ڈیٹا تک رسائی اور حذف کرنے کی شفافیت کی رپورٹ

جیسا کہ Google کی رازداری کی پالیسی اور رازداری ہیلپ سینٹر میں بیان کیا گیا ہے کہ ہم صارفین کو ان کی معلومات کو اپ ڈیٹ کرنے، منظم کرنے، رسائی حاصل کرنے، درست کرنے، برآمد کرنے اور حذف کرنے کے لیے اور Google کی سروسز پر ان کی رازداری کو کنٹرول کرنے کے لیے متعدد ٹولز برقرار رکھتے ہیں۔ خاص طور پر، امریکہ میں ہر سال لاکھوں صارفین Google کی اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں کی خصوصیت کا استعمال کرتے ہیں یا Google کی میری سرگرمی خصوصیت کا استعمال کر کے اپنا کچھ ڈیٹا حذف کرتے ہیں۔ یہ ٹولز درخواستوں پر خودکار طور پر کارروائی کے ساتھ صارفین کو Google کی سروسز پر مخصوص اقسام کے ان ڈیٹا کا انتخاب کرنے کا اہل بناتے ہیں جن کا وہ جائزہ لینا، ڈاؤن لوڈ کرنا یا حذف کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ، صارفین Google سے رابطہ کر کے مخصوص رازداری کے قوانین جیسے کیلی فورنیا کنزیومر پرائیویسی ایکٹ ("CCPA") کے تحت اپنے حقوق کا استعمال کر سکتے ہیں۔

نیچے دیا گیا ٹیبل 2023 میں ان ٹولز کے استعمال اور رابطے کے طریقوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرتا ہے:

درخواست کی قسمدرخواستوں کی تعداددرخواستوں کو مکمل یا جزوی طور پر مکمل کیا گیادرخواستیں مسترد کر دی گئیں***خاطر خواہ جواب دینے کا اوسط وقت
اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں کا استعمال*تقریباً 8.8 ملینتقریباً 8.8 ملینناقابل اطلاق (درخواستوں پر خودکار طور پر کارروائی کی جاتی ہے)1 دن سے کم (درخواستوں پر خودکار طور پر کارروائی کی جاتی ہے)
میری سرگرمی حذف کریں کا استعمال*تقریباً 60.6 ملینتقریباً 60.6 ملینناقابل اطلاق (درخواستوں پر خودکار طور پر کارروائی کی جاتی ہے)1 دن سے کم (درخواستوں پر خودکار طور پر کارروائی کی جاتی ہے)
جاننے کی درخواستیں (Google سے رابطے کے ذریعے)**42442226 دن
حذف کرنے کی درخواستیں (Google سے رابطے کے ذریعے)**323207 دن
درست کرنے کی درخواستیں (Google سے رابطے کے ذریعے)**000ناقابل اطلاق

جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسی میں بیان کیا گیا ہے Google ہمارے صارفین کی ذاتی معلومات کو فروخت نہیں کرتا ہے اور اس ذاتی معلومات کا استعمال، جسے CCPA حساس سمجھتا ہے، صرف ان مقاصد کیلئے کرتا ہے جس کی CCPA اجازت دیتا ہے۔ اس کے مطابق، جب صارفین ذاتی معلومات کی فروخت سے آپٹ آؤٹ کرنے یا اپنی حساس ذاتی معلومات کے استعمال کو محدود کرنے کی درخواستیں جمع کرتے ہیں تو ہم ان درخواستوں کا جواب اپنے طریقوں اور معاہدوں کی وضاحت کر کے دیتے ہیں۔ ہم صارفین کو ان محدود حالات کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں جن میں ان کی ذاتی معلومات کا اشتراک Google سے باہر کیا جا سکتا ہے، ہم اس طرح کے اشتراک کے ضمن میں انہیں حاصل کنٹرولز کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہم انہیں ایسی حساس معلومات جمع اور استعمال کرنے پر اضافی کنٹرولز سے متعلق معلومات بھی فراہم کرتے ہیں جو ان کے زیر استعمال Google سروسز کی بنیاد پر دستیاب ہو سکتی ہے۔

* امریکہ میں مقیم صارفین کے لیے ڈیٹا

** اپنے آپ کو کیلیفورنیا کے رہائشی بتانے والے صارفین کا ڈیٹا

*** 2023 میں مسترد کردہ ہر درخواست کو اسلئے مسترد کیا گیا کیونکہ یا تو درخواست قابل توثیق نہیں تھی یا صارف نے درخواست واپس لے لی تھی

Google ایپس
اصل مینیو