یہ ہماری رازداری کی پالیسی کا ایک آرکائیو کردہ ورژن ہے۔ موجودہ ورژن یا پچھلے سبھی ورژنز دیکھیں۔

راز داری کی پالیسی

آخری ترمیم: 1؍ مارچ 2012 (آرکائیو کردہ ورژنز دیکھیں)

بہت سارے ایسے طریقے ہیں جن سے آپ ہماری سروسز – معلومات تلاش اور اشتراک کرنے کیلئے، دوسروں لوگوں سے مواصلت کرنے کیلئے یا نیا مواد بنانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔ جب آپ ہم سے معلومات کا اشتراک کریں گے، مثلا ایک Google Account بناکر، تب ہم وہ سروسز – آپ کو مزید متعلقہ تلاش کے نتائج اور اشتہارات دکھانے کیلئے، لوگوں کے ساتھ مربوط ہونے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے یا مزید تیزی اور آسانی سے دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے کیلئے پہلے سے بہتر بنا سکتے ہیں۔ چونکہ آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں، لہذا ہم جس طریقے سے آپ کی معلومات استعمال کر رہے ہیں اور جس طریقے سے آپ اپنی رازداری کا تحفظ کرسکتے ہیں وہ طریقے آپ کو واضح طور پر بتا دینا چاہتے ہیں۔

ہماری راز داری کی پالیسی بتاتی ہے:

  • ہم کون سی معلومات اکٹھا کرتے ہیں اور ہم اسے کیوں اکٹھا کرتے ہیں۔
  • ہم وہ معلومات کس طرح استعمال کرتے ہیں۔
  • وہ انتخابات جو ہم پیش کرتے ہیں، بشمول معلومات تک رسائی اور اس کی تازہ کاری کرنے کا طریقہ۔

ہم نے اسے ممکنہ حد تک آسان رکھنے کی کوشش کی ہے، لیکن اگر آپ کوکیز، IP ایڈریس، پکسل ٹیگز اور براؤزرز جیسی اصطلاحات سے واقف نہیں ہیں، تو، پھر پہلے ان کلیدی اصطلاحات کے بارے میں پڑھیں۔ آپ کی رازداری Google کیلئے اہم ہے لہذا چاہے آپ Google کیلئے نئے ہوں یا لمبے عرصے کے صارف ہوں، براہ کرم ہمارے طرز عمل جاننے کا وقت نکالیں – اور اگر آپ کے کوئی سوالات ہیں تو ہم سے رابطہ کریں۔

معلومات جو ہم اکٹھا کرتے ہیں

ہم اپنے سبھی صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرنے کیلئے معلومات اکٹھا کرتے ہیں – بنیادی مواد جیسے آپ کون سی زبان بولتے ہیں سے لے کر مزید پیچیدہ چیزوں تک جیسے کون سے اشتہارات آپ کو زیادہ مفید لگیں گے یا آن لائن آپ کیلئے انتہائی اہمیت رکھنے والے افراد۔

ہم معلومات دو طریقوں سے اکٹھا کرتے ہیں:

  • معلومات جو آپ ہمیں دیتے ہیں۔ مثلا، ہماری بہت ساری خدمات کا تقاضہ ہےکہ آپ Google اکاؤنٹ کیلئے سائن اپ کریں۔ آپ کے ایسا کرنے پر، ہم ذاتی معلومات، جیسے آپ کا نام، ای میل پتہ، ٹیلیفون نمبر یا کریڈٹ کارڈ پوچھیں گے۔ ہم اشتراک کی جو خصوصیات پیش کرتے ہیں اگر آپ ان کا پورا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو، ہم آپ سے عوامی طور پر مرئی ایک Google پروفائل بنانے کو کہہ سکتے ہیں، جو آپ کے نام اور تصویر پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

  • وہ معلومات جو ہماری سروسز کے آپ کے استعمال سے ہم لیتے ہیں۔ آپ جو سروسز استعمال کرتے ہیں اور جس طریقے سے استعمال کرتے ہیں ان کے بارے میں ہم معلومات اکٹھا کرسکتے ہیں، مثلا جب آپ کوئی ایسی ویب سائٹ دیکھتے ہیں جو ہماری تشہیری سروسز استعمال کرتی ہے یا آپ ہمارے اشتہارات اور مواد دیکھتے اور ان کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔ اس معلومات میں شامل ہے:

    • آلہ کی معلومات

      ہم آلہ کے ساتھ خاص معلومات (جیسے آپ کے ہارڈویئر کا ماڈل، آپریٹنگ سسٹم کا ورژن، منفرد آلہ کے شناخت کار، اور موبائل نیٹ ورک کی معلومات بشمول فون نمبر) اکٹھا کرسکتے ہیں۔ Google آپ کے آلہ کے شناخت کار یا فون نمبر کو آپ کے Google اکاؤنٹ سے وابستہ کرسکتا ہے۔

    • لاگ کی معلومات

      جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں یا Google کے ذریعہ فراہم کردہ مواد دیکھتے ہیں تب، ہم خودکار طور پر سرور لاگز پر مخصوص معلومات اکٹھا اور ذخیرہ کرسکتے ہیں۔ اس میں شامل ہوسکتا ہے:

      • یہ تفصیل کہ آپ نے ہماری سروس کس طرح استعمال کی، جیسے آپ کی تلاش کے استفسارات۔
      • ٹیلیفون کے لاگ کی معلومات جیسے آپ کا فون نمبر، کال کرنے والے فریق کا نمبر، آگے فارورڈنگ نمبرز، کالوں کا وقت اور تاریخ، کالوں کا دورانیہ، SMS روٹنگ کی معلومات اور کالوں کی قسمیں۔
      • انٹرنیٹ پروٹوکول ایڈریس۔
      • آلہ کے وقوعہ کی معلومات جیسے تباہ کاریاں، سسٹم کی سرگرمی، ہارڈویئر کی ترتیبات، براؤزر کی قسم، براؤزر کی زبان، آپ کی درخواست کی تاریخ اور وقت اور حوالہ جاتی URL۔
      • وہ کوکیز جو منفرد انداز میں آپ کے براؤز یا آپ کے Google اکاؤنٹ کو شناخت کرسکتی ہیں۔
    • مقام کی معلومات

      مقام فعال کردہ Google کی کوئی سروس آپ کے استعمال کرنے پر، ہم آپ کے حقیقی مقام، جیسے موبائل آلہ کے ذریعہ ارسال کردہ GPS کے سگنلز کے بارے میں معلومات اکٹھا کرکے اس پر کارروائی کرسکتے ہیں۔ ہم مقام کا تعین کرنے کیلئے متعدد ٹکنالوجیز بھی استعمال کرسکتے ہیں، جیسے آپ کے آلہ سے سینسر ڈیٹا جو، بطور مثال، قریبی وائی فائی رسائی مراکز اور موبائل ٹاورز سے متعلق معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

    • منفرد اطلاق نمبرز

      مخصوص سروسز میں ایک منفرد اطلاق نمبر شامل ہوتا ہے۔ یہ نمبر اور آپ کی تنصیب کے بارے میں معلومات (جیسے، آپریٹنگ سسٹم کی قسم اور اطلاق کا ورژن نمبر) آپ کو وہ سروس نصب یا غیر نصب کرنے کے وقت یا اس سروس کے وقفہ وقفہ سے ہمارے سرورز سے رابطہ کرنے کے وقت، جیسے خودکار تازہ کاریوں کیلئے، Google کو بھیجا جاسکتا ہے۔

    • مقامی ذخیرہ

      ہم براؤزر کا ویب ذخیرہ (بشمول HTML 5) اور اطلاق کے ڈیٹا کےعارضی ذخیرے جیسے میکانزم استعمال کرکے آپ کے آلہ پر مقامی طور پر معلومات (ذاتی معلومات سمیت) اکٹھا اور ذخیرہ کرسکتے ہیں۔

    • کوکیز اور گمنام شناخت کار

      جب آپ Google سروس دیکھتے ہیں تب ہم معلومات اکٹھا اور ذخیرہ کرنے کیلئے متعدد ٹکنالوجیز استعمال کرتے ہیں، اور اس میں ایک یا زیادہ کوکیز یا گمنام شناخت کار آپ کے آلہ پر بھیجنا شامل ہوسکتا ہے۔ ہم اس وقت بھی کوکیز اور گمنام شناخت کار استعمال کرتے ہیں جب آپ ہمارے شراکت داروں جیسے دوسری سائٹوں پر نمودار ہوسکنے والی تشہیری سروسز یا Google کی خصوصیات کو پیش کردہ ہماری سروسز کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔

ہم جو معلومات اکٹھا کرتے ہیں اسے کس طرح استعمال کرتے ہیں

ہم اپنی سبھی سروسز سے جو معلومات اکٹھا کرتے ہیں اسے انہیں فراہم کرنے، برقرار رکھنے، محفوظ رکھنے اور ان میں بہتری لانے کیلئے، نئی سروسز تیار کرنے کیلئے، اور Google اور ہمارے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ہم آپ کو تیار مواد پیش کرنے – جیسے آپ کو مزید متعلقہ تلاش کے نتائج اور اشتہارات دینے کیلئے بھی وہ معلومات استعمال کرتے ہیں۔

آپ اپنے Google پروفائل کا جو نام فراہم کرتے ہیں اسے ہم اپنی جانب سے پیش کردہ ان سبھی سروسز میں استعمال کرسکتے ہیں جن کیلئے Google اکاؤنٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ، ہم آپ کے Google اکاؤنٹ سے وابستہ سابق ناموں کو تبدیل بھی کرسکتے ہیں تاکہ ہماری سبھی سروسز پر استقلال کے ساتھ آپ کی نمائندگی ہو۔ اگر دیگر صارفین کے پاس پہلے سے آپ کا ای میل، یا آپ کی نشاندہی کرنے والی دیگر معلومات ہے تو، ہم انہیں عوامی طور پر مرئی آپ کی Google پروفائل کی معلومات، جیسے آپ کا نام اور تصویر بھی دکھا سکتے ہیں۔

آپ کے Google سے رابطہ کرنے پر، ہم آپ کو پیش آسکنے والے کسی مسائل کو حل کرنے میں مدد کیلئے آپ کی مواصلت کا ریکارڈ رکھ سکتے ہیں۔ ہم اپنی سروسز کے بارے میں آپ کو مطلع کرنے کیلئے، جیسے آپ کو آئندہ تبدیلیوں یا اصلاحات کے بارے میں آپ کو بتانے کیلئے آپ کا ای میل پتہ استعمال کرسکتے ہیں۔

ہم کوکیز اور دیگر ٹکنالوجیز، جیسے پکسل ٹیگز سے اکٹھا کردہ معلومات کو آپ کا صارف کا تجربہ اور ہماری سروسز کے مجموعی معیار کو بہتر بنانے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ مثلا، آپ کی لسانی ترجیحات محفوظ کرکے، ہم آپ کی پسندیدہ زبان میں اپنی سروسز آپ کو فراہم کرسکیں گے۔ آپ کو تیار شدہ اشتہارات دکھاتے وقت، ہم حساس زمروں، جیسے نسل، مذہب، جنسی رجحان یا صحت پر مبنی زمروں کے ساتھ کوکی یا شناخت کار کو وابستہ نہیں کریں گے۔

ہم ایک سروس سے حاصل شدہ ذاتی معلومات کو Google کی دیگر سروسز سے حاصل شدہ معلومات، بشمول ذاتی معلومات کے ساتھ یکجا کر سکتے ہیں – مثلا آپ کے واقف کار افراد کے ساتھ چیزوں کا اشتراک آسان بنانے کیلئے۔ ہم دوہرے کلک والی کوکی کی معلومات کو ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کے ساتھ مشترک نہیں کریں گے جب تک ہمارے پاس آپ کے آپٹ ان کی منظوری نہ ہو۔

ہم اس راز داری کی پالیسی میں مذکور مقاصد کے علاوہ کسی اور مقصد کیلئے معلومات کو استعمال کرنے سے پہلے آپ کی منظوری طلب کریں گے۔

Google دنیا بھر کے مختلف ممالک میں ہمارے سرورز پر ذاتی معلومات پر کارروائی کرتا ہے۔ آپ جس ملک میں رہتے ہیں وہاں سے باہر واقع سرور پر موجود آپ کی ذاتی معلومات پر ہم کارروائی کرسکتے ہیں۔

شفافیت اور انتخاب

لوگوں کو رازداری کی مختلف تشویشات لاحق ہوتی ہیں۔ ہمارا ہدف اس امر کی وضاحت کرنا ہے کہ ہم کون سی معلومات اکٹھا کرتے ہیں، تاکہ آپ اس کے طریقہ استعمال کے بارے میں بامعنی انتخاب کرسکیں۔ مثلا، آپ:

  • Google ڈیش بورڈ استعمال کرکے اپنے Google اکاؤنٹ سے مربوط معلومات کی مخصوص اقسام پر نظرثانی اور کنٹرول کرسکتے ہیں۔
  • اشتہارات کی ترجیحات کا منتظم استعمال کرکے، اپنے اشتہارات کی ترجیحات، جیسے جن زمروں میں آپ کی دلچسپی ہوسکتی ہیں انہیں دیکھ اور ترمیم کرسکتے ہیں۔ آپ Google کی مخصوص تشہیری سروسز سے یہاں آپٹ آؤٹ بھی کرسکتے ہیں۔
  • آپ کا Google پروفائل مخصوص افراد کے سامنے جس طریقے سے نمودار ہوتا ہے اسے دیکھنے اور موافق بنانے کیلئے ہمارا ایڈیٹر استعمال کریں۔
  • آپ جس کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرتے ہیں اس پر کنٹرول رکھیں۔
  • ہماری بہت ساری سروسز سے معلومات اخذ کریں۔

آپ سبھی کوکیز، بشمول ہماری سروسز کے ساتھ وابستہ کوکیز کو مسدود کرنے، یا ہمارے ذریعہ کوکیز ترتیب دیئے جانے کا وقت بتانے کیلئے بھی اپنا براؤزر ترتیب دے سکتے ہیں۔ تاہم، یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ آپ کی کوکیز غیر فعال ہونے پر ہو سکتا ہے ہماری بہت ساری سروسز مناسب طریقے سے کام نہ کریں۔ مثلا، ہوسکتا ہے کہ ہمیں آپ کی لسانی ترجیحات یاد نہ رہیں۔

معلومات جس کا آپ اشتراک کرتے ہیں

ہماری بہت ساری سروسز آپ کو دوسروں کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرنے دیتی ہیں۔ یاد رکھیں کہ جب آپ عوامی طور پر معلومات کا اشتراک کرتے ہیں، تو Google سمیت، بہت سارے سرچ انجنوں میں اس کو قابل اشاریہ بنایا جاسکتا ہے۔ ہماری سروسز آپ کو اپنے مواد کا اشتراک اور اسے ہٹانے کے مختلف اختیارات فراہم کرتی ہیں۔

اپنی ذاتی معلومات تک رسائی اور اس کی تازہ کاری کرنا

جب بھی آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں، ہمارا ارادہ آپ کو اپنی ذاتی معلومات تک رسائی فراہم کرنا ہوتا ہے۔ اگر وہ معلومات غلط ہے تو، ہم آپ کو جلدی سے اس کی تازہ کاری یا اسے حذف کرنے کے طریقے فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں – الّا یہ کہ قانونی کاروباری یا قانونی مقاصد کیلئے وہ معلومات سنبھال کر رکھنے کی ضرورت ہو۔ آپ کی ذاتی معلومات کی تازہ کاری کرتے وقت، ہم آپ کی درخواست پر کارروائی کرنے سے قبل آپ سے اپنی شناخت کی توثیق کرنے کو کہہ سکتے ہیں۔

ہم ایسی درخواستیں مسترد کرسکتے ہیں جن کی بلا وجہ تکرار ہے، جن کیلئے غیر متناسب تکنیکی کوشش درکار ہوتی ہے (مثلا، نیا سسٹم تیار کرنا یا بنیادی طورپر کوئی موجودہ طرز عمل تبدیل کرنا)، جن سے دوسروں کی رازداری کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، یا جو حد درجہ ناقابل عمل ہوگی (مثلا، بیک اپ ٹیپوں میں رکھی ہوئی معلومات سے متعلق درخواستیں)۔

جہاں ہم معلومات تک رسائی اور اصلاح فراہم کرسکتے ہیں، وہاں ہم یہ کام مفت میں کریں گے، اس صورت کو چھوڑ کر جہاں غیر متناسب کوشش درکار ہوگی۔ ہمارا ارادہ اپنی سروسز کو ایسے انداز میں برقرار رکھنے کا ہے جو اتفاقی یا حاسدانہ تخریب سے معلومات کو تحفظ فراہم کرتا ہو۔ اس وجہ سے،ہماری سروسز سے معلومات آپ کے حذف کرنے کے بعد ہو سکتا ہے ہم باقیماندہ نقول اپنے فعال سرورز سے فوری طور پر حذف نہ کریں اور بیک اپ کے اپنے نظاموں سے معلومات خارج نہ کریں۔

معلومات جس کا ہم اشتراک کرتے ہیں

ہم Google سے باہر کی کمپنیوں، تنظیموں اور افراد کے ساتھ ذاتی معلومات کا اشتراک نہیں کرتے ہیں جب تک درج ذیل حالات میں سے ایک کا اطلاق نہ ہوتا ہو:

  • آپ کی منظوری سے

    ہم Google سے باہر کی کمپنیوں، تنظیموں یا افراد کے ساتھ ذاتی معلومات کا اشتراک اس صورت میں کریں گے جب ہمارے پاس ایسا کرنے کی آپ کی منظوری ہوگی۔ ہم کسی بھی حساس ذاتی معلومات کا اشتراک کرنے کیلئے آپٹ ان کی منظوری طلب کرتے ہیں۔

  • ڈومین کے منتظمین کے ساتھ

    اگر آپ کیلئے آپ کے Google اکاؤنٹ کا نظم آپ کے ڈومین کے منتظم کے ذریعہ کیا جاتا ہے (مثلا، Google Apps کے صارفین کیلئے) تو، پھر آپ کے ڈومین کا منتظم اور آپ کی تنظیم کو صارف کا تعاون فراہم کرنے والے باز فروشندگان کو آپ کے Google اکاؤنٹ کی معلومات (بشمول آپ کے ای میلز اور دیگر ڈیٹا) تک رسائی حاصل ہوگی۔ آپ کے ڈومین کا منتظم اس بات پر قادر ہوگا کہ:

    • آپ کے اکاؤنٹ کے سلسلے میں اعداد و شمار، جیسے آپ جو اطلاقات نصب کرتے ہیں اس کے ضمن میں اعداد و شمار دیکھ سکے۔
    • آپ کے اکاؤنٹ کا پاسورڈ تبدیل کرسکے۔
    • آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی معطل یا منسوخ کرسکے۔
    • آپ کے اکاؤنٹ کے حصے کے طور پر ذخیرہ کردہ معلومات تک رسائی یا اسے برقرار رکھ سکے۔
    • قابل اطلاق قانون، ضابطہ، قانونی کارروائی یا قابل نفاذ سرکاری درخواست کی تسلی کے واسطے آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرسکے۔
    • معلومات یا رازداری کی ترتیبات حذف کرنے یا ان میں ترمیم کرنے کی آپ کی اہلیت محدود کرسکے۔

    براہ کرم مزید معلومات کیلئے اپنے ڈومین کے منتظم کی راز داری کی پالیسی سے رجوع کریں۔

  • خارجی کارروائی کیلئے

    ہم ذاتی معلومات اپنے الحاق یافتگان، یا دیگر بھروسہ مند کاروباریوں یا اشخاص کو ہماری جانب سے، ہماری ہدایات کی بناء پر اور ہماری رازداری کی پالیسی اور رازداری و سیکیورٹی کے کسی دیگر مناسب اقدامات کے بموجب کاررروائی کرنے کیلئے فراہم کرتے ہیں۔

  • قانونی وجوہات کیلئے

    ہم ذاتی معلومات کا اشتراک Google سے باہر کی کمپنیوں، تنظیموں یا افراد کے ساتھ کریں گے اگر نیک نیتی کے ساتھ ہمارا یہ ماننا ہو کہ معلومات تک رسائی، اس کا استعمال، یا اس کی برقراریت یا افشاء معقول حد تک لازمی ہے:

    • کسی قابل اطلاق قانون، ضابطہ، قانونی کارروائی یا قابل نفاذ سرکاری درخواست کی تعمیل کرنے کیلئے۔
    • قابل اطلاق سروس کی شرائط، بشمول امکانی خلاف ورزیوں کی چھان بین بروئے کار لانے کیلئے۔
    • دھوکہ، سیکیورٹی یا تکنیکی مسائل کو پکڑنے، روکنے، یا بصورت دیگر ان کا ازالہ کرنے کیلئے۔
    • Google، ہمارے صارفین یا عوام کے حقوق، املاک یا سلامتی کو لاحق مضرت سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے جیسا کہ قانون کے ذریعہ مطلوب یا مجاز ہے۔

ہم مجموعی، ذاتی طور پر ناقابل شناخت معلومات کا اشتراک عوامی طورپر اور اپنے شراکت داروں – جیسے ناشرین، مشتہرین یا مربوط سائٹوں کے ساتھ کرسکتے ہیں۔ مثلا، ہم اپنی سروسز کے عمومی استعمال کے بارے میں رجحانات دکھانے کیلئے عوامی طور پر معلومات کا اشتراک کرسکتے ہیں۔

اگر Google کسی انضمام، حصول ملکیت یا اثاثہ کی فروخت میں شامل ہے تو، ہم کسی بھی ذاتی معلومات کی رازداری کو یقینی بناتے رہیں گے اور ذاتی معلومات منتقل کیے جانے یا مختلف رازداری کی پالیسی کا مستوجب بننے سے قبل متاثرہ صارفین کو اطلاع دیں گے۔

معلومات کا تحفظ

ہم اپنے پاس رکھی ہوئی معلومات تک غیر مجاز رسائی یا غیر مجاز ردوبدل، اس کے افشاء یا اس کی تخریب سے Google اور اپنے صارفین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ خاص طور پر:

  • ہم SSL استعمال کرکے اپنی بہت ساری سروسز کو مرموز کرتے ہیں۔
  • ہم آپ کو دو قدمی توثیق پیش کرتے ہیں جب آپ کی رسائی اپنے Google اکاؤنٹ تک، اور Google Chrome میں محفوظ براؤزنگ کی خصوصیت تک ہوتی ہے۔
  • ہم نظاموں تک غیر مجاز رسائی کے خلاف نگہبانی کیلئے، معلومات کی اپنی جمع آوری، ذخیرہ اندوزی اور کارروائی کرنے کے طرز عمل، بشمول طبعی سیکیورٹی کے اقدامات پر نظرثانی کرتے ہیں۔
  • ہم ذاتی معلومات تک رسائی کو Google کے ان ملازمین، ٹھیکیداروں اور ایجنٹوں تک محدود رکھتے ہیں جنہیں ہمارے لئے کارروائی کرنے کے واسطے وہ معلومات جاننا ضروری ہوتا ہے، اور جو سخت معاہدہ رازداری ذمہ داریوں کے مستوجب ہیں۔ یہ ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر ان کے خلاف تادیبی کارروائی یا جنہیں برخاست کیا جاسکتا ہے۔

اطلاق

ہماری رازداری کی پالیسی کا اطلاق Google انکارپوریٹڈ، اور اس کے الحاق یافتگان کے ذریعہ پیش کردہ سبھی سروسز، بشمول دیگر سائٹوں پر پیش کردہ سروسز (جیسے ہماری تشہیری سروسز) پر ہوتا ہے، لیکن وہ سروسز اس سے خارج ہیں جن کی علاحدہ رازداری کی پالیسیاں ہیں اور جس میں یہ رازداری کی پالیسی مدغم نہیں ہے۔

ہماری رازداری کی پالیسی کا اطلاق دیگر کمپنیوں یا افراد کے ذریعہ پیش کردہ سروسز، بشمول ان پروڈکٹس یا سائٹوں پر جو تلاش کے نتائج میں آپ کے سامنے ڈسپلے ہوسکتی ہیں، ان سائٹوں پر جن میں Google کی سروسز شامل ہوسکتی ہیں، یا ہماری سروسز سے لنک رکھنے والی دیگر سائٹوں پر نہیں ہوتا ہے۔ ہماری رازداری کی پالیسی دیگر کمپنیوں اور تنظیموں کی معلومات کے طرز عمل پر محیط نہیں ہے جو ہماری سروسز کی تشہیر کرتے ہیں، اور جو متعلقہ اشتہارات چلانے اور پیش کرنے کیلئے کوکیز، پکسل ٹیگز اور دیگر ٹکنالوجیز استعمال کرسکتے ہیں۔

نفاذ

ہم اپنی راز داری کی پالیسی کے ساتھ اپنی تعمیل پر باقاعدگی سے نظرثانی کرتے ہیں۔ ہم متعدد خود انضباطی لائحہ عمل پر بھی کاربند رہتے ہیں۔ ہمیں باضابطہ تحریری شکایات موصول ہونے پر، ہم متابعتی کارروائی کیلئے شکایت درج کروانے والے فرد سے رابطہ کریں گے۔ ذاتی ڈیٹا کی منتقلی کے سلسلے میں کسی بھی ایسی شکایات کو حل کرنے کیلئے جسے ہم براہ راست اپنے صارفین کے ساتھ حل نہیں کرسکتے ہم مناسب انضباطی اتھارٹیوں، بشمول تحفظ ڈیٹا کی مقامی اتھارٹیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

تبدیلیاں

ہماری راز داری کی پالیسی وقتا فوقتا تبدیل ہوسکتی ہے۔ ہم آپ کی واضح منظوری کے بغیر اس راز داری کی پالیسی کے تحت آپ کے حقوق کم نہیں کریں گے۔ ہم راز داری کی پالیسی میں ہونے والی کوئی بھی تبدیلیاں اس صفحہ پر شائع کریں گے اور، اگر تبدیلیاں اہم ہوں تو، ہم مزید مشہور اطلاع (بشمول، مخصوص سروسز کیلئے، راز داری کی پالیسی میں تبدیلیوں کی اطلاع) فراہم کریں گے۔ ہم اس راز داری کی پالیسی کے سابق ورژنز آپ کی نظرثانی کیلئے ایک آرکائیو میں سنبھال کر رکھیں گے۔

مخصوص مصنوع سے متعلق طرز عمل

درج ذیل اطلاعات سے Google کی ان مخصوص پروڈکٹس اور سروسز کے سلسلے میں جو آپ استعمال کرسکتے ہیں مخصوص رازداری کے طرز عمل کی وضاحت ہوتی ہے:

Google ایپس
اصل مینیو