ڈیٹا ٹرانسفرز کے لئے قانونی فریم ورکس

مؤثر 10 فروری، 2022

ہم دنیا بھر میں سرورز برقرار رکھتے ہیں اور جہاں آپ رہتے ہیں اس ملک کے باہر کے سرورز پر آپ کی معلومات پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ڈیٹا تحفظ کے قوانین ہر ملک میں الگ ہوتے ہیں، کچھ ممالک دوسرے سے زیادہ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اس سے قطع نظر کہ آپ کی معلومات پر کہاں کارروائی ہوتی ہے، ہم رازداری کی پالیسی میں وضاحت کردہ یکساں حفاظت فراہم کرتے ہیں۔ ہم ذیل میں وضاحت کردہ فریم ورکس جیسے ڈیٹا کے ٹرانسفر سے متعلق خاص قانونی فریم ورکس کی بھی تعمیل کرتے ہیں۔

موزونیت کے فیصلے

یوروپین کمیشن نے یہ متعین کیا ہے کہ یورپی اقتصادی علاقہ (EEA) سے باہر کے کچھ خاص ممالک مناسب طور پر ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کریں، جس کا مطلب یہ ہے کہ یوروپین یونین (EU) اور ناروے، لیکٹینسٹائن اور آئس لینڈ سے ثالث ملک میں ڈیٹا کو کسی اضافی حفاظتی اقدامات کی ضرورت کے بغیر منتقل کیا جا سکتا ہے۔ مملکت متحدہ اور سوئٹزر لینڈ نے ملتے جلتے موزونیت کے فیصلوں کو منظوری دی ہے۔ ہم کچھ صورتوں میں درجہ ذیل موزونیت کے فیصلوں پر بھروسہ کرتے ہیں:

معاہدے کی معیاری کلازز

معاہدے کی معیاری کلازز (SCCs) ان فریقین کے مابین تحریری معاہدے ہیں جن کا استعمال ڈیٹا کے تحفظ کے لئے مناسب حفاظتی اقدامات فراہم کر کے EU سے ثالث ممالک میں ڈیٹا منتقل کرنے کی بنیاد کے طور پر کیا جا سکتا ہے۔ SCCs کو یوروپین کمیشن نے منظوری دے دی ہے اور ان میں ان کا استعمال کرنے والے فریقین ترمیم نہیں کر سکتے ہیں (آپ یوروپین کمیشن کے ذریعے قبول کی جانے والی SCCs کو یہاں، یہاں، اور یہاں دیکھ سکتے ہیں)۔ اس طرح کی کلازز کو مملکت متحدہ اور سوئٹزر لینڈ سے باہر ممالک میں ڈیٹا کی منتقلیوں کے لئے بھی منظوری دی گئی ہے۔ ہم جہاں ضرورت ہوتی ہے اپنے ڈیٹا کی منتقلیوں کے لئے SCCs پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اگر آپ SCCs کی ایک کاپی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Google ان SCCs کو اپنے کاروباری سروسز کے کسٹمرز کے ساتھ معاہدوں میں بھی شامل کرتا ہے، بشمول Google Workspace،‏ Google Cloud Platform،‏ Google اشتہارات اور دیگر اشتہارات اور پیمائشی پروڈکٹس۔ privacy.google.com/businesses پر مزید جانیں۔

‫.EU-U.S اور Swiss-U.S. Privacy Shield ‏(Swiss-US پرائیویسی شیلڈ) فریم ورکس

جیسا کہ ہماری Privacy Shield کی سرٹیفکیشن میں بیان کیا گیا ہے، ہم یوروپی یونین کے رکن ممالک (بشمول EEA رکن ممالک) اور برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ سے ذاتی معلومات اکٹھا، استعمال کرنے اور اسے اپنے پاس رکھنے کے سلسلے میں امریکی محکمۂ تجارت کی جانب سے طے کردہ EU-U.S. Privacy Shield (EU-U.S پرائیویسی شیلڈ) اور Swiss-U.S. Privacy Shield (Swiss-US پرائیویسی شیلڈ) فریم ورکس کی حسب ترتیب تعمیل کرتے ہیں۔ Google، بشمول Google LLC‎ اور اس کی کلی ملکیت والے امریکی ذیلی اداروں (جب تک کہ واضح طور پر خارج نہیں کیا جاتا) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ Privacy Shield اصولوں کی پابندی کرتی ہے۔ Google آپ کی ہر ایسی ذاتی معلومات کیلئے ذمہ دار ہوتا ہے جس کا ہماری جانب سے خارجی پروسیسنگ کیلئے آگے کی منتقلی کے اصول کے تحت فریق ثالث کے ساتھ اشتراک کیا جاتا ہے، جیسا کہ 'آپ کی معلومات کا اشتراک' والے سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔ Privacy Shield پروگرام کے بارے میں مزید جاننے اور Google کی سرٹیفکیشن دیکھنے کیلئے، براہ کرم Privacy Shield کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

ہماری رازداری شیلڈ سرٹیفیکیشن کے حوالے سے ہماری رازادری کے طرز عمل کے بارے اگر آپ کا کوئی سوال ہے تو ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ہم سے رابطہ کریں۔ Google امریکی وفاقی تجارتی کمیشن (FTC) کی تفتیشی اور اطلاقی اختیارات سے مشروط ہے۔ آپ اپنی مقامی ڈیٹا حفاظتی اتھارٹی کے پاس اپنی شکایت بھی کر سکتے ہیں اور ہم آپ کی تشویش کا حل نکالنے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ بعض حالات میں، رازداری شیلڈ فریم ورک ان شکایتوں کو حل کرنے کیلئے جو دوسرے طریقوں سے حل نہین ہو پائی ہیں، پابند ثالثی طلب کرنے کا حق فراہم کرتا ہے ۔ جیسا کہ رازداری شیلڈ اصولوں کے ضمیمہ I‏ میں بیان کیا گیا ہے۔

16 جولائی 2020 سے، ہم EEA یا UK میں تیار کردہ ڈیٹا کی امریکہ میں منتقلی کیلئے ‎EU-U.S. Privacy Shield (EU-U.S پرائیویسی شیلڈ) پر مزید اعتبار نہیں کریں گے۔

Google ایپس
اصل مینو