ڈیٹا ٹرانسفرز کے لئے قانونی فریم ورکس

مؤثر 30 ستمبر، 2020

ڈیٹا تحفظ کے قوانین ہر ملک میں الگ ہوتے ہیں، کچھ ممالک دوسرے سے زیادہ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اس سے قطع نظر کہ آپ کی معلومات پر کہاں کارروائی ہوتی ہے، ہم رازداری کی پالیسی میں وضاحت کردہ یکساں حفاظت فراہم کرتے ہیں۔ ہم ذیل میں وضاحت کردہ یوروپین فریم ورکس جیسے ڈیٹا کے ٹرانسفر سے متعلق خاص قانونی فریم ورکس کی بھی تعمیل کرتے ہیں۔

یوروپین کمیشن نے یہ متعین کیا ہے کہ یورپی اقتصادی علاقہ (EEA) سے باہر کے کچھ خاص ممالک مناسب طور پر ذاتی ڈیٹا کی حفاظت کریں۔ آپ یوروپین کمیشن کی موزونیت کے موجودہ فیصلوں کا جائزہ یہاں لے سکتے ہیں۔ EEA سے دیگر ممالک جیسے کہ امریکہ کو ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے لئے، ہم ان قانونی فریم ورکس کی تعمیل کرتے ہیں جو EU قانون کے مطابق مساوی درجے کا تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

نمونہ جاتی معاہدہ کی کلازز

یوروپین کمیشن نے EEA سے باہر ڈیٹا ٹرانسفر کرنے کے دوران مناسب تحفظ کی یقین دہانی کے طور پر نمونہ جاتی معاہدہ کی کلازز کے استعمال کی منظوری دی ہے۔ نمونہ جاتی معاہدہ کی کلازز کو ڈیٹا ٹرانسفر کرنے والی پارٹیوں کے درمیان قائم معاہدہ میں شامل کر کے، EEA یا UK سے باہر ان ممالک میں ٹرانسفر کرنے کی صورت میں ذاتی ڈیٹا کو محفوظ سمجھا جاتا ہے جن کو موزونیت کا فیصلہ کور نہیں کرتا ہے۔

ڈیٹا ٹرانسفرز کیلئے ہم نمونہ جاتی معاہدہ کی ان کلازز پر انحصار کرتے ہیں۔

Google Workspace, Google Cloud Platform, Google Ads اور دیگر اشتہارات اور پیمائشی پروڈکٹس سمیت، Google اپنی کاروباری سروسز کے کسٹمرز کیلئے یہ نمونہ جاتی معاہدہ کی کلازز کی پیشکش بھی کرتا ہے۔ کاروباری سروسز کیلئے Google کے نمونہ جاتی معاہدہ کی کلازز کے استعمال کی تفصیلات privacy.google.com/businesses پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

‫.EU-U.S اور Swiss-U.S. Privacy Shield ‏(Swiss-US پرائیویسی شیلڈ) فریم ورکس

جیسا کہ ہماری Privacy Shield کی سرٹیفکیشن میں بیان کیا گیا ہے، ہم یوروپی یونین کے رکن ممالک (بشمول EEA رکن ممالک) اور برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ سے ذاتی معلومات اکٹھا، استعمال کرنے اور اسے اپنے پاس رکھنے کے سلسلے میں امریکی محکمۂ تجارت کی جانب سے طے کردہ EU-U.S. Privacy Shield (EU-U.S پرائیویسی شیلڈ) اور Swiss-U.S. Privacy Shield (Swiss-US پرائیویسی شیلڈ) فریم ورکس کی حسب ترتیب تعمیل کرتے ہیں۔ Google، بشمول Google LLC‎ اور اس کی کلی ملکیت والے امریکی ذیلی اداروں (جب تک کہ واضح طور پر خارج نہیں کیا جاتا) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ Privacy Shield اصولوں کی پابندی کرتی ہے۔ Google آپ کی ہر ایسی ذاتی معلومات کیلئے ذمہ دار ہوتا ہے جس کا ہماری جانب سے خارجی پروسیسنگ کیلئے آگے کی منتقلی کے اصول کے تحت فریق ثالث کے ساتھ اشتراک کیا جاتا ہے، جیسا کہ 'آپ کی معلومات کا اشتراک' والے سیکشن میں بیان کیا گیا ہے۔ Privacy Shield پروگرام کے بارے میں مزید جاننے اور Google کی سرٹیفکیشن دیکھنے کیلئے، براہ کرم Privacy Shield کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

ہماری رازداری شیلڈ سرٹیفیکیشن کے حوالے سے ہماری رازادری کے طرز عمل کے بارے اگر آپ کا کوئی سوال ہے تو ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ ہم سے رابطہ کریں۔ Google امریکی وفاقی تجارتی کمیشن (FTC) کی تفتیشی اور اطلاقی اختیارات سے مشروط ہے۔ آپ اپنی مقامی ڈیٹا حفاظتی اتھارٹی کے پاس اپنی شکایت بھی کر سکتے ہیں اور ہم آپ کی تشویش کا حل نکالنے کیلئے ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ بعض حالات میں، رازداری شیلڈ فریم ورک ان شکایتوں کو حل کرنے کیلئے جو دوسرے طریقوں سے حل نہین ہو پائی ہیں، پابند ثالثی طلب کرنے کا حق فراہم کرتا ہے ۔ جیسا کہ رازداری شیلڈ اصولوں کے ضمیمہ I‏ میں بیان کیا گیا ہے۔

16 جولائی 2020 سے، ہم EEA یا UK میں تیار کردہ ڈیٹا کی امریکہ میں منتقلی کیلئے ‎EU-U.S. Privacy Shield (EU-U.S پرائیویسی شیلڈ) پر مزید اعتبار نہیں کریں گے۔

Google ایپس
اصل مینو