Google کی رازداری کی پالیسی

جب آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہیں تو آپ اپنی معلومات کے حوالے سے ہم پر اعتماد کرتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے اور آپ کی معلومات کی حفاظت کے لئے سخت محنت کرتے ہیں اور آپ کو کنٹرول فراہم کرتے ہیں۔

رازداری کی اس پالیسی کا مقصد ہے کہ آپ کو یہ سمجھنے میں مدد ملے کہ ہم کون سی معلومات جمع کرتے ہیں، ہم اسے کیوں جمع کرتے ہیں اور آپ کیسے اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ، نظم، برآمد اور حذف کر سکتے ہیں۔

اگر یورپی یونین یا مملکت متحدہ برطانیہ ڈیٹا تحفظ کا قانون آپ کی معلومات کی پروسیسنگ پر لاگو ہوتا ہے تو آپ اپنے حقوق اور ان قوانین کے ساتھ Google کی تعمیل کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ذیل میں دیے گئے یورپی تقاضوں کے سیکشن کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

پرائیویسی چیک اپ

کیا اپنی رازداری کی ترتیبات کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟

پرائیویسی چیک اپ شروع کریں

ہم ایسی بہت سی سروسز تیار کرتے ہیں جو روزانہ نئے طریقے سے دنیا درفت کرنے اور لوگوں کے ساتھ تعامل کرنے میں لاکھوں لوگوں کی مدد کرتی ہیں۔ ہماری سروسز درجہ ذیل پر مشتمل ہیں:

  • Google ایپس، سائٹس اور آلات جیسے کہ تلاش، YouTube اور Google Home
  • Chrome براؤزر اور Android آپریٹنگ سسٹم جیسے پلیٹ فارمز
  • وہ پروڈکٹس جو فریق ثالث کی ایپس اور سائٹس میں ضم ہوتے ہیں جیسے کہ اشتہارات، اینالیٹکس اور سرایت کردہ Google Maps

اپنی رازداری کا نظم کرنے کے لئے آپ ہماری سروسز کا استعمال مختلف طریقے سے کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ای میلز اور تصاویر جیسا مواد تخلیق کرنا اور اس کا نظم کرنا چاہتے ہیں یا مزید متعلقہ تلاش کے نتائج دیکھنا چاہتے ہیں تو آپ Google اکاؤنٹ کے لئے سائن اپ کر سکتے ہیں۔ اور سائن آؤٹ ہو کر یا اکاؤنٹ تخلیق کئے بغیر آپ Google کی بہت ساری سروسز کا استعمال کر سکتے ہیں جیسے کہ Google پر تلاش کرنا یا YouTube ویڈیوز دیکھنا۔ آپ ویب کو نجی وضع میں براؤز کرنے کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں، جیسے Chrome کی پوشیدگی وضع، جو آپ کی براؤزنگ کو دوسرے لوگوں سے نجی رکھنے میں مدد کرتی ہے جو آپ کا آلہ استعمال کرتی ہیں۔ اور ہماری تمام سروسز میں، آپ اپنی رازداری کی ترتیبات کو یہ کنٹرول کرنے کے لیے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں کہ آیا ہم کچھ قسم کا ڈیٹا جمع کرتے ہیں اور ہم اسے کیسے استعمال کرتے ہیں۔

حتی الامکان واضح طور پر چیزوں کی وضاحت کرنے کے لئے ہم نے کلیدی اصطلاحات کے لئے مثالیں، وضاحتی ویڈیوز اور تعریفات شامل کی ہیں۔ اور اگر رازداری کی اس پالیسی کے بارے میں آپ کے پاس کوئی سوال ہے تو آپ ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں

وہ معلومات جسے Google جمع کرتا ہے

ہم چاہتے ہیں کہ آپ معلومات کی ان اقسام کے بارے میں جانیں جسے ہم تب جمع کرتے ہیں جب آپ ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہیں

ہم اپنے سبھی صارفین کو بہتر سروسز فراہم کرنے کیلئے معلومات اکٹھا کرتے ہیں — بنیادی مواد جیسے آپ کون سی زبان بولتے ہیں کا اندازہ لگانے سے لے کر مزید پیچیدہ چیزوں تک جیسے کون سے اشتہارات آپ کو زیادہ مفید لگیں گے یا آن لائن آپ کیلئے انتہائی اہمیت رکھنے والے افراد یا YouTube کی کون سی ویڈیوز آپ کو پسند آ سکتی ہیں۔ جو معلومات Google جمع کرتا ہے اور کیسے وہ معلومات استعمال کی جاتی ہے، یہ اس پر منحصر ہوتا ہے کہ کیسے آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں اور کیسے آپ اپنے رازداری سے متعلق کنٹرولز کا نظم کرتے ہیں۔

جب آپ Google اکاؤنٹ میں سائن ان نہیں ہوتے ہیں تو ہم آپ کے زیر استعمال براؤزر، ایپلیکیشن یا آلہ سے وابستہ منفرد شناخت کاران کے ساتھ اپنی جمع کی جانے والی معلومات اسٹور کرتے ہیں۔ اس سے ہم مختلف براؤزنگ سیشنز میں آپ کی ترجیحات کو برقرار رکھنے جیسی چیزیں کر سکتے ہیں، جیسے کہ آپ کی ترجیحی زبان یا آیا آپ کی سرگرمی کی بنیاد پر آپ کو مزید متعلقہ تلاش کے نتائج یا اشتہارات دکھانے ہیں۔

جب آپ سائن ان ہوتے ہیں تو ہم وہ معلومات بھی جمع کرتے ہیں جو ہم آپ کے Google اکاؤنٹ کے ساتھ اسٹور کرتے ہیں، جسے ہم ذاتی معلومات سمجھتے ہیں۔

وہ چیزیں جو آپ تخلیق کرتے ہیں یا ہمیں فراہم کرتے ہیں

جب آپ کوئی Google اکاؤنٹ تخلیق کرتے ہیں تو آپ ہمیں ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں جس میں آپ کا نام اور پاس ورڈ شامل ہوتا ہے۔ آپ فون نمبر اور ادائیگی کی معلومات بھی اپنے اکاؤنٹ میں شامل کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگرچہ آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان نہ ہوں، تب بھی آپ ہماری سروسز کے بارے میں اپ ڈیٹس موصول کرنے یا Google کے ساتھ مواصلت کے لئے ای میل پتہ جیسی — معلومات ہمیں فراہم کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

ہم وہ مواد بھی جمع کرتے ہیں جو آپ ہماری سروسز استعمال کرنے کے دوران بناتے، اپ لوڈ کرتے یا دوسروں سے موصول کرتے ہیں۔ اس میں درج ذیل چیزیں شامل ہیں: آپ کی لکھی جانے والی اور موصول کی جانے والی ای میل، آپ کی محفوظ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز، آپ کی بنائی جانے والی اسپریڈشیٹس اور دستاویزات اور YouTube ویڈیوز پر آپ کے کئے گئے تبصرے۔

جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہماری طرف سے جمع کی جانے والی معلومات

آپ کی ایپس، براؤزرز اور آلات

Google سروسز تک رسائی کرنے کے لئے آپ جن ایپس، براؤزرز اور آلات کا استعمال کرتے ہیں ہم ان کے بارے میں معلومات جمع کرتے ہیں جس سے ہمیں بہتر خصوصیات فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے جیسے کہ خودکار پروڈکٹ کے اپ ڈیٹس اور بیٹری کم ہونے پر آپ کی اسکرین کو مدہم کرنا۔

وہ معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں منفرد شناخت کاران، براؤز کی قسم اور ترتیبات، آلہ کی قسم اور ترتیبات، آپریٹنگ سسٹم، موبائل نیٹ ورک کی معلومات پر مشتمل ہوتی ہے، بشمول کیریئر نام اور فون نمبر اور ایپلیکیشن ورژن نمبر۔ ہم آپ کی ایپس، براؤزرز اور آلات کے ہماری سروسز کے ساتھ تعامل کے بارے میں بھی معلومات جمع کرتے ہیں، بشمول IP پتہ، کریش رپورٹس، سسٹم سرگرمی، اور تاریخ، وقت اور آپ کی درخواست کا حوالہ دہندہ URL۔

جب آپ کے آلہ پر کوئی Google سروس ہمارے سرورز سے رابطہ کرتی ہے تو ہم یہ معلومات جمع کرتے ہیں — مثال کے طور پر، جب آپ Play Store سے کوئی ایپ انسٹال کرتے ہیں یا جب کوئی سروس خودکار اپ ڈیٹس چیک کرتی ہے۔ اگر آپ Google ایپس کے ساتھ Android آلہ استعمال کر رہے ہیں تو آپ کا آلہ آپ کے آلہ اور ہماری سروسز سے کنکشن کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے Google سرورز سے وقتا فوقتا رابطہ کرتا ہے۔ یہ معلومات آپ کے آلہ کی قسم اور کیریئر نام، کریش رپورٹس اور کون سی ایپس آپ نے انسٹال کی ہیں اور، آپ کے آلہ کی ترتیبات کی بنیاد پر، آپ کے اپنے Android آلہ کے استعمال کرنے کے طریقے سے متعلق دیگر معلومات جیسی چیزوں پر مشتمل ہوتی ہے۔

آپ کی سرگرمی

ہماری سروسز میں آپ کی سرگرمی کے بارے میں ہم معلومات جمع کرتے ہیں، جسے ہم آپ کو پسند آ سکنے والی YouTube ویڈیو کی تجویز پیش کرنے جیسی چیزیں کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ سرگرمی کی معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں وہ درج ذیل پر مشتمل ہو سکتی ہیں:

اگر آپ کالز کرنے اور وصول کرنے یا پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کیلئے ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہیں تو ہم کال اور پیغام کے لاگ کی معلومات جمع کر سکتے ہیں، جیسے آپ کا فون نمبر، کال کرنے والے فریق کا نمبر، وصول کرنے والے فریق کا نمبر، فارورڈنگ نمبرز، ارسال کنندہ اور وصول کنندہ کے ای میل پتے، کالز اور پیغامات کے اوقات اور تاریخیں، کالز کے دورانیے، روٹنگ کی معلومات اور کالز اور پیغامات کی اقسام اور والیومز۔

آپ کے اکاؤنٹ میں اسٹور کردہ سرگرمی کی معلومات تلاش کرنے اور نظم کرنے کے لئے آپ اپنا Google اکاؤنٹ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

آپ کے مقام کی معلومات

جب آپ ہماری سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہم مقام کی معلومات جمع کرتے ہیں، جس سے ہمیں ڈرائیونگ کی ڈائریکشنز، آپ کے قریب موجود چیزوں سے متعلق تلاش کے نتائج اور آپ کے مقام کی بنیاد پر اشتہارات جیسی خصوصیات پیش کرنے میں مدد ملتی ہے۔

آپ کے زیر استعمال پروڈکٹس اور منتخب کردہ ترتیبات کی بنیاد پر، آپ کی جانب سے استعمال کی جانے والی کچھ سروسز اور پروڈکٹس کو زیادہ مفید بنانے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے، Google مقام کی مختلف اقسام کی معلومات کا استعمال کر سکتا ہے۔ ان میں شامل ہیں:

مقام کے ڈیٹا کی اقسام جنہیں ہم جمع کرتے ہیں اور کتنی مدت کے لئے اسٹور کرتے وہ جزوی طور پر آپ کے آلہ اور اکاؤنٹ کی ترتیبات پر منحصر ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ آلہ کی ترتیبات کی ایپ کا استعمال کر کے اپنے Android آلہ کا مقام آن یا آف کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ان مقامات کا ایک نجی نقشہ تخلیق کرنا چاہتے ہیں جہاں آپ اپنے سائن ان کردہ آلات کے ساتھ جاتے ہیں تو آپ مقام کی سرگزشت کو بھی آن کر سکتے ہیں۔ اور اگر آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی کی ترتیب فعال ہوتی ہے تو آپ کی تلاشیں اور Google سروسز کی دیگر سرگرمی، جس میں مقام کی معلومات بھی شامل ہو سکتی ہے، آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کی جاتی ہیں۔ ہمارے مقام کی معلومات استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔


کچھ معاملات میں Google عوامی طور پر رسائی کے قابل ذرائع سے بھی آپ کے بارے میں معلومات جمع کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا نام مقامی اخبار میں نظر آتا ہے تو Google کا سرچ انجن اس مضمون کی انڈیکس بنا سکتا ہے اور دیگر لوگوں کو آپ کا نام تلاش کرنے پر دکھا سکتا ہے۔ ہم بھروسہ مند پارٹنرز سے بھی آپ کے بارے میں معلومات اکٹھا کر سکتے ہیں، جیسے ڈائریکٹری سروسز جو ہمیں Google کی سروسز پر ظاہر ہونے والی کاروباری معلومات فراہم کرتی ہیں، مارکیٹنگ پارٹنرز جو ہماری کاروباری سروسز کے ممکنہ کسٹمرز کے بارے میں ہمیں معلومات فراہم کرتے ہیں اور سیکیورٹی پارٹنرز جو بیجا استعمال سے حفاظت کرنے کے لیے ہمیں معلومات فراہم کرتے ہیں۔ ہم پارٹنرز سے ان کی جانب سے تشہیر اور تحقیق کی سروسز فراہم کرنے کے لیے بھی معلومات موصول کرتے ہیں۔

ہم معلومات اسٹور کرنے اور جمع کرنے کے لئے متعدد ٹکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں، بشمول کوکیز، پکسل ٹیگز، مقامی اسٹوریج جیسے کہ براؤزر ویب اسٹوریج یا ایپلیکشن ڈیٹا کیشز، ڈیٹا بیسز اور سرور لاگز۔

Google ڈیٹا کیوں جمع کرتا ہے

ہم بہتر سروسز بنانے کے لئے ڈیٹا استعمال کرتے ہیں

ہم درج ذیل مقاصد کے لئے سبھی سروسز سے جمع کی جانے والی معلومات کا استعمال کرتے ہیں:

ہماری سروسز کی فراہمی

ہم اپنی سرو‎سز فراہم کرنے کے لئے آپ کی معلومات استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ نتائج لوٹانے کیلئے آپ کی تلاش کردہ اصطلاحات پر کارروائی کرنا یا آپ کے رابطوں سے وصول کنندگان تجویز کر کے مواد کا اشتراک کرنے میں آپ کی مدد کرنا۔

ہماری سروسز کو برقرار رکھنا اور بہتر بنانا

ہم آپ کی معلومات اس لئے بھی استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہماری سروسز حسب منشا کام کر رہی ہیں، جیسے کہ آؤٹیجیز یعنی نظام کی غیر فعالیت کو ٹریک کرنا یا آپ کی طرف سے ہمیں اطلاع دیئے جانے والے مسائل کو حل کرنا۔ اور ہم اپنی سروسز میں بہتریاں کرنے کے لئے آپ کی معلومات استعمال کرتے ہیں، — مثال کے طور پر، یہ سمجھنے سے کہ کون سی اصطلاحات سب سے زیادہ بار غلط ہجے کی جاتی ہیں، ہمیں سروسز میں استعمال کی جانے والی املا کی جانچ کرنے والی خصوصیات کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

نئی سروسز بنانا

ہم نئی سروسز بنانے کے لئے موجودہ سروسز میں جمع کی جانے والی معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، لوگوں کے Google کی پہلی تصویری ایپ Picasa میں اپنی تصاویر منظم کرنے کا طریقہ سمجھنے سے ہمیں Google Photos ڈیزائن کرنے اور لانچ کرنے میں مدد ملی۔

ذاتی نوعیت کی سروسز فراہم کرنا، بشمول مواد اور اشتہارات

ہم آپ کے لئے اپنی سروسز حسب ضرورت بنانے کے لئے جمع کردہ معلومات کا استعمال کرتے ہیں، بشمول تجاویز، ذاتی نوعیت کا مواد اور حسب ضروت تلاش کے نتائج فراہم کرنا۔ مثال کے طور پر سیکیورٹی چیک اپ آپ کے Google پروڈکٹس کے استعمال کے طریقے کے مطابق سیکیورٹی کی تجاویز فراہم کرتی ہے۔ اور آپ کی دستیاب ترتیبات کی بنیاد پر، Google Play آپ کی جانب سے پہلے سے انسٹال کردہ ایپس اور آپ کی جانب سے YouTube پر دیکھی گئی ویڈیوز جیسی معلومات کا استعمال کر سکتا ہے تاکہ آپ کو پسند آنے والی نئی ایپس تجویز کریں۔

آپ کی ترتیبات کی بنیاد پر، ہم پوری Google سروسز پر آپ کی دلچسپیوں اور سرگرمی پر مبنی ذاتی نوعیت کے اشتہارات بھی آپ کو دکھا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ "ماؤنٹین بائکس" تلاش کرتے ہیں تو آپ کو YouTube پر کھیل کے سامان کے لیے اشتہارات نظر آ سکتے ہیں۔ اشتہارات کیلئے میرا مرکز میں اپنی اشتہار کی ترتیبات ملاحظہ کر کے، آپ یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ ہم آپ کو اشتہارات دکھانے کیلئے کون سی معلومات استعمال کرتے ہیں۔

  • ہم نسل، مذہب، جنسی رجحان یا صحت جیسے حساس زمروں پر مبنی ذاتی نوعیت کے اشتہارات آپ کو نہیں دکھاتے ہیں۔
  • ہم آپ کو Drive, Gmail یا تصاویر سے آپ کے مواد پر مبنی ذاتی نوعیت کے اشتہارات نہیں دکھاتے ہیں۔
  • ہم مشتہرین کے ساتھ آپ کی ذاتی طور پر شناخت کرنے والی معلومات کا اشتراک نہیں کرتے ہیں، جیسے کہ آپ کا نام یا ای میل، الا یہ کہ آپ ہم سے ایسا کرنے کو کہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ قریبی گلدستہ کی دوکان کا اشتہار دیکھتے ہیں اور "کال کے لئے تھپتھپائیں" بٹن منتخب کرتے ہیں تو ہم آپ کی کال کو گلدستہ کی دوکان کے ساتھ منسلک کر دیں گے اور ہم اس کے ساتھ آپ کے فون نمبر کا اشتراک کر سکتے ہیں۔

کارکردگی کی پیمائش کریں

ہم اپنی سروسز کے استعمال کے طریقے کو سمجھنے کی غرض سے اینالیٹکس اور پیمائش کیلئے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم پروڈکٹ ڈیزائن کو بہتر بنانے جیسی چیزیں کرنے کیلئے اپنی سائٹس پر آپ کے ملاحظات سے متعلق ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اور ہم مشتہرین کو ان کی اشتہاری مہمات کی کارکردگی کو سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے ان اشتہارات کے بارے میں ڈیٹا بھی استعمال کرتے ہیں جن کے ساتھ آپ تعامل کرتے ہیں، بشمول آپ کی متعلقہ Google تلاش کی سرگرمی۔ ایسا کرنے کیلئے، ہم Google Analytics سمیت متعدد ٹولز کا استعمال کرتے ہیں۔ جب آپ Google Analytics استعمال کرنے والی سائٹس ملاحظہ کرتے یا ایپس استعمال کرتے ہیں تو Google Analytics کسٹمر اس سائٹ یا ایپ سے آپ کی سرگرمی سے متعلق معلومات کو ان دیگر سائٹس یا ایپس کی سرگرمی سے لنک کرنے کیلئے Google کو فعال کرنے کا انتخاب کر سکتا ہے جو ہماری تشہیری سروسز استعمال کرتی ہیں۔

آپ کے ساتھ بات چیت

آپ کے ساتھ براہ راست تعامل کرنے کے لئے ہم آپ کے ای میل پتہ جیسی جمع کی جانے والی معلومات استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر ہمیں مشکوک سرگرمی جیسے کہ غیر معمول مقام سے آپ کے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کی کوشش کا پتہ چلتا ہے تو ہم آپ کو ایک اطلاع بھیج سکتے ہیں۔ یا ہم اپنی سروسز میں آئندہ کی بہتریوں یا تبدیلیوں کے بارے میں آپ کو اطلاع دے سکتے ہیں۔ اور اگر آپ Google سے رابطہ کرتے ہیں تو ہم آپ کو پیش آنے والے کسی بھی مسئلہ کو حل کرنے میں مدد کرنے کے لئے آپ کی درخواست کا ایک ریکارڈ رکھیں گے۔

Google، ہمارے صارفین اور عوام کی حفاظت کریں

ہم اپنی سروسز کے تحفظ اور اعتماد کو بہتر بنانے میں مدد کے لئے معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔ اس میں دھوکہ دہی، بیجا استعمال، سیکیورٹی کے خطرات اور تکنیکی مسائل کا پتہ لگانا، انہیں روکنا اور ان کا جواب دینا شامل ہے جو Google، ہمارے صارفین اور عوام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔


ہم ان مقاصد کے لئے آپ کی معلومات پر کارروائی کرنے کے لئے مختلف ٹکنالوجیز کا استعمال کرتے ہیں۔ ہم خودکار سسٹمز کا استعمال کرتے ہیں جو آپ کو آپ کے ہماری سروس کے طریقہ استعمال کے مطابق حسب ضرورت تلاش کے نتائج، ذاتی نوعیت کے اشتہارات یا دیگر خصوصیات جیسی چیزیں فراہم کرنے کے لئے آپ کے مواد کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اور ہم بیجا استعمال کا پتہ لگانے کے لئے آپ کے مواد کا تجزیہ کرتے ہیں، جیسے کہ سپیم، میلوئیر اور غیر قانونی مواد۔ ہم ڈیٹا میں پیٹرنز کی شناخت کرنے کے لئے الگورتھمز کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Google ترجمہ ان فقروں میں زبان کے عام پیٹرنز کا پتہ لگا کر جن کا ترجمہ آپ اس سے پوچھتے ہیں، مختلف زبانوں میں لوگوں کی مواصلات کرنے میں مدد کرتا ہے۔

ہم اوپر بیان کردہ مقاصد کے لیے اپنی سروسز اور آپ کے آلات پر جمع کردہ معلومات کا استعمال کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کی دستیاب ترتیبات کی بنیاد پر، اگر آپ YouTube پر گٹار پلیئرز کی ویڈیوز دیکھتے ہیں تو آپ کو ہمارے اشتہار پروڈکٹس استعمال کرنے والی سائٹ پر گٹار کے اسباق کا اشتہار نظر آ سکتا ہے۔ آپ کے اکاؤنٹ کی ترتیبات کی بنیاد پر، دوسری سائٹس اور ایپس پر آپ کی سرگرمی آپ کی ذاتی معلومات کے ساتھ منسلک ہو سکتی ہے تاکہ Google کی سروسز اور Google کی طرف سے فراہم کردہ اشتہارات کو بہتر بنایا جا سکے۔

اگر دیگر صارفین کے پاس پہلے سے آپ کا ای میل پتہ، یا آپ کی شناخت کرنے والی دیگر معلومات ہیں تو ہم انہیں عوامی طور پر مرئی آپ کی Google اکاؤنٹ کی معلومات، جیسے آپ کا نام اور تصویر دکھا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اس سے آپ کی ای میل شناخت کرنے میں اس سے لوگوں کو مدد ملتی ہے۔

ہم کسی ایسے مقصد کے لئے آپ کی معلومات استعمال کرنے سے پہلے آپ کی رضامندی طلب کریں گے جو رازداری کی اس پالیسی میں مذکور نہیں ہے۔

آپ کی رازداری کے کنٹرولز

ہمارے پاس جمع کی جانے والی معلومات اور اس کے طریقہ استعمال کے بارے میں آپ کے پاس اختیارات ہیں

یہ سیکشن ہماری سروسز میں آپ کی رازداری کا نظم کرنے کے لئے کلیدی کنٹرولز کی وضاحت کرتا ہے۔ آپ رازداری چیک اپ بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں جو اہم رازداری کی ترتیبات کا جائزہ لینے اور ایڈجسٹ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ ان ٹولز کے علاوہ، ہم اپنے پروڈکٹس میں خاص رازداری کی ترتیبات بھی پیش کرتے ہیں — آپ ہماری پروڈکٹ کی رازداری کی گائیڈ میں مزید جان سکتے ہیں۔

آپ کی معلومات کا نظم، جائزہ اور اپ ڈیٹ کرنا

جب آپ سائن ان ہوں تو آپ اپنی استعمال کی جانے والی سروسز ملاحظہ کر کے ہمیشہ معلومات کا جائزہ لے سکتے ہیں اور اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، تصاویر اور Drive دونوں کو اس لئے بنایا گیا ہے تاکہ آپ کو Google میں آپ کے محفوظ کردہ مواد کی خاص اقسام کا نظم کرنے میں مدد ملے۔

ہم نے آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ معلومات کا جائزہ لینے اور کنٹرول کرنے کے لئے بھی ایک جگہ بنائی ہے۔ آپ کا Google اکاؤنٹ مندرجہ ذیل پر مشتمل ہے:

رازداری سے متعلق کنٹرولز

سرگرمی سے متعلق کنٹرولز

متعین کریں کہ کس طرح کی سرگرمی کو آپ اپنے اکاؤنٹ میں محفوظ کرنا چاہیں گے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کے YouTube کی سرگزشت آن ہے تو جو ویڈیوز آپ دیکھتے ہیں اور جو چیزیں آپ تلاش کرتے ہیں وہ آپ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہوتی ہیں تاکہ آپ بہتر تجاویز حاصل کر سکیں اور جہاں آپ نے چھوڑا ہے وہ یاد رکھ سکیں۔ اور اگر آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی آن ہے تو آپ کی تلاشیں اور دیگر Google سروسز کی سرگرمی آپ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہوتی ہیں تاکہ آپ مزید ذاتی نوعیت کے تجربے حاصل کر سکیں جیسے کہ تیز تر تلاشیں اور مزید کارآمد ایپ اور مواد کی تجاویز۔ ویب اور ایپ سرگرمی میں ایک ذیلی ترتیب بھی ہوتی ہے جس سے آپ یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آیا دیگر سائٹس، ایپس اور Google سروسز استعمال کرنے والے آلات آپ کی سرگرمی سے متعلق معلومات، جیسے کہ وہ ایپس جنہیں آپ انسٹال کرتے اور Android پر استعمال کرتے ہیں، کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کیا جائے اور Google سروسز کو بہتر بنانے کے لئے استعمال کیا جائے۔

سرگرمی کنٹرولز پر جائیں

اشتہار کی ترتیبات

اشتہارات دکھانے کے لئے Google کے ساتھ شراکت کرنے والی ایپس اور سائٹس پر اور Google پر آپ کو دکھائے جانے والے اشتہارات کے بارے میں اپنی ترجیحات کا نظم کریں۔ آپ اپنی دلچسپیوں میں ترمیم کر سکتے ہیں، منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کی ذاتی معلومات کا استعمال آپ کے لئے مزید متعلقہ اشتہارات بنانے کے لئے استعمال کیا جائے اور خاص تشہیری سروسز کو آن یا آف کر سکتے ہیں۔

اشتہارات کیلئے میرا مرکز پر جائیں

آپ کے بارے میں

اپنے Google اکاؤنٹ میں ذاتی معلومات کا نظم کریں اور کنٹرول کریں کہ Google سروسز پر اسے کون دیکھ سکتا ہے۔

"آپ کے بارے میں" پر جائيں

اشتراک کردہ تائیدات

منتخب کریں کہ آیا آپ کا نام اور تصویر آپ کی سرگرمی کے آگے نظر آتی ہے جیسے کہ اشتہارات میں نظر آنے والے جائزے اور تجاویز۔

اشتراک کردہ تائیدات پر جائیں

Google سروسز استعمال کرنے والی سائٹس اور ایپس

اس معلومات کا نظم کریں جس کا اشتراک Google Analytics جیسی Google سروسز استعمال کرنے والی ویب سائٹس اور ایپس اس وقت Google کے ساتھ کر سکتی ہیں جب آپ انہیں ملاحظہ کرتے یا ان کی سروسز کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔

Google ہماری سروسز استعمال کرنے والی سائٹس یا ایپس کی معلومات کو کیسے استعمال کرتا ہے ملاحظہ کریں

اپنی معلومات کا جائزہ لینے اور اپ ڈیٹ کرنے کے طریقے

میری سرگرمی

میری سرگرمی آپ کو اس ڈیٹا کا جائزہ لینے اور اسے کنٹرول کرنے کی اجازت دیتی ہے جو اس وقت آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ ہوتا ہے جب آپ سائن ان ہوتے ہیں اور Google سروسز کا استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ وہ تلاشیں جو آپ نے کی ہیں یا آپ کے Google Play کے ملاحظات۔ آپ تاریخ اور موضوع کے لحاظ سے براؤز کرسکتے ہیں، اور اپنی بعض یا سبھی سرگرمی کو حذف کر سکتے ہیں۔

میری سرگرمی پر جائیں

Google ڈیش بورڈ

Google ڈیش بورڈ سے آپ مخصوص پروڈکٹس سے وابستہ اپنی معلومات کا نظم کر سکتے ہیں۔

ڈیش بورڈ پر جائیں

آپ کی ذاتی معلومات

اپنے رابطہ کی معلومات کا نظم کریں جیسے کہ آپ کا نام، ای میل اور فون نمبر۔

ذاتی معلومات پر جائیں

سائن آؤٹ ہونے پر آپ اپنے براؤزر یا آلہ سے وابستہ معلومات کا نظم کر سکتے ہیں، بشمول:

  • سائن آؤٹ کردہ تلاش کی نوعیت سازی: منتخب کریں کہ آیا آپ کو مزید متعلقہ نتائج اور تجاویز فراہم کرنے کے لئے آپ کی تلاش کی سرگرمی کا استعمال کیا جائے یا نہیں۔
  • YouTube کی ترتیبات: اپنی YouTube تلاش کی سرگزشت اور YouTube دیکھنے کی سرگزشت روکیں اور حذف کریں۔
  • اشتہار کی ترتیبات: اشتہارات دکھانے کے لئے Google کے ساتھ شراکت کرنے والی ایپس اور سائٹس پر اور Google پر آپ کو دکھائے جانے والے اشتہارات کے بارے میں اپنی ترجیحات کا نظم کریں۔

اپنی معلومات برآمد کرنا، ہٹانا اور حذف کرنا

اگر آپ بیک اپ لینا چاہتے ہیں یا Google سے باہر کسی سروس کے ساتھ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں مواد کی کاپی بر آمد کر سکتے ہیں۔

اپنی معلومات حذف کرنے کے لئے آپ درجہ ذیل چیزیں کر سکتے ہیں:

اگر آپ غیر متوقع طور پر اپنا اکاؤنٹ استعمال کرنے سے قاصر ہیں تو غیر فعال اکاؤنٹ مینیجر آپ کو کسی اور کے لئے اپنے Google اکاؤنٹ کے اجزاء تک رسائی دینے کی اجازت دیتا ہے۔

اور بالآخر، آپ قابل اطلاق قانون اور ہماری پالیسیوں کی بنیاد پر مخصوص Google سروسز سے مواد ہٹانے کی درخواست بھی کر سکتے ہیں۔


چاہے آپ Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہوں یا نہ ہوں تب بھی Google کی طرف سے جمع کی جانے والی معلومات کنٹرول کرنے کے لئے دیگر طریقے ہیں، بشمول:

  • براؤزر کی ترتیبات: مثال کے طور پر، آپ یہ نشاندہی کرنے کے لئے کہ کب Google نے آپ کے براؤزر میں کوکی سیٹ کی ہے، آپ اپنا براؤزر ترتیب دے سکتے ہیں۔ آپ کسی خاص ڈومین یا سبھی ڈومینز سے سبھی کوکیز کو مسدود کرنے کے لئے اپنا براؤزر ترتیب دے سکتے ہیں۔ لیکن یاد رکھیں کہ ہماری سروسز آپ کی زبان کی ترجیحات کو یاد رکھنے جیسی چیزوں کے لئے مناسب طور پر کام کرنے کے لئے کوکیز پر منحصر ہوتی ہیں۔
  • آلہ کی سطح کی ترتیبات: آپ کے آلہ کے پاس ایسے کنٹرولز ہو سکتے ہیں جو یہ تعین کرتے ہیں کہ ہم کیا معلومات جمع کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ اپنے Android آلہ پر مقام کی ترتیبات میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

اپنی معلومات کا اشتراک کرنا

جب آپ اپنی معلومات کا اشتراک کرتے ہیں

ہماری بہت ساری سروسز آپ کو دوسرے لوگوں کے ساتھ معلومات کا اشتراک کرنے دیتی ہیں اور آپ کو اشتراک کرنے کے طریقہ پر کنٹرول حاصل ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ YouTube پر ویڈیوز کا عوامی طور پر اشتراک کر سکتے ہیں یا آپ اپنی تصاویر کو خفیہ رکھنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ جب آپ عوامی طور پر معلومات کا اشتراک کرتے ہیں تو Google تلاش سمیت سرچ انجنز کے ذریعے آپ کا مواد قابل رسائی ہو سکتا ہے۔

جب آپ سائن ان ہوتے ہیں اور Google کی کچھ سروسز کے ساتھ تعامل کرتے ہیں، جیسے کہ YouTube ویڈیو پر تبصرے کرنا یا Play میں کسی ایپ کا جائزہ لینا، تو آپ کا نام اور تصویر آپ کی سرگرمی کے سامنے ظاہر ہوتی ہے۔ ہم آپ کی اشتراک کردہ تائیدات کی ترتیب کی بنیاد پر اشتہارات میں بھی یہ معلومات ڈسپلے کر سکتے ہیں۔

جب Google آپ کی معلومات کا اشتراک کرتا ہے

ہم Google سے باہر کی کمپنیوں، تنظیموں یا افراد کے ساتھ آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک نہیں کرتے ہیں سوائے مندرجہ ذیل چند حالات میں:

آپ کی منظوری سے

آپ کی رضامندی حاصل ہونے پر ہم Google سے باہر آپ کی ذاتی معلومات کا اشتراک کریں گے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کسی بُکنگ سروس کے ذریعے ریزرویشن کرنے کیلئے Google Home کا استعمال کرتے ہیں تو ہم ریسٹورنٹ کے ساتھ آپ کے نام یا فون نمبر کا اشتراک کرنے سے پہلے آپ کی اجازت حاصل کریں گے۔ ہم آپ کو فریق ثالث ایپس اور سائٹس کا جائزہ لینے اور ان کا نظم کرنے کے لیے کنٹرولز بھی فراہم کرتے ہیں جنہیں آپ نے اپنے Google اکاؤنٹ میں ڈیٹا تک رسائی دی ہے۔ کسی حساس ذاتی معلومات کا اشتراک کرنے کیلئے ہم آپ کی واضح منظوری طلب کریں گے۔

ڈومین کے منتظمین کے ساتھ

اگر آپ طالبعلم ہیں یا کسی ایسی تنظیم کے لئے کام کرتے ہیں جو Google سروسز کا استعمال کرتی ہے تو آپ کےڈومین کا منتظم اور باز فروشند گان جو آپ کے اکاؤنٹ کا نظم کرتے ہیں ان کو آپ کے Google اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہوگی۔ وہ درجہ ذیل چیزیں کر سکتے ہیں:

  • آپ کے اکاؤنٹ میں اسٹور کردہ معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں برقرار رکھ سکتے ہیں جیسے کہ آپ کی ای میل
  • آپ کے اکاؤنٹ کے اعداد و شمار دیکھ سکتے ہیں جیسے کہ کتنی ایپس آپ نے انسٹال کی ہیں
  • آپ کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کرسکتے ہیں
  • آپ کی اکاؤنٹ تک رسائی معطل یا منسوخ کر سکتے ہیں
  • قابل اطلاق قانون، ضابطہ، قانونی کارروائی یا قابل نفاذ سرکاری درخواست پوری کرنے کے واسطے آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں
  • آپ کی رازداری کی ترتیبات یا آپ کی معلومات حذف کرنے یا ان میں ترمیم کرنے کی آپ کی صلاحیت محدود کر سکتے ہیں

خارجی کارروائی کیلئے

ہم ذاتی معلومات اپنے ملحقہ اداروں اور دیگر بھروسہ مند کاروبار یا اشخاص کو ہماری ہدایات کی بناء پر اور ہماری رازداری کی پالیسی اور رازداری اور سیکیورٹی کے کسی دیگر مناسب اقدامات کی تعمیل میں اس پر کاررروائی کرنے کیلئے فراہم کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم سروس فراہم کنندگان کا استعمال اپنے ڈیٹا سنٹرز کو آپریٹ کرنے، اپنے پروڈکٹس اور سروسز کو ڈیلیور کرنے، اپنے داخلی کاروباری کارروائیوں کو بہتر بنانے اور کسٹمرز اور صارفین کو اضافی سپورٹ پیش کرنے میں مدد کے لئے کرتے ہیں۔ ہم سروس فراہم کنندگان کا استعمال عوام کے تحفظ کی خاطر YouTube کے ویڈیو مواد کا جائزہ لینے اور صارف کی محفوظ شدہ آڈیو کے نمونوں کو سننے اور ان کا جائزہ لینے میں مدد کے لئے بھی کرتے ہیں تاکہ Google کی آڈیو کی شناخت کی ٹیکنالوجیز کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

قانونی وجوہات کیلئے

ہم ذاتی معلومات کا اشتراک Google سے باہر کریں گے اگر ہمیں نیک نیتی کا یقین ہے کہ معلومات کا افشاء کرنا معقول حد تک لازمی ہے:

  • کسی بھی قابل اطلاق قانون، ریگولیشن، قانونی کاروائی یا قابل نفاذ سرکاری درخواست کا جواب دیں۔ ہم اپنی شفافیت کی رپورٹ میں حکومتوں سے موصول ہونے والی درخواستوں کی اقسام اور تعداد کے بارے میں معلومات کا اشتراک کرتے ہیں۔
  • قابل اطلاق سروس کی شرائط، بشمول امکانی خلاف ورزیوں کی چھان بین بروئے کار لانے کیلئے۔
  • دھوکہ، سیکیورٹی یا تکنیکی مسائل کا پتہ لگانے، روکنے، یا بصورت دیگر ان کا ازالہ کرنے کیلئے۔
  • Google، ہمارے صارفین یا عوام کے حقوق، املاک یا حفاظت کو پہنچنے والے نقصان سے تحفظ۔

ہم ذاتی طور پر ناقابل شناخت معلومات کا اشتراک عوامی طور پر اور اپنے پارٹنرز — جیسے کہ ناشرین، مشتہرین ڈیولپرز یا حقوق کے حاملین کے ساتھ کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم اپنی سروسز کے عام استعمال کے بارے میں رجحانات دکھانے کے لئے عوامی طور پر معلومات کا اشتراک کرتے ہیں۔ ہم کوکیز یا ملتی جلتی ٹکنالوجیز کا استعمال کرنے والے خاص پارٹنرز کو تشہیر اور پیمائش کے مقاصد کے لئے آپ کے آلہ یا براؤزر سے معلومات جمع کرنے کی بھی اجازت دیتے ہیں۔

اگر Google کسی انضمام، حصول ملکیت یا اثاثوں کی فروخت میں شامل ہے تو، ہم آپ کی ذاتی معلومات کی رازداری کو یقینی بناتے رہیں گے اور ذاتی معلومات منتقل کیے جانے یا مختلف رازداری کی پالیسی کے ساتھ مشروط ہونے سے قبل متاثر صارفین کو نوٹس دیں گے۔

آپ کی معلومات کو محفوظ رکھنا

ہم آپ کی معلومات کی حفاظت کے لئے اپنی سروسز میں سیکیورٹی بناتے ہیں

Google کے سبھی پروڈکٹس مضبوط سیکیورٹی کی خصوصیات سے تیار ہوتے ہیں جو مسلسل آپ کی معلومات کی حفاظت کرتی ہیں۔ اپنی سروسز سے ہمیں حاصل ہونے والی بصیرتیں سیکیورٹی کے خطرات کا پتہ لگانے اور آپ تک پہنچنے سے انہیں خودکار طور پر روکنے میں ہماری مدد کرتی ہیں۔ اور اگر ہمیں کسی خطرناک چیز کے بارے میں پتہ لگتا ہے جو ہمارے خیال سے آپ کو معلوم ہونی چاہئے، تو ہم آپ کو مطلع کریں گے اور بہتر حفاظت کے لئے سبھی اقدامات پورا کرنے میں آپ کی مدد کریں گے۔

ہم اپنے پاس رکھی ہوئی معلومات تک غیر مجاز رسائی تبدیلی، اس کے افشاء یا اس کی تخریب سے Google اور آپ کی حفاظت کرنے کے لئے سخت محنت کرتے ہیں، بشمول:

  • منتقلی کے دوران ہم آپ کے ڈیٹا کو خفیہ رکھنے کے لئے اینکرپشن کا استعمال کرتے ہیں
  • ہم آپ کے اکاؤنٹ کی حفاظت کرنے میں آپ کی مدد کرنے کے لئے بہت سی سیکیورٹی کی خصوصیات فراہم کرتے ہیں جیسے کہ محفوظ براؤزنگ، سیکیورٹی چیک اپ اور 2 قدمی توثیق
  • ہم اپنے سسٹمز تک غیر مجاز رسائی روکنے کیلئے، معلومات کی اپنی جمع آوری، اسٹوریج اور کارروائی کرنے کے طریقے، بشمول جسمانی سیکیورٹی کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہیں
  • ہم ان Google کے ملازمین، ٹھیکیداروں اور ایجنٹس تک ذاتی معلومات کی رسائی کو روک دیتے ہیں جن کو کارروائی کرنے کے لئے اس معلومات کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے بھی پاس یہ رسائی ہوگی وہ سخت معاہدہ جاتی رازداری کی ذمہ داریوں کے ساتھ مشروط ہوتا ہے اور اگر یہ ذمہ داریاں پوری کرنے میں وہ ناکام رہتے ہيں تو ان پر تادیبی کارروائی کی جا سکتی ہے یا معطل کیا جا سکتا ہے۔

آپ کی معلومات برآمد کرنا اور حذف کرنا

آپ اپنی معلومات کی کاپی برآمد کر سکتے ہیں یا کسی بھی وقت اپنے Google اکاؤنٹ سے اسے حذف کر سکتے ہیں

اگر آپ بیک اپ لینا چاہتے ہیں یا Google سے باہر کسی سروس کے ساتھ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں مواد کی کاپی بر آمد کر سکتے ہیں۔

اپنی معلومات حذف کرنے کے لئے آپ درجہ ذیل چیزیں کر سکتے ہیں:

اپنی معلومات کو برقرار رکھنا

ہم جمع کئے جانے والے ڈیٹا کو مختلف مدتوں کیلئے اپنے پاس رکھتے ہیں جس کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ یہ کیا ہے، ہم اس کا استعمال کیسے کرتے ہیں اور آپ اپنی ترتیبات کو کیسے کنفیگر کرتے ہیں:

  • کچھ ڈیٹا جسے آپ جب چاہیں حذف کر سکتے ہیں، جیسے کہ آپ کی ذاتی معلومات یا آپ جو مواد تخلیق کرتے ہیں یا اپ لوڈ کرتے ہیں، جیسے کہ تصاویر اور دستاویزات۔ آپ اپنے اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ سرگرمی کی معلومات بھی حذف کر سکتے ہیں یا ایک مقررہ مدت کے بعد اسے خودکار طور پر حذف کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ہم اس ڈیٹا کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں اس وقت تک رکھیں گے جب تک آپ اسے ہٹا نہیں دیتے یا اسے ہٹانے کا انتخاب نہیں کرتے۔
  • ایک مقررہ مدت کے بعد سرور لاگز میں موجود اشتہار کے ڈیٹا جیسا دوسرا ڈیٹا خودکار طور پر حذف یا گمنام ہو جاتا ہے۔
  • ہم آپ کی جانب سے Google اکاؤنٹ حذف کئے جانے تک کچھ ڈیٹا اپنے پاس رکھتے ہیں، جیسے یہ معلومات کہ آپ ہماری سروسز کا استعمال کتنی کثرت سے کرتے ہیں۔
  • اور جائز کاروبار یا قانونی مقاصد کیلئے ضروری ہونے پر ہم کچھ ڈیٹا کو لمبے عرصے کیلئے اپنے پاس رکھتے ہیں، جیسے سیکیورٹی، دھوکہ اور بیجا استعمال کی روک تھام یا مالی ریکارڈ محفوظ کرنا۔

جب آپ ڈیٹا حذف کرتے ہیں تو یہ یقینی بنانے کیلئے کہ آپ کا ڈیٹا حفاظت کے ساتھ اور مکمل طور پر ہمارے سرورز سے ہٹا دیا جائے یا صرف گمنام شکل میں برقرار رکھا جائے، ہم حذف کرنے کی کارروائی پر عمل کرتے ہیں۔ ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہماری سروسز اتفاقی یا ضرر رساں حذف سے معلومات کی حفاظت کرتی ہیں۔ اس وجہ سے آپ کے ذریعہ کسی چيز کو حذف کرنے اور کاپیوں کے ہمارے فعال اور بیک اپ سسٹمز سے حذف ہونے کے درمیان تاخیر ہو سکتی ہے۔

آپ Google کی ڈیٹا برقراریت کی مدت کے بارے میں مزید پڑھ سکتے ہیں، بشمول یہ کہ آپ کی معلومات حذف کرنے میں ہمیں کتنا وقت لگتا ہے۔

ریگولیٹرز کے ساتھ تعاون اور تعمیل

ہم باقاعدہ طور پر رازداری کی اس پالیسی کا جائزہ لیتے ہیں اور یقینی بناتے ہیں کہ ہم آپ کی معلومات پر ایسے طریقوں سے کارروائی کریں جو رازداری کی پالیسی کی تعمیل کرتے ہوں۔

ڈیٹا کی منتقلیاں

ہم دنیا بھر میں سرورز برقرار رکھتے ہیں اور جہاں آپ رہتے ہیں اس ملک کے باہر کے سرورز پر آپ کی معلومات پر کارروائی کی جا سکتی ہے۔ ڈیٹا کے تحفظ کے قوانین ہر ملک میں الگ ہوتے ہیں، کچھ ممالک دوسروں سے زیادہ تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ اس بات سے قطع نظر کہ آپ کی معلومات پر کہاں کارروائی ہوتی ہے، ہم وہی تحفظات فراہم کرتے ہیں جو اس پالیسی میں بیان کی گئی ہیں۔ ہم ڈیٹا کے ٹرانسفر سے متعلق خاص قانونی فریم ورکس کی بھی تعمیل کرتے ہیں۔

ہمیں باضابطہ تحریری شکایات موصول ہونے پر، ہم شکایت کنندہ سے رابطہ کر کے جواب دیتے ہیں۔ آپ کے ڈیٹا کی منتقلی کے سلسلے میں کسی بھی ایسی شکایت کو حل کرنے کیلئے جسے ہم براہ راست آپ کے ساتھ حل نہیں کرسکتے، ہم مناسب ریگولیٹری حکام، بشمول ڈیٹا کے تحفظ کے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔

یوروپی ضروریات

اپنے حقوق کا استعمال کرنے اور Google سے رابطہ کرنے کا طریقہ

اگر یوروپی یونین (EU) یا مملکت متحدہ برطانیہ (UK) ڈیٹا تحفظ کا قانون آپ کی معلومات کی کارروائی پر لاگو ہوتا ہے تو ہم اس رازداری میں وضاحت کردہ کنٹرولز فراہم کرتے ہیں تاکہ آپ اپنی معلومات کی کارروائی تک رسائی کی درخواست کرنے، اپ ڈیٹ کرنے، ہٹانے اور محدود کرنے کے لئے اپنے حقوق استعمال کر سکیں۔ اپنی معلومات پر کارروائی اور اپنی معلومات کو دوسری سروس پر برآمد کرنے پر اعتراض کرنے کا بھی حق آپ رکھتے ہیں۔

اگر آپ کے پاس اپنے حقوق سے متعلق اضافی سوالات یا درخواستیں ہیں تو آپ Google اور ہمارے ڈیٹا کے تحفظ کے دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ اور اگر مقامی قانون کے تحت حقوق کے حوالہ سے آپ کو تشویش ہے تو آپ مقامی ڈیٹا تحفظ کے حکام سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ڈیٹا کنٹرولر

جب تک کسی سروس سے متعلق رازداری کے نوٹس میں بصورت دیگر بیان نہیں کیا جاتا ہے تب تک آپ کی معلومات پر کارروائی کرنے کے لیے ذمہ دار ڈیٹا کنٹرولر اس پر منحصر ہوتا ہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں:

  • Google Ireland Limited یوروپین اکنامک ایریا یا سوئٹزرلینڈ میں مقیم Google سروسز کے صارفین کے لیے، جو Gordon House, Barrow Street, Dublin 4, Ireland میں واقع ہے۔
  • برطانیہ میں مقیم Google سروسز کے صارفین کے لیے Google LLC جو 1600 Amphitheatre Parkway, Mountain View, California 94043, USA میں واقع ہے۔

Google LLC آپ کے مقام سے قطع نظر، Google تلاش اور Google Maps جیسی سروسز میں انڈیکس کردہ اور ڈسپلے کردہ معلومات پر کارروائی کرنے کے لیے ذمہ دار ڈیٹا کنٹرولر ہے۔ Google Ireland Limited ڈیٹا کنٹرولر ہے جو Google کے AI ماڈلز کو تربیت دینے کے لیے معلومات پر کارروائی کرنے کے لیے ذمہ دار ہے تاکہ انہیں Google Ireland Limited کی جانب سے یوروپین اکنامک ایریا یا سوئٹزرلینڈ میں فراہم کردہ سروسز میں تعینات کیا جا سکے۔

پروسیسنگ کے قانونی مقامات

ہم اس پالیسی میں وضاحت کردہ مقاصد کے لئے درج ذیل قانونی وجوہات کی بنیاد پر آپ کی معلومات پر کارروائی کرتے ہیں:

  • ہم آپ کے ڈیٹا کو پروسیس کرتے ہیں تاکہ وہ سروس فراہم کی جا سکے جو آپ نے معاہدے کے تحت طلب کی ہے۔
  • آپ کی رازداری کی حفاظت کرنے والے مناسب حفاظتی اقدامات لاگو کرنے کے دوران، ہم اپنے اور فریقین ثالث کے جائز مفادات کیلئے آپ کے ڈیٹا کو پروسیس کرتے ہیں۔
  • آپ کے یا دوسرے شخص کی اہم مفادات کے حفاظت کرنے کیلئے ضروری ہونے پر، ہم آپ کے ڈیٹا کو پروسیس کرتے ہیں۔
  • ہم آپ کے ڈیٹا کو اس وقت پروسیس کرتے ہیں جب ہم پر ایسا کرنے کی قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔
  • ہم خاص مقاصد کیلئے آپ کے ڈیٹا کو پروسیس کرنے کی غرض سے آپ کی رضامندی طلب کرتے ہیں اور آپ کو کسی بھی وقت اپنی رضامندی واپس لینے کا حق حاصل ہے۔

آپ Google سروسز اور اپنی رازداری کی ترتیبات کا کیسے استعمال کرتے ہیں، اس سے اس بات کا تعین ہوگا کہ کس ڈیٹا کو پروسیس کیا جائے، اس ڈیٹا کو پروسیس کئے جانے کے مقاصد کیا ہیں اور ڈیٹا کو پروسیس کرنے کیلئے قانونی بنیادیں کیا ہیں۔ نیچے دئے گئے ٹیبل میں پروسیسنگ کے ان مقاصد، پروسیس کئے جانے والے ڈیٹا کی اقسام اور اس ڈیٹا کی پروسیسنگ کیلئے قانونی بنیادوں سے متعلق مزید تفصیل کے ساتھ وضاحت کی گئی ہے۔

ہم ڈیٹا کو کیوں اور کیسے پروسیس کرتے ہیںکس ڈیٹا کو پروسیس کیا جاتا ہےقانونی بنیادیں

Google سروسز، پروڈکٹس اور خصوصیات فراہم کرنے کیلئے

پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی مثالیں:

  • نتائج دکھانے کیلئے، ہم آپ کی تلاش کی جانے والی اصطلاحات کو پروسیس کرتے ہیں۔
  • ہم آپ کے آلے پر تفویض کردہ IP پتے کا استعمال کرتے ہیں تاکہ آپ کو آپ کا درخواست کردہ ڈیٹا بھیجا جا سکے، جیسے کہ YouTube ویڈیو لوڈ کرنا۔
  • ہم آپ کے آلے پر موجود کوکیز میں اسٹور کردہ منفرد شناخت کاران کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم یہ تصدیق کر سکیں کہ آپ ہی وہ شخص ہیں جس کو آپ کے Google اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔
  • Google تصاویر پر آپ کی جانب سے اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال البمز، کولاجز اور ایسی دیگر تخلیقات بنانے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے کیا جاتا ہے جن کا آپ اشتراک کر سکتے ہیں۔
  • جب آپ ہم سے سروسز یا طبعی اشیاء خریدتے ہیں تو ہم آپ کے آرڈر کی پروسیسنگ کرنے، اسے مکمل کرنے اور ڈیلیور کرنے جیسے کاموں اور آپ کی جانب سے خریدے جانے والے پروڈکٹ یا سروس کے ضمن میں تعاون فراہم کرنے کیلئے آپ کے شپنگ ایڈریس یا ڈیلیوری کی ہدایات کا استعمال کرتے ہیں۔
  • جب آپ Google Drive کیلئے اضافی اسٹوریج خریدتے ہیں تو ہم آپ کی ادائیگی کی معلومات کو پروسیس کرتے ہیں۔
  • ہم ان لوگوں کے رابطے کی معلومات (جیسے نام اور ای میل پتے) استعمال کر سکتے ہیں جن کے ساتھ آپ Google پروڈکٹس میں تعامل کرتے ہیں تاکہ یہ تلاش کرنا آسان بنایا جا سکے کہ جب آپ Gmail، تصاویر اور اسسٹنٹ جیسی دیگر Google سروسز میں ان لوگوں کے ساتھ اشتراک اور مواصلت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کسے تلاش کر رہے ہیں۔
  • آپ کو موصول ہونے والی پرواز کی توثیقی ای میل کا استعمال "چیک ان" بٹن بنانے کیلئے کیا جا سکتا ہے، جو آپ کے Gmail میں دکھائی دیتا ہے۔
  • Google عوامی طور پر قابل رسائی ذرائع سے بھی آپ سے متعلق معلومات جمع کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کا نام مقامی اخبار میں نظر آتا ہے تو Google کا سرچ انجن اس مضمون کو انڈیکس کر سکتا ہے اور دیگر لوگوں کی جانب سے آپ کا نام تلاش کرنے پر انہیں وہ مضمون دکھا سکتا ہے۔ یا، اگر آپ کے کاروبار کی معلومات کسی ویب سائٹ پر دکھائی دیتی ہے تو ہم اس کی انڈیکس بنا کر Google سروسز پر دکھا سکتے ہیں۔
  • Google مقام کا اشتراک استعمال کر کے، ہم آپ کے مقام کا اشتراک کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں، تاکہ دیگر لوگ نقشے پر آپ کو تلاش کر سکیں یا آپ کی آمد کا متوقع وقت جان سکیں۔
  • جیسا کہ اپنی معلومات کا اشتراک کرنا سیکشن میں وضاحت کی گئی، ہم آپ کی رضامندی حاصل ہونے پر ہی Google کے باہر ذاتی معلومات کا اشتراک کریں گے اور آپ کو ان فریق ثالث کی ایپس اور سائٹس کا جائزہ لینے اور ان کا نظم کرنے کیلئے کنٹرولز فراہم کریں گے جنہیں آپ نے اپنے Google اکاؤنٹ میں ڈیٹا تک رسائی فراہم کی ہے۔

پروسیس کردہ معلومات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

اس معلومات کی پروسیسنگ کیلئے قانونی بنیادوں کا انحصار اس امر پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • آپ کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے، جیسے ایک YouTube ویڈیو اپ لوڈ کرنا یا جب آپ ہم سے سروسز یا طبعی اشیاء خریدتے ہیں تو آپ کے آرڈر کی پروسیسنگ کرنا، اسے مکمل کرنا اور ڈیلیور کرنا۔
  • ہمارے اور فریقین ثالث کے جائز مفادات کیلئے ضروری ہونے پر، مندرجہ ذیل کاموں سمیت:
    • اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے سروسز فراہم کرنے، برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کیلئے۔ مثال کے طور پر، ان لوگوں کے رابطے کی معلومات (جیسے نام اور ای میل پتے) استعمال کرنا جن کے ساتھ آپ Google پروڈکٹس میں تعامل کرتے ہیں تاکہ یہ تلاش کرنا آسان بنایا جا سکے کہ جب آپ Gmail، تصاویر اور اسسٹنٹ جیسی دیگر Google سروسز میں ان لوگوں کے ساتھ اشتراک اور مواصلت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کسے تلاش کر رہے ہیں۔
  • آپ کی رضامندی کے ساتھ، جیسے جب آپ Google مقام کا اشتراک کے ساتھ اپنے مقام کا اشتراک کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔

Google سروسز، پروڈکٹس اور خصوصیات کا رکھ رکھاؤ کرنے اور انہیں بہتر بنانے کیلئے

سروس کے رکھ رکھاؤ کیلئے تاکہ یہ توقع کے مطابق کام کرے، جیسے سروس کو ڈیبگ کرنا، مسائل کو ٹریک کرنا یا مسائل کو حل کرنا۔

پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی مثالیں:

  • مسائل کا پتا لگانے کیلئے، ہم اپنے سسٹمز کی مسلسل نگرانی کرتے ہیں۔ اگر ہمیں کسی خاص خصوصیت میں کچھ غلط ہونے کا پتا چلتا ہے تو مسئلہ شروع ہونے سے پہلے جمع کردہ سرگرمی کی معلومات کا جائزہ لینے سے ہمیں چیزوں کو زیادہ جلدی سے ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے۔
  • ہم Google Maps اور تلاش جیسی ایپس پر موجود بٹن کی مدد سے صارفین کے تعاملات کو لاگ کرتے ہیں تاکہ اس بات کو سمجھنے میں مدد مل سکے کہ آیا وہ توقع کے مطابق کام کر رہی ہیں۔

Google سروسز میں بہتریاں لانے اور ان سروسز کے تحفظ اور اعتماد کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کیلئے، جیسے ممکنہ طور پر سروس یا صارفین کو نقصان پہنچانے والا دھوکہ، بیجا استعمال، سیکیورٹی کے خطرات اور تکنیکی مسائل کا پتا لگانے، روکنے اور ان کا جواب دینے کیلئے۔

پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی مثالیں:

  • بہتر پروڈکٹس تیار کرنے میں اپنی مدد کیلئے، ہم اپنی سروسز کے ساتھ آپ کے تعاملات سے متعلق ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اس سے ہمیں یہ دریافت کرنے میں مدد مل سکتی ہے کہ لوگوں کو کوئی خاص کام کرنے میں کافی زیادہ وقت لگ رہا ہے یا انہیں مراحل کو ہی پورا کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔ پھر ہم اس خصوصیت کو دوبارہ ڈیزائن کر سکتے ہیں اور ہر کسی کیلئے پروڈکٹ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔
  • ہم تجزیہ کرتے ہیں کہ کون سی تلاش کی اصطلاحات اکثر غلط ہجے کی جاتی ہیں تاکہ ہماری سروسز میں استعمال ہونے والی املا کی جانچ کی خصوصیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
  • ترجمے کے معیار کو بہتر بنانے اور زیادہ زبانوں میں 'ترجمہ' کی دستیابی کو بڑھانے کیلئے، ہم Google ترجمہ کے استعمال کا تجزیہ کرتے ہیں۔
  • یہ تعین کرنے کیلئے کہ کون سے پروڈکٹس، مرچنٹس اور برانڈز مختلف اقسام کے استفسارات کے ساتھ متعلق ہیں، ہم Google Shopping پر استفسارات کا تجزیہ کرتے ہیں۔
  • Google Chrome کی محفوظ براؤزنگ کی خصوصیت کسی صارف کے براؤزر اور Google کے سرورز کے مابین مشکوک ویب سائٹس سے متعلق معلومات بھیج سکتی ہے تاکہ فریب دہی، میلویئر اور نقصان دہ اشتہارات وغیرہ کے خلاف تحفظ فراہم کرنے میں مدد کی جا سکے۔

پروسیس کردہ معلومات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

اس معلومات کی پروسیسنگ کیلئے قانونی بنیادوں کا انحصار اس امر پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • آپ کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے، جیسے Google ایپس کی مدد سے تعاملات کے لاگز کا استعمال کرنا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ توقع کے مطابق کر رہی ہیں۔
  • ہمارے اور فریقین ثالث کے جائز مفادات کیلئے ضروری ہونے پر، مندرجہ ذیل کاموں سمیت:
    • اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے سروسز فراہم کرنے، برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کیلئے۔ مثال کے طور پر، تجزیہ کرنا کہ کون سی تلاش کی اصطلاحات اکثر غلط ہجے کی جاتی ہیں تاکہ ہماری سروسز میں استعمال ہونے والی املا کی جانچ کی خصوصیات کو بہتر بنایا جا سکے۔
    • اپنی سروسز کی کارکردگی کو یقینی اور بہتر بنانے کیلئے یہ سمجھنا کہ لوگ کس طرح ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ترجمے کے معیار کو بہتر بنانے اور زیادہ زبانوں میں 'ترجمہ' کی دستیابی کو بڑھانے کیلئے، Google ترجمہ کے استعمال کا تجزیہ کرنا۔
    • ایسی تحقیق کرنا جو ہمارے صارفین کیلئے ہماری سروسز کو بہتر بنائے اور عوام کو فائدہ پہنچائے۔ مثال کے طور پر، Google ترجمہ کے ترجمے کے معیار کو بہتر بنانا اور زیادہ زبانوں میں 'ترجمہ' کی دستیابی کو بڑھانا۔

نئی Google سروسز، پروڈکٹس اور خصوصیات ڈیولپ کرنے کیلئے

پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی مثالیں:

  • اس بات کو سمجھنے سے کہ لوگ Google کی تصاویر کی پہلی ایپ Picasa میں تصاویر کو کیسے منظم کرتے تھے، ہمیں Google تصاویر کو ڈیزائن اور لانچ کرنے میں مدد ملی۔
  • یہ سمجھنا کہ صارفین چھوٹا مواد کیسے دیکھتے اور تخلیق کار کیسے تخلیق کرتے ہیں، اس سے Google کو YouTube کی نئی سروسز ڈیولپ کرنے میں مدد ملی۔
  • آپ کی ترتیبات کی بنیاد پر، ہم Google تلاش، اسسٹنٹ، Maps اور Gboard جیسی سروسز کے ساتھ صوتی تعاملات کی آڈیو ریکارڈنگز کو محفوظ کر سکتے ہیں تاکہ Google کی آڈیو ٹیکنالوجیز ڈیولپ کی جا سکے اور انہیں بہتر بنایا جا سکے۔
  • ہم عوامی طور پر آن لائن دستیاب معلومات یا دیگر عوامی ذرائع سے دستیاب معلومات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مشین لرننگ کے نئے ماڈلز کو تربیت دینے اور Google کے Google ترجمہ، Gemini ایپس اور Cloud AI کی صلاحیتوں جیسے مختلف پروڈکٹس کو تقویت دینے والی بنیادی ٹیکنالوجیز تیار کرنے میں مدد مل سکے۔
  • ہم AI ماڈلز اور Gemini ایپس جیسی ٹیکنالوجیز کے ساتھ آپ کے تعاملات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ آپ کی درخواستوں کے بہتر نپٹارے اور ان کے کلاسیفائرز اور فلٹرز کو اپ ڈیٹ کرنے کیلئے، جس میں تحفظ، زبان کی سمجھ اور حقیقت شامل ہے، ان ماڈلز کو ڈویلپ کیا جا سکے، ان کی تربیت کی جا سکے، انہیں فائن ٹیون کیا جا سکے اور انہیں بہتر بنایا جا سکے۔

پروسیس کردہ معلومات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

اس معلومات کی پروسیسنگ کیلئے قانونی بنیادوں کا انحصار اس امر پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • ہمارے اور فریقین ثالث کے جائز مفادات کیلئے ضروری ہونے پر، مندرجہ ذیل کاموں سمیت:
    • نئے پروڈکٹس اور خصوصیات تیار کرنے کیلئے جو ہمارے صارفین کے لیے مفید ہوں۔ مثال کے طور پر، لوگوں کے Google کی پہلی تصویری ایپ Picasa اپنی تصاویر استعمال کرنے کا طریقہ سمجھنے سے ہمیں Google Photos ڈیزائن کرنے اور لانچ کرنے میں مدد ملی۔ یا عوامی طور پر آن لائن یا دیگر عوامی ذرائع سے دستیاب معلومات کا استعمال کرتے ہوئے Google کے AI ماڈلز کو تربیت دینے اور ان بنیادی ٹیکنالوجیز، جیسے کہ Google ترجمہ، Gemini ایپس اور Cloud AI صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پروڈکٹس اور خصوصیات بنانے میں مدد کرنا۔
    • ہمارے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سروسز فراہم کرنے، برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کیلئے۔ مثال کے طور پر، ہماری سروسز میں آپ کی سرگرمی کے بارے میں معلومات کا استعمال کرنا، جیسے کہ Gemini ایپس کے ساتھ آپ کے تعاملات، مشین لرننگ ماڈلز کو تربیت دینے اور بہتر بنانے کیلئے اور ان کی زبان کو سمجھنے کی صلاحیتوں، حفاظتی کلاسیفائرز اور فلٹرز کو اپ ڈیٹ کرنا۔
  • آپ کی رضامندی سے، جیسے کہ Google تلاش، اسسٹنٹ، Maps اور Gboard کے ساتھ صوتی تعاملات کی آڈیو ریکارڈنگز کو محفوظ کرنا تاکہ Google آڈیو ٹیکنالوجیز کو تیار اور بہتر بنایا جا سکے۔

مواد اور اشتہارات سمیت ذاتی نوعیت کی سروسز فراہم کرنے کیلئے

آپ کے لیے ہماری سروسز کو حسب ضرورت بنانے کے لیے، بشمول تجاویز، ذاتی نوعیت کا مواد، اور حسب ضرورت تلاش کے نتائج فراہم کرنا۔

پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی مثالیں:

  • Google کی سیکیورٹی چیک اپ کی خصوصیت آپ کے Google پروڈکٹس کے استعمال کے طریقے کے مطابق سیکیورٹی کی تجاویز فراہم کرتی ہے۔
  • Google News آپ کو آپ کے تخمینی مقام کی بنیاد پر مقامی خبروں کے نتائج فراہم کر سکتی ہے۔
  • Google تلاش آپ کو آپ کے تخمینی مقام کی بنیاد پر نتائج فراہم کر سکتا ہے۔
  • Google اسسٹنٹ آپ کی درخواست پر پیغام بھیجنے کے لیے آپ کے رابطوں کا استعمال کر سکتی ہے، جیسے کہ "عمران اسماعیل کو ایک ٹیکسٹ پیغام بھیجیں۔"
  • Google Play آپ کو پسند آ سکنے والی نئی ایپس کی تجویز پیش کرنے کے لئے آپ کی پہلے سے انسٹال کردہ ایپس اور YouTube پر آپ کی دیکھی گئی ویڈیوز جیسی معلومات استعمال کرتا ہے۔
  • ہم آپ کے ملک کے خاص ایونٹ کی یادگار میں تلاش کے ہوم پیج پر Google Doodle دکھا سکتے ہیں۔
  • آپ جو سائٹ ملاحظہ کر رہے ہیں اس کے سیاق و سباق کی بنیاد پر Google آپ کو اشتہارات دکھا سکتا ہے، جیسے باغبانی کی تجاویز سے متعلق صفحہ پر باغبانی کے آلات کے اشتہارات۔
  • جب آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہوتے ہیں اور ویب اور ایپ سرگرمی کنٹرول فعال ہے تو آپ مزید متعلقہ تلاش کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کی گزشتہ تلاشوں اور دیگر Google سروسز کی سرگرمی پر مبنی ہوتے ہیں۔

آپ کی ترتیبات کی بنیاد پر، آپ کی دلچسپیوں کی بنیاد پر آپ کو ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھانے کے لیے۔

پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی مثالیں:

  • اگر آپ "ماؤنٹین بائیکس" تلاش کرتے ہیں یا ماؤنٹین بائیکنگ کی ویڈیوز دیکھتے ہیں تو آپ کو اپنے تلاش کے نتائج یا YouTube پر اسپورٹس کے سامان کا اشتہار نظر آ سکتا ہے۔
  • اگر آپ YouTube پر بیکنگ کے بارے میں ویڈیوز دیکھتے ہیں تو ویب براؤز کرنے کے دوران آپ کو بیکنگ سے متعلق مزید اشتہارات نظر آسکتے ہیں۔
  • آپ کو مشتہر کی معلومات پر بھی مبنی ذاتی نوعیت کے اشتہارات نظر آ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نے کسی مشتہر کی ویب سائٹ پر خریداری کی تو وہ آپ کو اشتہارات دکھانے کے لئے اس ملاحظاتی معلومات کا استعمال کر سکتا ہے۔

پروسیس کردہ معلومات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

اس معلومات کی پروسیسنگ کیلئے قانونی بنیادوں کا انحصار اس امر پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • آپ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے، مثلاً جب Google اسسٹنٹ آپ کی درخواست پر پیغام بھیجنے کے لیے آپ کے رابطوں کا استعمال کرتی ہے، جیسے کہ "عمران اسماعیل کو ایک ٹیکسٹ پیغام بھیجیں۔"
  • ہمارے اور فریقین ثالث کے جائز مفادات کیلئے ضروری ہونے پر، مندرجہ ذیل کاموں سمیت:
    • آپ کو صارف کا ایک بہتر تجربہ فراہم کرنے کی خاطر ہماری سروسز کو حسب ضرورت بنانے کیلئے۔ مثال کے طور پر، آپ کے ملک کے لیے مخصوص ایونٹ کا جشن منانے کے لیے تلاش ہوم پیج پر Google Doodle ڈسپلے کرنا، آپ کے Google پروڈکٹس کو استعمال کرنے کے طریقے کے مطابق سیکیورٹی کی تجاویز فراہم کرنا، یا اگر متعلقہ ہو تو تجربہ کو عمر کے لحاظ سے مناسب بنانا۔
    • تشہیر فراہم کرنے کیلئے، جس سے ہم بغیر کسی فیس کے اپنی بہت سی سروسز پیش کر پاتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ جو سائٹ ملاحظہ کر رہے ہیں اس کے سیاق و سباق کی بنیاد پر آپ کو اشتہارات دکھانا، جیسے باغبانی کی تجاویز سے متعلق صفحہ پر باغبانی کے آلات کے اشتہارات۔ (اور اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانے پر، ہم آپ کی منظوری طلب کرتے ہیں۔)
  • آپ کی رضامندی سے، جیسے کہ آپ کی YouTube پر دیکھی گئی ویڈیوز کی بنیاد پر Google Play پر ایپس کی تجویز کرنا، یا آپ کی دلچسپیوں کی بنیاد پر آپ کو ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھانا، جیسے کہ وہ اشتہارات جو بیکنگ سے متعلق ہوتے ہیں جب آپ YouTube پر بیکنگ کے بارے میں ویڈیوز دیکھنے کے بعد ویب براؤز کرتے ہیں۔

کارکردگی کی پیمائش کرنے کے لیے - ہم اینالیٹکس اور پیمائش کے لیے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں یہ سمجھنے کے لیے کہ ہماری سروسز کیسے استعمال کی جاتی ہیں۔

پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی مثالیں:

  • ہم پروڈکٹ ڈیزائن کو بہتر بنانے جیسے کام کرنے کے لیے ہماری سائٹس پر آپ کے ملاحظات کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہیں۔
  • ہم ان اشتہارات کے بارے میں ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں جن کے ساتھ آپ تعامل کرتے ہیں تاکہ مشتہرین کو ان کی تشہیری مہمات کی کارکردگی کو سمجھنے میں مدد ملے۔
  • ہم اس ڈیٹا کا استعمال یہ جاننے کیلئے کرتے ہیں کہ صارف Google Earth پر کن جگہوں پر سب سے زیادہ کلک کرتے ہیں اور یہ سمجھنے کے لیے کہ کون سی خصوصیات مقبول ہیں اور نیز بَگز کی نشاندہی کرنے کیلئے کرتے ہیں۔
  • تلاش کو مزید کارآمد بنانے کے لیے، Google تلاش اس بات کی پیمائش کرتا ہے کہ ایک خاص استفسار کتنی بار کی گئی ہے اور صارفین اپنے تلاش کے نتائج کے معیار کو کیسے سمجھتے ہیں۔
  • Google ترجمہ ممکنہ نئی خصوصیات کی نشاندہی کرنے اور سروس پر صارفین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے کیے گئے تراجم کی تعداد اور ترجمے کو خراب کوالٹی کے طور پر نشان زد کرنے کی تعداد کے ڈیٹا کا تجزیہ کرتا ہے۔
  • ہم رائلٹی کی ادائیگیوں کے ساتھ اپنے پارٹنرز جیسے مواد کے لائسنس دہندگان کے ساتھ غیر ذاتی طور پر قابل شناخت معلومات کا اشتراک کر سکتے ہیں۔

پروسیس کردہ معلومات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

اس معلومات کی پروسیسنگ کیلئے قانونی بنیادوں کا انحصار اس امر پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • ہمارے اور فریقین ثالث کے جائز مفادات کیلئے ضروری ہونے پر، مندرجہ ذیل کاموں سمیت:
    • اپنی سروسز کی کارکردگی کو یقینی اور بہتر بنانے کیلئے یہ سمجھنا کہ لوگ کس طرح ہماری سروسز کا استعمال کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ترجمے کے معیار کو بہتر بنانے اور زیادہ زبانوں میں 'ترجمہ' کی دستیابی کو بڑھانے کیلئے، Google ترجمہ کے استعمال کا تجزیہ کرنا۔
    • ہماری سروسز کے ساتھ دھوکہ دہی، بیجا استعمال، سیکیورٹی، یا تکنیکی مسائل کا پتہ لگانے، روکنے یا بصورت دیگر ان کا ازالہ کرنے کیلئے۔ مثال کے طور پر، بَگز کی شناخت کے لیے Google Earth پر استعمال کے پیٹرنز کی نگرانی کرنا۔
    • ہمارے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سروسز فراہم کرنے، برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کیلئے۔ مثال کے طور پر، سروس پر صارفین کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لیے Google ترجمہ پر کسی ترجمہ کو کتنی بار خراب کوالٹی کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے اس کا تجزیہ کرنا۔
    • نئے پروڈکٹس اور خصوصیات تیار کرنے کیلئے جو ہمارے صارفین کے لیے مفید ہوں۔ مثال کے طور پر، ممکنہ نئی خصوصیات کی شناخت کے لیے Google ترجمہ پر کیے گئے تراجم کی تعداد پر ڈیٹا کا تجزیہ کرنا۔
    • ہمارے پارٹنرز جیسے ڈویلپرز اور حقوق کے حاملین کی ذمہ داریاں پوری کرنے کیلئے۔ مثال کے طور پر، رائلٹی کی ادائیگیوں کے ساتھ مواد کے لائسنس دہندگان کو رپورٹنگ فراہم کرنا۔

آپ کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے - آپ کے ای میل پتہ جیسی معلومات جو ہم جمع کرتے ہیں، آپ سے براہ راست بات چیت کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔

پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی مثالیں:

  • اگر ہمیں کسی غیر معمولی مقام سے آپ کے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کی کوشش جیسی مشکوک سرگرمی کا پتہ چلتا ہے تو ہم آپ کو ایک اطلاع بھیج سکتے ہیں۔
  • ہم آپ کو اپنی سروسز میں آنے والی تبدیلیوں یا اصلاحات کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔
  • اگر آپ Google سے رابطہ کرتے ہیں تو ہم آپ کی درخواست کا ریکارڈ رکھیں گے تاکہ آپ کو درپیش کسی بھی مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے۔
  • آپ کی ترتیبات کے لحاظ سے، تصاویر جیسی Google سروسز آپ کو اپنے پروڈکٹ کی پیشکشوں جیسے پرنٹنگ پروموشنز کے بارے میں آپ کو مارکیٹنگ کے مواصلات بھیج سکتی ہیں۔
  • YouTube Premium اور YouTube Music Premium جیسی Google سروسز آپ کو آپ کی سبسکرپشن میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں مطلع کر سکتی ہیں۔

پروسیس کردہ معلومات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

اس معلومات کی پروسیسنگ کیلئے قانونی بنیادوں کا انحصار اس امر پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • آپ کے ساتھ معاہدہ کرنے کے لیے، جیسے کہ جب آپ سپورٹ کے لیے Google سے رابطہ کرتے ہیں یا پروڈکٹ اپ ڈیٹس کے بارے میں مواصلات کے لیے سائن اپ کرتے ہیں۔
  • ہمارے اور فریقین ثالث کے جائز مفادات کیلئے ضروری ہونے پر، مندرجہ ذیل کاموں سمیت:
    • ہمارے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سروسز فراہم کرنے، برقرار رکھنے اور بہتر بنانے کیلئے۔ مثال کے طور پر، آپ کو ہماری سروسز کے بارے میں مطلع کرنا، جیسے کہ آپ کو ہماری سروسز میں آنے والی تبدیلیوں یا اصلاحات کے بارے میں آگاہ کرنا۔
    • صارفین کو ہماری سروسز کے بارے میں مطلع کرنے کے لیے مارکیٹنگ۔ مثال کے طور پر، پرنٹنگ پروموشن کے بارے میں تصاویر کے صارفین کو ای میل کرنا۔

Google، ہمارے صارفین اور عوام کی حفاظت کے لیے

ہماری سروسز کی حفاظت اور اعتماد کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لیے، بشمول دھوکہ دہی، بیجا استعمال، سیکیورٹی کے خطرات، اور تکنیکی مسائل کا پتہ لگانا، روکنا اور ان کا جواب دینا جو Google، ہمارے صارفین یا عوام کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی مثالیں:

  • ہم خودکار بیجا استعمال سے حفاظت کرنے کے لئے IP پتے اور کوکی ڈیٹا جمع کرتے اور ان کا تجزیہ کرتے ہیں۔ اس بیجا استعمال کی بہت ساری شکلیں ہوتی ہیں، جیسے Gmail صارفین کو سپام بھیجنا، اشتہارات پر فریب کارانہ طور پر کلک کر کے مشتہرین سے رقم چرانا یا ایک ڈسٹریبیوٹڈ ڈینائل آف سروس (DDoS) کے حملے کو شروع کر کے مواد کو سینسر کرنا۔
  • Gmail میں "گزشتہ اکاؤنٹ کی سرگرمی" کی خصوصیت سے آپ کو یہ پتہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے کہ کیا اور کب کسی نے آپ کی جانکاری کے بغیر آپ کی ای میل تک رسائی حاصل کی۔ یہ خصوصیت آپ کو Gmail میں حالیہ سرگرمی کے بارے میں معلومات دکھاتی ہے جیسے کہ آپ کی میل تک رسائی کرنے والے IP پتے، وابستہ مقام اور رسائی کی تاریخ اور وقت۔
  • ہم آپ کے مواد کا تجزیہ کرتے ہیں تاکہ بیجا استعمال جیسے کہ اسپام، میلوئیر اور غیر قانونی مواد کا پتہ لگانے میں ہماری مدد کی جا سکے۔
  • ہم درخواست کا جائزہ لینے، شفافیت کو یقینی بنانے، احتساب کو بہتر بنانے اور بیجا استعمال اور دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے Google کا مواد ہٹانے کی پالیسیوں یا قابل اطلاق قانون کے تحت ہماری سروسز سے مواد ہٹانے کی درخواستوں کے بارے میں معلومات پر کارروائی کرتے ہیں۔

کسی بھی قابل اطلاق قانون، ریگولیشن، قانونی کاروائی یا قابل نفاذ سرکاری درخواست پر عمل درآمد کرنے کیلئے۔

پروسیسنگ کی سرگرمیوں کی مثالیں:

  • ٹیکنالوجی اور مواصلات کی دوسری کمپنیوں کی طرح، Google کو باقاعدگی سے صارف کے ڈیٹا کا افشاء کرنے کیلئے دنیا بھر کی حکومتوں اور عدالتوں سے درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ Google کے ساتھ آپ کے اسٹور کردہ ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی کا احترام ان قانونی درخواستوں کی تعمیل کے ہمارے طریقے کی تائید کرتا ہے۔ ہماری قانونی ٹیم نوعیت سے قطع نظر ہر ایک درخواست کا جائزہ لیتی ہے اور جب درخواست حد سے زیادہ وسیع معلوم ہوتی ہے یا صحیح عمل کی پیروی نہیں کرتی ہے تو ہم اکثر انہیں واپس لوٹا دیتے ہیں۔
  • قانونی ذمہ داریاں بعض اوقات ہم سے کچھ معلومات کو مالیاتی ریکارڈ رکھنے جیسے مقاصد کے لیے اپنے پاس محفوظ رکھنے کا تقاضا کرتی ہیں، جیسے کہ ٹیکس یا اکاؤنٹنگ کے مقاصد کے لیے آپ کی جانب سے Google کو کی گئی ادائیگی کے بارے میں معلومات۔
  • مختلف قوانین اور ضوابط ہم سے اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے اقدامات کرنے کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہمارے صارفین ہماری سروسز استعمال کرنے کے لیے کافی عمر کے ہیں۔ آپ کی عمر کے تعین میں مدد کرنے کے لیے، ہم آپ کی فراہم کردہ تاریخ پیدائش پر کارروائی کرتے ہیں۔ ہم اپنی سروسز میں آپ کی سرگرمی کے بارے میں معلومات پر بھی کارروائی کرتے ہیں، دونوں ہی وقت جب آپ Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہوتے ہیں یا سائن آؤٹ ہوتے ہیں، اور یہ تعین کرنے کے لیے مشین لرننگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں کہ آیا آپ کی عمر 18 سال سے زیادہ ہے۔ بعض صورتوں میں، اگر ہم اس بات کی تصدیق نہیں کر سکتے کہ آپ کی عمر دیگر طریقوں سے ہماری سروسز استعمال کرنے کے لیے کافی ہے تو ہم آپ کی عمر کی تصدیق کے لیے دیگر معلومات کی درخواست کر سکتے ہیں، جیسے آپ کی سرکاری ID، کریڈٹ کارڈ، آپ کی تصویر، یا آپ کا فون نمبر۔

پروسیس کردہ معلومات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

اس معلومات کی پروسیسنگ کیلئے قانونی بنیادوں کا انحصار اس امر پر ہوگا کہ آپ Google سروسز اور اپنی ترتیبات کا استعمال کیسے کرتے ہیں، لیکن اس میں مندرجہ ذیل شامل ہو سکتے ہیں:

  • ہمارے اور فریقین ثالث کے جائز مفادات کیلئے ضروری ہونے پر، مندرجہ ذیل کاموں سمیت:
    • سروس کی قابل اطلاق شرائط کی ممکنہ خلاف ورزیوں کی تحقیق سمیت قانونی دعووں کا نفاذ کرنے کیلئے۔ مثال کے طور پر، اسپام، میلوئیر، اور غیر قانونی مواد جیسے بیجا استعمال کا پتہ لگانے میں ہماری مدد کرنے کے لیے مواد کا تجزیہ کرنا۔
    • ہماری سروسز کے ساتھ دھوکہ دہی، بیجا استعمال، سیکیورٹی، یا تکنیکی مسائل کا پتہ لگانے، روکنے یا بصورت دیگر ان کا ازالہ کرنے کیلئے۔ مثال کے طور پر، خودکار بیجا استعمال سے بچانے کے لیے IP پتے اور کوکی ڈیٹا اکٹھا کرنا اور ان کا تجزیہ کرنا۔
    • Google، ہمارے صارفین یا عوام کے حقوق، املاک یا سلامتی کو لاحق خطرے سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے، بشمول سرکاری حکام پر معلومات افشاء کرنا۔ مثال کے طور پر، ہر درخواست کا بغور جائزہ لینے کے بعد، یہ یقینی بنانے کے لیے کہ یہ قابل اطلاق قوانین کو پورا کرتی ہے، قانونی کاروائی یا حکومتوں اور عدالتوں سے ڈیٹا کو ظاہر کرنے کے لیے قابل نفاذ درخواستوں کا جواب دینا۔
    • ایسی تحقیق کرنے کیلئے جو ہمارے صارفین کے لیے ہماری سروسز کو بہتر بنائے اور عوام کو فائدہ پہنچا سکے۔ مثال کے طور پر، عوام کو آگاہ کرنے، تحقیق کو آسان بنانے اور ان درخواستوں کے بارے میں شفافیت فراہم کرنے کے لیے اپنی سروسز سے مواد ہٹانے کی درخواستوں کے بارے میں معلومات پر کارروائی کرنا۔
  • جب آپ کی یا کسی دوسرے شخص کی اہم دلچسپیوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہو۔ مثال کے طور پر، آن لائن بچوں کے جنسی استحصال کا پتہ لگانے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ڈیٹا پر کارروائی کرنا۔
  • جب ہم پر ایسا کرنے کی قانونی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، جیسے کہ مالیاتی ریکارڈ رکھنے جیسے مقاصد کے لیے کچھ معلومات کو برقرار رکھنا، یا اس بات کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے معلومات کو پروسیسنگ اور برقرار رکھنا کہ صارفین ہماری سروسز کو استعمال کرنے کے لیے کافی عمر کے ہیں۔

اپنی Google سروسز لنک کرنا

اگر آپ EU میں صارف ہیں تو ہم آپ کو Google سروسز کو لنک رکھنے کا انتخاب پیش کرتے ہیں۔ آپ اپنی لنک کردہ سروسز کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں اور DMA اور آپ کی لنک کردہ سروسز کے تعارف میں اپنے انتخاب کا نظم کرنے کا طریقہ جان سکتے ہیں۔

اس پالیسی کے بارے میں

یہ پالیسی کب لاگو ہوتی ہے

اس رازداری کی پالیسی کا اطلاق Google LLC، اور اس کے ملحقہ اداروں، بشمول YouTube, Android اور فریق ثالث کی طرف سے پیش کردہ سبھی سروسز جیسے کہ تشہیر کی سروسز پر ہوتا ہے۔ رازداری کی یہ پالیسی علیحدہ رازداری کی پالیسیاں رکھنے والی ان سروسز پر لاگو نہیں ہوتی ہے جن میں یہ رازداری کی پالیسی شامل نہیں ہے۔

رازداری کی یہ پالیسی مندرجہ ذیل پر لاگو نہیں ہوتی ہے:

  • دیگر کمپنیوں اور تنظیموں کے معلوماتی طریقے جو ہماری سروسز کی تشہیر کرتی ہیں
  • دیگر کمپنیوں یا افراد کی پیش کردہ سروسز، بشمول ان کی پیش کردہ ایسی پروڈکٹس یا سائٹس جو ایسی Google سروسز پر مشتمل ہو سکتی ہیں جن پر اس پالیسی کا اطلاق ہوتا ہے یا ایسی پروڈکٹس یا سائٹس جنہیں تلاش کے نتائج میں آپ کو دکھایا گیا ہے یا ہماری سروسز سے لنک کیا گیا ہے

اس پالیسی میں تبدیلیاں

ہم اس رازداری کی پالیسی میں وقتاً فوقتاً تبدیلی کرتے ہیں۔ ہم آپ کی واضح منظوری کے بغیر اس راز داری کی پالیسی کے تحت آپ کے حقوق کم نہیں کریں گے۔ ہم ہمیشہ آخری تبدیلیوں کے شائع ہونے کی تاریخ کے بارے میں بتاتے ہیں اور آپ کے جائزہ کے لئے آرکائیو کردہ ورژنز تک رسائی فراہم کرتے ہیں۔ اگر تبدیلیاں اہم ہیں تو ہم مزید ممتاز نوٹس فراہم کریں گے (بشمول، خاص سروسز، رازداری کی پالیسی کی تبدیلیوں کی ای میل کی اطلاع کے لئے)۔

متعلقہ رازداری کے ضوابط

خاص Google سروسز

مندرجہ ذیل رازداری کے نوٹس Google کی کچھ سروسز کے بارے میں اضافی معلومات فراہم کرتے ہیں:

اگر آپ Google Workspace یا Google Cloud Platform کا استعمال کرنے والی کسی تنظیم کے رکن ہیں تو Google Cloud کے رازداری کے نوٹس میں یہ جانیں کہ یہ سروسز آپ کی ذاتی معلومات کیسے جمع اور استعمال کرتی ہیں۔

دیگر مفید وسائل

مندرجہ ذیل لنکس ہمارے طریقوں اور رازداری کی ترتیبات کے بارے میں مزید جاننے کے لئے آپ کے لئے مفید وسائل نمایاں کرتے ہیں۔

کلیدی اصطلاحات

الحاق یافتگان

ایک ملحق ادارہ ایسی اکائی ہے جس کا تعلق Google گروپ آف کمپنیز سے ہوتا ہے، جس میں درج ذیل کمپنیاں شامل ہیں جو EU میں کسٹمر سروسز فراہم کرتی ہیں :Google Ireland Limited‏، Google Commerce Ltd‏، Google Payment Corp اور Google Dialer Inc۔ EU میں کاروباری سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کے بارے میں مزید جانیں۔

الگورتھم

مسئلہ حل کرنے والے آپریشنز انجام دینے میں کمپیوٹر کے ذریعے پیروی کردہ اصولوں کا مجموعہ یا کارروائی۔

ایپلیکیشن ڈیٹا کیش

ایک ایپلیکیشن ڈیٹا کیش کسی آلہ پر ایک ڈیٹا ریپوزیٹری ہے۔ مثلاً، ایک انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر چلانے کیلئے یہ ایک ویب ایپلیکیشن کو فعال کر سکتا ہے اور مواد کی تیز تر لوڈنگ فعال کر کے ایپلیکیشن کی کارکردگی کو بہتر بنا سکتا ہے۔

آلہ

آلہ ایک کمپیوٹر ہے جسے Google سروسز تک رسائی حاصل کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز، ٹیبلیٹس، اسمارٹ اسپیکرز اور اسمارٹ فونز کو آلات سمجھا جاتا ہے۔

براؤزر ویب اسٹوریج

براؤزر ویب اسٹوریج ویب سائٹس کو کسی آلہ پر کسی براؤزر میں ڈیٹا اسٹور کرنے کا اہل بناتا ہے۔ "مقامی اسٹوریج" وضع میں استعمال ہونے پر، یہ ڈیٹا کو مختلف سیشنز میں اسٹور کیے جانے کے قابل بناتا ہے۔ اس سے براؤزر کے بند ہو جانے اور دوبارہ کھولے جانے کے بعد بھی ڈیٹا بازیافت کئے جانے کے قابل ہوتا ہے۔ ویب اسٹوریج کی سہولت فراہم کرنے والی ایک ٹیکنالوجی HTML 5 ہے۔

پکسل ٹیگ

پکسل ٹیگ ایک قسم کی ٹیکنالوجی ہے جسے ویب سائٹ کے صفحہ پر یا ای میل کے مضمون میں خاص سرگرمی کا پتہ لگانے کے لئے لگایا جاتا ہے، جیسے کہ ویب سائٹ کے ملاحظات اور ای میل کھولے جانے کا وقت۔ پکسل ٹیگ کا استعمال اکثر کوکیز کے ساتھ کیا جاتا ہے۔

حساس ذاتی معلومات

رازدارانہ طبی حقائق، نسل یا نسلی وابستگی، سیاسی یا مذہبی عقائد یا جنسیت جیسے موضوعات سے تعلق رکھنے والی ذاتی معلومات کا یہ ایک مخصوص زمرہ ہے۔

حوالہ دہندہ URL

حوالہ دہندہ URL (Uniform Resource Locator)‎ وہ معلومات ہوتی ہے جسے کوئی ویب براؤزر کسی منزل کے ویب صفحہ پر منتقل کرتا ہے، عام طور پر اس وقت جب آپ اس صفحہ کے کسی لنک پر کلک کرتے ہیں۔ حوالہ دہندہ URL میں براؤزر کے ملاحظہ کردہ آخری ویب صفحہ کا URL شامل ہوتا ہے۔

ذاتی معلومات

آپ ہی ہمیں وہ معلومات فراہم کرتے ہیں جس سے ذاتی طور پر آپ کی شناخت ہوتی ہے، جیسے آپ کا نام، ای میل پتہ، یا بلنگ کی معلومات، یا دیگر ڈیٹا جسے معقول حد تک Google کے ذریعے ایسی معلومات سے لنک کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ وہ معلومات جسے ہم آپ کے Google اکاؤنٹ سے وابستہ کرتے ہیں۔

سرور کے لاگز

بیشتر ویب سائٹوں کی طرح، ہمارے سرورز ہماری سائٹ آپ کے دیکھنے کے وقت درخواست کردہ صفحہ خود بخود ریکارڈ کرتے ہیں۔ ان “سرروز کے لاگز” میں تمثیلی طورپر آپ کی ویب درخواست، انٹرنیٹ پروٹوکول پتہ، براؤزر کی قسم، براؤزر کی زبان، اور آپ کی درخواست کی تاریخ اور وقت اور ایک یا زیادہ کوکیز شامل ہوتی ہیں جو منفرد طور پر آپ کا براؤزر شناخت کرسکتی ہیں۔

"کاروں" کی تلاش کی ایک عام لاگ اینٹری حسب ذیل نظر آتی ہے:

123.45.67.89 - 25/Mar/2003 10:15:32 -
http://www.google.com/search?q=cars -
Chrome 112; OS X 10.15.7 -
740674ce2123e969
  • 123.45.67.89 صارف کے ISP کے ذریعہ صارف کو تفویض کردہ انٹرنیٹ پروٹوکول پتہ ہے۔ صارف کی سروس کی بنیاد پر، صارف کے ہر بار انٹرنیٹ سے مربوط ہونے پر ان کو ان کے سروس فراہم کنندہ کے ذریعہ ایک مختلف پتہ تفویض کیا جا سکتا ہے۔
  • 25/Mar/2003 10:15:32 استفسار کی تاریخ اور وقت ہے۔
  • http://www.google.com/search?q=cars درخواست کردہ URL ہے بشمول تلاش کا استفسار۔
  • Chrome 112; OS X 10.15.7 استعمال ہونے والا براؤزر اور آپریٹنگ سسٹم ہے۔
  • 740674ce2123a969 اس خاص کمپیوٹر کو، پہلی مرتبہ جب اس نے Google ملاحظہ کیا تھا تو اس وقت تفویض کردہ منفرد کوکی ID ہے۔ (کوکیز کو صارفین حذف کر سکتے ہیں۔ اگر صارف نے آخری بار Google دیکھنے کے بعد سے کوکی کو حذف کر دیا ہے، تو پھر یہ اس خاص کمپیوٹر سے اگلی بار اس صارف کے Google دیکھنے کے وقت تفویض کردہ منفرد کوکی ID ہوگی)۔

غیر ذاتی قابل شناخت معلومات

یہ صارفین کے بارے میں اس طرح ریکارڈ کردہ معلومات ہوتی ہے کہ یہ انفرادی طور پر قابل شناخت صارف کے بطور مزید عکاسی یا اس کا حوالہ نہیں دیتی ہے۔

کوکیز

کوکی حروف کے سلسلے پر مشتمل ایک چھوٹی سی فائل ہوتی ہے جو آپ کے کمپیوٹر پر اس وقت بھیجی جاتی ہے جب آپ کوئی ویب سائٹ دیکھتے ہیں۔ جب آپ دوبارہ سائٹ دیکھتے ہیں تو، کوکی اس سائٹ کو آپ کا براؤزر پہچاننے دیتی ہے۔ کوکیز میں صارف کی ترجیحات اور دیگر معلومات محفوظ ہو سکتی ہیں۔ آپ سبھی کوکیز سے منع کرنے یا کوکی بھیجے جانے کے وقت بتائے جانے کیلئے اپنا براؤزر کنفیگر کر سکتے ہیں۔ تاہم، ہو سکتا ہے کہ ویب سائٹ کی کچھ خصوصیات یا سروسز کوکیز کے بغیر ٹھیک سے کام نہ کریں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ جب آپ ہمارے پارٹنرز کی سائٹس یا اپیس کا استعمال کرتے ہیں تب Google کوکیز کا استعمال کس طریقہ سے کرتا ہے اور Google کوکیز سمیت ڈيٹا کا استعمال کیسے کرتا ہے۔

منفرد شناخت کاران

منفرد آلہ کا شناخت کار حروف کی ایک اسٹرنگ ہوتی ہے جسے آلہ، ایپ یا براؤزر کو منفرد طور پر شناخت کرنے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مختلف شناخت کاران اس لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں کہ وہ کس قدر مستقل ہیں، آیا انہیں صارفین کے ذریعے دوبارہ ترتیب دیا جا سکتا ہے، اور کس طرح ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

منفرد شناخت کاران متعدد مقاصد، بشمول سیکیورٹی اور دھوکہ کا پتہ لگانے، آپ کے ان باکس کو مطابقت پذیر بنانے جیسی سروسز، آپ کی ترجیحات کو یاد رکھنے اور ذاتی نوعیت کی تشہیر فراہم کرنے کیلئے استعمال ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کوکیز میں اسٹور کردہ منفرد شناخت کاران آپ کے براؤزر میں مواد کو آپ کی ترجیحی زبان میں ڈسپلے کرنے میں سائٹس کی مدد کرتے ہیں۔ آپ سبھی کوکیز سے منع کرنے یا کوکی بھیجے جانے کے وقت بتائے جانے کیلئے اپنا براؤزر کنفیگر کر سکتے ہیں۔ اس بارے میں مزید جانیں کہ Google کوکیز کا استعمال کیسے کرتا ہے

براؤزر کے علاوہ دیگر پلیٹ فارمز پر منفرد شناخت کاران کا استعمال خاص آلہ یا اس آلہ پر ایپ کی شناخت کرنے کے لئے کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، منفرد شناخت کار جیسے کہ تشہیر کی ID کا استعمال Android آلات پر متعلقہ اشتہارات فراہم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے اور آپ کے آلہ کی ترتیبات میں اس کا نظم کیا جا سکتا ہے۔ منفرد شناخت کاران کو آلہ کے مینوفیکچرر کی طرف سے آلہ میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے (کبھی کبھار عالمی طور پر منفرد ID یا UUID کہا جاتا ہے) جیسے موبائل فون کا IMEI نمبر۔ مثال کے طور پر کسی آلہ کے منفرد شناخت کار کا استعمال آپ کے آلہ میں ہماری سروس حسب ضرورت بنانے کے لئے یا ہماری سروسز سے وابستہ آلہ کے مسائل کا تجزیہ کرنے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔

Google اکاؤنٹ

آپ Google اکاؤنٹ کیلئے سائن اپ کر کے اور ہمیں کچھ ذاتی معلومات (عام طور پر اپنا نام، ای میل پتہ، اور پاس ورڈ) فراہم کر کے ہماری کچھ سروسز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ کی یہ معلومات Google سروسز تک آپ کے رسائی حاصل کرنے کے وقت آپ کی تصدیق کرنے اور آپ کا اکاؤنٹ دوسروں کے ذریعے غیر مجاز رسائی سے محفوظ رکھنے کیلئے استعمال ہوتی ہے۔ اپنی Google اکاؤنٹ کی ترتیبات کے ذریعے آپ کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ میں ترمیم یا اسے حذف کر سکتے ہیں۔

IP پتہ

انٹرنیٹ سے منسلک ہر آلہ کو ایک نمبر تفویض کیا جاتا ہے جسے انٹرنیٹ پروٹوکول (IP) پتہ کہا جاتا ہے۔ یہ نمبرز عام طور پر جغرافیائی بلاکس میں تفویض کیے جاتے ہیں۔ ایک IP پتہ اکثر اس مقام کی شناخت کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے جہاں سے کوئی آلہ انٹرنیٹ سے منسلک کیا جا رہا ہوتا ہے۔ ہمارے مقام کی معلومات استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

اضافی سیاق و سباق

ادائیگی کی معلومات

مثال کے طور پر، اگر آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں کریڈٹ کارڈ یا ادائیگی کا دوسرا طریقہ شامل کرتے ہیں تو آپ ہماری سروسز میں چیزیں جیسے کہ Play اسٹور میں ایپس خریدنے کے لئے اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔ ہم آپ کی ادائیگی پر کارروائي کرنے کے لئے کاروباری ٹیکس ID جیسی دوسری معلومات بھی طلب کر سکتے ہیں۔ کچھ معاملات میں، ہمیں آپ کی شناخت کی توثیق کرنے کی ضرورت بھی پڑ سکتی ہے اور ہم ایسا کرنے کے لئے آپ کی دوسری معلومات بھی طلب کر سکتے ہیں۔

یہ توثیق کرنے کے لئے آپ عمر سے متعلق معیارات پر پورا اترتے ہیں، ہم ادائيگی کی معلومات بھی استعمال کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر، اگر آپ غلط یوم پیدائش درج کرتے ہیں جس سے یہ معلوم ہو کہ آپ کی عمر Google اکاؤنٹ رکھنے کے لئے کافی نہیں ہے۔ مزید جانیں

اصلاحات کرنا

مثال کے طور پر، یہ تجزیہ کرنے کے لئے کیسے لوگ ہماری سروسز کے ساتھ تعامل کرتے ہیں، ہم کوکیز کا استعمال کرتے ہیں۔ اور وہ تجزیہ بہتر پروڈکٹس بنانے میں ہماری مدد کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اس سے یہ پتہ لگانے میں ہمیں مدد مل سکتی ہے کہ لوگوں کو کوئی خاص کام کرنے میں کافی وقت لگ رہا ہے یا مراحل کو ہی پورا کرنے میں انہیں دشواری ہوتی ہے۔ پھر ہم اس خصوصیت کو دوبارہ ڈیزائن کر سکتے ہیں اور ہر کسی کے لئے پروڈکٹ کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

ان کی جانب سے تشہیر اور تحقیق کی سروسز

مثال کے طور پر، مرچنٹس اپنے لائلٹی کارڈ پروگرامز سے ڈیٹا اپ لوڈ کر سکتے ہیں تاکہ وہ تلاش یا خریداری کے نتائج میں وفاداری کی معلومات شامل کر سکیں، یا اپنی تشہیری مہمات کی کارکردگی کو بہتر طور پر سمجھ سکیں۔ ہم صرف انہی مشتہرین کو مجموعی رپورٹس فراہم کرتے ہیں جو عام لوگوں کے بارے میں معلومات کا انکشاف نہیں کرتے ہیں۔

آپ کی جسمانی یا ذہنی صحت سے متعلق دیگر اسی طرح کی معلومات

اگر آپ ہماری پیش کردہ تندرستی کے پروڈکٹس اور ایپس کا استعمال کرتے ہیں، جیسے Fitbit, Pixel Watch, Nest یا Google Fit تو ہم آپ کے فراہم کردہ ڈیٹا کو جمع کرتے ہیں، جیسے کہ آپ کا قد اور وزن۔ ہم ان ایپس اور آلات سے آپ کی نیند کے پیٹرنز، حرکت قلب کی شرح، جلد کا درجہ حرارت، جلائی گئی کیلوریز اور قدموں کی گنتی جیسی معلومات بھی جمع کرتے ہیں۔

آپ کی معلومات پر کارروائی کرنے کے لیے ذمہ دار ڈیٹا کنٹرولر

اس کا مطلب ہے کہ یہ Google سے ملحق ایک ایسا ادارہ ہے جو آپ کی معلومات پر کارروائی کرنے اور رازداری کے قابل اطلاق قوانین کی تعمیل کے لیے ذمہ دار ہے۔

آپ کے آلہ کا سینسر ڈیٹا

آپ کے آلے میں سینسر ہو سکتے ہیں جن کا استعمال آپ کے مقام اور نقل و حرکت کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کی رفتار کا تعین کرنے کے لیے ایک ایکسلرومیٹر اور آپ کے سفر کی سمت معلوم کرنے کے لیے گائروسکوپ کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے مقام کی معلومات استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔

آپ کے آلہ کی قریبی چیزوں کے بارے میں معلومات

اگر آپ Android پر Google کی مقام کی سروسز کا استعمال کرتے ہیں تو ہم آپ کے مقام پر منحصر ایپس کی کارکردگی کو بہتر کر سکتے ہیں جیسے کہ Google Maps۔ اگر آپ Google کی مقام کی سروسز کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کا آلہ Google کو اپنے مقام، سینسرز (جیسے کہ ایکسلیرومیٹر) اورقریبی سیل ٹاورز اور Wi-Fi رسائی پوائنٹس (جیسے MAC پتہ اور سگنل کی طاقت) کے بارے میں معلومات بھیجتا ہے۔ آپ کے مقام کا تعین کرنے میں ان سب چیزوں سے مدد ملتی ہے۔ آپ Google مقام کی سروسز فعال کرنے کیلئے اپنے آلہ کی ترتیبات استعمال کرسکتے ہیں۔ مزید جانیں

آپ کے Google اکاؤنٹ سے مطابقت پذیر

اگر آپ نے اپنے Google اکاؤنٹ کے ساتھ Chrome مطابقت پذیری کو فعال کیا ہے تو تبھی آپ کی Chrome کی سرگزشت آپ کے اکاؤنٹ میں محفوظ ہوتی ہے۔ مزید جانیں

آلات

مثال کے طور پر ہم آپ کے آلات کی معلومات بھی استعمال کر سکتے ہیں تاکہ یہ فیصلہ کرنے میں آپ کو آسانی ہو کہ کوئی ایپ انسٹال کرنے یا Google Play سے خریدی جانے والی فلم دیکھنے کے لئے آپ کون سا آلہ استعمال کرنا چاہیں گے۔ ہم آپ کے اکاؤنٹ کی حفاظت کرنے میں مدد کے لئے بھی اس معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔

آواز اور آڈیو کی معلومات

مثال کے طور پر، آپ یہ انتخاب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ Google تلاش، اسسٹنٹ اور Maps کے ساتھ تعامل کرنے پر اپنے Google اکاؤنٹ میں آڈیو ریکارڈنگ محفوظ کرنے کے لئے Google کو اجازت دیتے ہیں۔ جب آپ کے آلہ کو آڈیو فعال کرنے کی کمانڈ کا پتا چلتا ہے جیسے کہ "Ok Google"، تو Google آپ کی آواز اور آڈیو نیز فعالیت سے پہلے کے چند سیکنڈز کو ریکارڈ کرتا ہے۔ مزید جانیں

بیجا استعمال سے تحفظ

مثال کے طور پر، سیکیورٹی کے خطرات کی معلومات آپ کو یہ اطلاع دینے میں ہماری مدد کر سکتی ہے کہ کیا ہمارے خیال سے آپ کے اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق ہوا ہے، (جس مرحلہ میں ہم آپ کے اکاؤنٹ کی حفاظت کرنے کے لئے اقدامات کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں)۔

بیجا استعمال کا پتہ لگانا

جب ہمیں ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہمارے سسٹمز پر اسپام، میلوئیر، غیر قانونی مواد (بشمول بچوں کا جنسی استحصال اور استحصال کے مواد) اور بیجا استعمال کی دیگر اقسام کا پتہ چلتا ہے تو ہم آپ کے اکاؤنٹ کو غیر فعال کر سکتے ہیں یا دیگر مناسب کارروائی کر سکتے ہیں۔ کچھ معاملات میں، ہم مناسب حکام کو بھی خلاف ورزی کی اطلاع دے سکتے ہیں۔

تحفظ اور اعتماد

اپنی سروسز کو محفوظ اور قابل اعتماد بنانے میں ہم آپ کی معلومات کیسے استعمال کرتے ہیں اس کی کچھ مثالیں درجہ ذیل پر مشتمل ہیں:

  • خودکار بیجا استعمال سے حفاظت کرنے کے لئے IP پتے اور کوکی ڈیٹا جمع کرنا اور ان کا تجزیہ کرنا۔ اس بیجا استعمال کی بہت ساری شکلیں ہوتی ہیں، جیسے Gmail صارفین کو سپام بھیجنا، اشتہارات پر فریب کارانہ طور پر کلک کر کے مشتہرین سے رقم چرانا یا ایک ڈسٹریبیوٹڈ ڈینائل آف سروس (DDoS) کے حملے کو شروع کر کے مواد کو سینسر کرنا۔
  • Gmail میں "گزشتہ اکاؤنٹ کی سرگرمی" کی خصوصیت سے آپ کو یہ پتہ لگانے میں مدد مل سکتی ہے کہ کیا اور کب کسی نے آپ کی جانکاری کے بغیر آپ کی ای میل تک رسائی حاصل کی۔ یہ خصوصیت آپ کو Gmail میں حالیہ سرگرمی کے بارے میں معلومات دکھاتی ہے جیسے کہ آپ کی میل تک رسائی کرنے والے IP پتے، وابستہ مقام اور رسائی کی تاریخ اور وقت۔ مزید جانیں

حساس زمرے

آپ کو ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھانے کے دوران ہم ایسے موضوعات کا استعمال کرتے ہیں جو ہمارے خیال سے آپ کی سرگرمی کی بنیاد پر آپ کی دلچسپی کے مطابق ہو سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ کو "کھانا پکانا اور پکوان" یا "ہوائی سفر" جیسی چیزوں کے اشتہارات نظر آ سکتے ہیں۔ ہم نسل، مذہب، جنسی رجحان یا صحت جیسے حساس زمروں پر مبنی ذاتی نوعیت کے اشتہارات نہیں دکھاتے ہیں یا موضوعات کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔ اور ہم ہماری سروسز استمال کرنے والے مشتہرین سے ایسا ہی مطالبہ کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر، جب آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہوتے ہیں اور ویب اور ایپ سرگرمی کنٹرول کو فعال رکھتے ہیں تو آپ مزید متعلقہ تلاش کے نتائج حاصل کر سکتے ہیں جو آپ کی گزشتہ تلاشیوں اور Google کی دیگر سروسز کی سرگرمی پر مبنی ہوتے ہیں۔ آپ یہاں مزید جان سکتے ہیں۔ سائن آؤٹ ہونے کے باوجود، آپ حسب ضرورت تلاش کے نتائج بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ تلاش حسب ضرورت بنانے کی سہولت کی یہ سطح نہیں چاہتے ہیں تو آپ نجی طور پر تلاش اور براؤز کر سکتے ہیں یا سائن آؤٹ کردہ تلاش کی ذاتی نوعیت کی سہولت آف کر سکتے ہیں۔

خاص پارٹنرز

مثال کے طور پر، ہم کوکیز یا ملتی جلتی ٹکنالوجیز کے ذریعے YouTube تخلیق کاران اور مشتہرین کو ان کی YouTube ویڈیوز یا اشتہارات کے ناظرین کے بارے میں جاننے کے لئے پیمائشی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ ایک اور مثال، ہمارے شاپنگ کے صفحات پر موجود مرچنٹس ہیں، جو یہ سمجھنے کیلئے کوکیز استعمال کرتے ہیں کہ کتنے مختلف لوگ ان کے پروڈکٹس کی فہرستیں دیکھتے ہیں۔ ان پارٹنرز اور ان کے آپ کی معلومات استعمال کرنے کے بارے میں مزید جانیں۔

خاص Google سروسز

مثال کے طور پر، آپ Blogger سے اپنا بلاگ حذف کر سکتے ہیں یا Google Sites سے اپنی Google سائٹ حذف کر سکتے ہیں۔ آپ Play اسٹور میں ایپس، گیمز اور دیگر مواد پر اپنے کئے ہوئے تجزیوں کو بھی حذف کر سکتے ہیں۔

دنیا بھر میں سرورز

مثال کے طور پر، ہم دنیا بھر میں واقع ڈیٹا سینٹرز چلاتے ہیں تاکہ ہمارے پروڈکٹس مسلسل صارفین کے لئے دستیاب ہوں۔

دیگر سائٹس اور ایپس پر آپ کی سرگرمی

یہ سرگرمی آپ کی Google سروسز جیسے کہ Chrome کے ساتھ آپ کے اکاؤنٹ کی مطابقت پذیری کرنے یا Google کی پارٹنر سائٹس اور ایپس ملاحظہ کرنے سے ہو سکتی ہے۔ بہت سی ایپس اور سائٹس اپنے مواد اور سروسز کو بہتر بنانے کیلئے Google کے ساتھ پارٹنرشپ کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر ہو سکتا ہے کہ کوئی ویب سائٹ ہماری تشہیری سروسز (جیسے AdSense) یا اینالٹکس ٹولز (جیسے Google Analytics) استعمال کرے یا یہ کوئی اور مواد (جیسے YouTube سے ویڈیوز) سرایت کرے۔ یہ سروسز آپ کے اکاؤنٹ کی ترتیبات اور زیر استعمال پروڈکٹس کی بنیاد پر Google کے ساتھ آپ کی سرگرمی کے بارے میں معلومات کا اشتراک کر سکتی ہیں (مثال کے طور پر، کب کوئی پارٹنر ہماری تشہیری سروسز کے ساتھ Google Analytics کا استعمال کرتا ہے)؛ یہ ڈیٹا آپ کے ذاتی معلومات کے ساتھ وابستہ ہو سکتا ہے۔

اس بارے میںمزید جانیںکہ جب آپ ہماری پارٹنر سائٹس یا ایپس کو استعمال کرتے ہیں تو Google ڈیٹا کو کیسے استعمال کرتا ہے۔

ذاتی نوعیت کے اشتہارات

آپ کو مشتہر کی معلومات پر بھی مبنی ذاتی نوعیت کے اشتہارات نظر آ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نے کسی مشتہر کی ویب سائٹ پر خریداری کی تو وہ آپ کو اشتہارات دکھانے کے لئے اس ملاحظاتی معلومات کا استعمال کر سکتا ہے۔ مزید جانیں

جب بہت سارے لوگ کوئی چیز تلاش کرنا شروع کرتے ہیں تو یہ چیز اس وقت مخصوص رجحانات کے بارے میں مفید معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ Google Trends خاص وقت کی تلاشیوں کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کے لئے Google ویب تلاشیوں کی جانچ کرتا ہے اور ان نتائج کا مجموعی اصطلاحات میں عوامی طور پر اشتراک کرتا ہے۔ مزید جانیں

عوام

مثال کے طور پر، ہم درخواست کا جائزہ لینے، شفافیت کو یقینی بنانے، احتساب کو بہتر بنانے اور بیجا استعمال اور دھوکہ دہی کو روکنے کے لیے Google کا مواد ہٹانے کی پالیسیوں یا قابل اطلاق قانون کے تحت ہماری سروسز سے مواد ہٹانے کی درخواستوں کے بارے میں معلومات پر کارروائی کرتے ہیں۔

عوام کو فائدہ پہنچانا

مثال کے طور پر، ہم عوام کو آگاہ کرنے، تحقیق کو آسان بنانے اور ان درخواستوں کے بارے میں شفافیت فراہم کرنے کے لیے اپنی سروسز سے مواد ہٹانے کی درخواستوں کے بارے میں معلومات پر کارروائی کرتے ہیں۔

عوامی طور پر قابل رسائی ذرائع

مثال کے طور پر، ہم دیگر عوامی ذرائع سے یا عوامی طور پر آن لائن دستیاب معلومات کو جمع کر سکتے ہیں تاکہ Google کی مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو تربیت دینے اور پروڈکٹس اور Google ترجمہ، Gemini ایپس اور کلاؤڈ AI کی صلاحیتوں جیسی خصوصیات تیار کرنے میں مدد مل سکے۔ یا اگر آپ کے کاروبار کی معلومات کسی ویب سائٹ پر ظاہر ہوتی ہیں تو ہم اس کی انڈیکس بنا کر Google سروسز پر دکھا سکتے ہیں۔

فریق ثالث کی سائٹس اور ایپس کی سرگرمی جو ہماری سروسز استعمال کرتی ہیں

اشتہارات اور اینالیٹکس جیسی Google سروسز کو ضم کرنے والی ویب سائٹس اور ایپس ہمارے ساتھ معلومات کا اشتراک کرتی ہیں۔

اس سے قطع نظر کہ آپ کون سا براؤزر یا براؤزر وضع استعمال کرتے ہیں، اس معلومات کو جمع کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگرچہ Chrome میں پوشیدگی وضع آپ کی براؤزنگ کو دوسرے لوگوں سے نجی رکھنے میں مدد کر سکتی ہے جو آپ کا آلہ استعمال کرتے ہیں لیکن فریق ثالث کی سائٹس اور ایپس جو ہماری سروسز کو ضم کرتی ہیں، تب بھی Google کے ساتھ معلومات کا اشتراک کر سکتی ہیں جب آپ انہیں ملاحظہ کرتے ہیں۔

آپ کچھ ایسے طریقوں کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں جن سے آپ کے Google سروسز استعمال کرنے والی ایپس اور سائٹس ملاحظہ کرتے یا ان کے ساتھ تعامل کرتے وقت جس معلومات کا آپ کے آلہ کے ذریعے اشتراک کیا جاتا ہے اس پر کنٹرول کر سکتے ہیں۔

فریقین ثالث

مثال کے طور پر، ہم اس بارے میں کہ حقوق کے حاملین کا مواد ہماری سروسز میں کیسے استعمال کیا گيا تھا، حقوق حاملین کو استعمال کے اعداد و شمار کی اطلاع دینے کے لئے آپ کی معلومات پر کارروائی کرتے ہیں۔ اگر لوگ آپ کا نام تلاش کرتے ہیں اور ہم آپ کے بارے میں عوامی طور پر دستیاب معلومات پر مشتمل سائٹس کے تلاش کے نتائج دکھاتے ہیں تو ہم آپ کی معلومات پر بھی کارروائی کر سکتے ہیں۔

فون نمبر

اگر آپ اپنے اکاؤنٹ میں اپنا فون نمبر شامل کرتے ہیں تو آپ کی ترتیبات کی بنیاد پر مختلف مقاصد کے لئے Google سروسز پر اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اپنا پاس ورڈ بھول جاتے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں آپ کی مدد کے لئے، آپ سے منسلک ہونے اور آپ کو تلاش کرنے میں لوگوں کی مدد کے لئے اور آپ کو نظر آنے والے اشتہارات کو آپ کی خاطر مزید متعلقہ بنانے کے لئے آپ کے فون نمبر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مزید جانیں

ٹیکنالوجی اور مواصلات کی دوسری کمپنیوں کی طرح، Google کو باقاعدگی سے صارف کے ڈیٹا کا افشاء کرنے کیلئے دنیا بھر کی حکومتوں اور عدالتوں سے درخواستیں موصول ہوتی ہیں۔ Google کے ساتھ آپ کے اسٹور کردہ ڈیٹا کی رازداری اور سیکیورٹی کا احترام ان قانونی درخواستوں کی تعمیل کے ہمارے طریقے کی تائید کرتا ہے۔ ہماری قانونی ٹیم نوعیت سے قطع نظر ہر ایک درخواست کا جائزہ لیتی ہے اور جب درخواست حد سے زیادہ وسیع معلوم ہوتی ہے یا صحیح عمل کی پیروی نہیں کرتی ہے تو ہم اکثر انہیں واپس لوٹا دیتے ہیں۔ ہماری شفافیت کی رپورٹ میں مزید جانیں۔

کالز کرنے اور موصول کرنے یا پیغامات بھیجنے اور موصول کرنے کے لئے سروسز

ان سروسز کی مثالیں درجہ ذیل پر مشتمل ہیں:

  • کالز کرنے اور وصول کرنے، متنی پیغامات بھیجنے اور صوتی میل کا نظم کرنے کیلئے Google Voice
  • Google Meet، ویڈیو کالز کرنے اور وصول کرنے کیلئے
  • Gmail، ای میلز بھیجنے اور وصول کرنے کیلئے
  • Google Chat، پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کیلئے
  • Google Duo، ویڈیو کالز کرنے اور وصول کرنے اور پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے کیلئے
  • فون پلان کے لیے Google Fi

Google Analytics فریق اول کی کوکیز پر منحصر ہے جس کا مطلب ہے کہ کوکیز کو Google Analytics کے کسٹمر کی جانب سے سیٹ کیا جاتا ہے۔ ہمارے سسٹمز کا استعمال کر کے Google Analytics کے ذریعے تیار کردہ ڈیٹا کو Google Analytics کسٹمر اور Google کی طرف سے فریق ثالث کی کوکیز سے لنک کیا جا سکتا ہے جو دیگر ویب سائٹس پر ملاحظات سے وابستہ ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کوئی مشتہر Google Analytics ڈیٹا کا استعمال کرنے کی خواہش کر سکتا ہے تاکہ مزید متعلقہ اشتہارات تخلیق کئے جا سکیں یا مزید اس کی ٹریفک کا تجزیہ کیا جا سکے۔ مزید جانیں

مناسب حفاظتی اقدامات

مثال کے طور پر، ہم ڈیٹا گمنام بنا سکتے ہیں یا اس کی مرموزکاری کر سکتے ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ اسے آپ کے بارے میں دوسری معلومات سے لنک نہیں کیا جا سکتا ہے۔ مزید جانیں

مناسب طور پر کام کرنے کے لئے کوکیز پر اعتماد

مثال کے طور پر، ہم ’lbcs‘ نام کی ایک کوکی استعمال کرتے ہیں جو آپ کیلئے ایک براؤزر میں بہت ساری Google Docs کو کھولنا ممکن بناتی ہے۔ اس کوکی کو مسدود کرنے سے Google Docs توقع کے مطابق کام نہیں کرے گا۔ مزید جانیں

مواد اور اشتہارات کے ساتھ ملاحظات اور تعاملات

مثال کے طور پر، ہم اشتہارات کے ساتھ ملاحظات اور تعاملات کے بارے میں معلومات جمع کرتے ہیں تاکہ ہم مشتہرین کو مجموعی رپورٹس فراہم کر سکیں، جیسے کہ ان کو بتانا کہ آيا ہم نے ان کا اشتہار کسی صفحہ پر دکھایا کہ نہیں اور اشتہار ممکنہ طور پر کسی ناظر نے دیکھا کہ نہیں۔ ہم دیگر تعاملات کی بھی پیمائش کرسکتے ہیں، جیسے کہ آپ نے کسی اشتہار کے اوپر ماؤس کس طرح سے گھمایا یا کیا آپ اس صفحہ کے ساتھ تعامل کرتے ہیں جس پر اشتہار ظاہر ہوتا ہے۔

وہ اشتہارات جو آپ کو سب سے زیادہ مفید لگیں گے

مثال کے طور یر، اگر آپ YouTube پر بیکنگ کے بارے میں ویڈیوز دیکھتے ہیں تو ویب براؤز کرنے کے دوران آپ کو بیکنگ سے متعلق مزید اشتہارات نظر آسکتے ہیں۔ ہم آپ کے تخمینی مقام کا تعین کرنے کیلئے آپ کا IP پتہ بھی استعمال کر سکتے ہیں تاکہ اگر آپ "پزا" تلاش کریں تو ہم آپ کو قریبی پزا ڈیلیوری سروس کے اشتہارات دکھا سکیں۔ Google اشتہارات اور کیوں آپ کو خاص اشتہارات نظر آ سکتے ہیں اس بارے میں مزید جانیں۔

وہ جگہیں جنہیں آپ لیبل لگاتے ہیں جیسے گھر اور دفتر

آپ ان مقامات کو اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں جو آپ کے لیے اہم ہیں جیسے، آپ کا گھر یا آپ کا دفتر۔ اگر آپ اپنے گھر یا دفتر کے پتوں کو سیٹ کرتے ہیں تو ان کا استعمال چیزوں کو زیادہ آسانی سے کرنے میں آپ کی مدد کے لیے کیا جا سکتا ہے جیسے، ڈائریکشنز حاصل کرنا یا اپنے گھر یا دفتر سے زیادہ قریب کے نتائج تلاش کرنا اور مزید مفید اشتہارات کے لیے۔

آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں کسی بھی وقت اپنے گھر یا دفتر کے پتوں میں ترمیم کر سکتے یا انہیں حذف کر سکتے ہیں۔

وہ لوگ جو آن لائن آپ کے لئے سب سے زیادہ اہم ہیں

مثال کے طور پر، جب آپ اپنی تحریر کی جانے والی ای میل کی بنام، سی سی یا بی سی سی فیلڈ میں کوئی پتہ ٹائپ کریں گے تو Gmail آپ کو آپ کے سب سے زیادہ رابطہ کئے جانے والے لوگوں کی بنیاد پر پتوں کی تجویز پیش کرے گا۔

وہ معلومات استعمال کریں جو ہم اپنی تمام سروسز میں جمع کرتے ہیں

آپ کی دستیاب ترتیبات کی بنیاد پر، ہم اپنی سروسز میں جمع کردہ معلومات استعمال کرنے کے طریقے کی کچھ مثالیں درج ذیل پر مشتمل ہیں:

  • جب آپ Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہوتے ہیں یا Google پر تلاش کرتے ہیں تو آپ کو دیگر Google پروڈکٹس جیسے کہ Gmail یا Google کیلنڈر میں آپ کے مواد کی متعلقہ معلومات کے ساتھ ساتھ عوامی ویب سے تلاش کے نتائج نظر آ سکتے ہیں۔ اس میں آپ کی آئندہ پروازوں کی صورتحال، ریستوراں اور ہوٹل کے ریزرویشنز یا آپ کی تصاویر جیسی چیزیں شامل ہو سکتی ہیں۔ مزید جانیں
  • اگر آپ نے Gmail کے ذریعے کسی سے مواصلت کی ہے اور انہیں Google Doc یا Google کیلنڈر میں کسی ایونٹ میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے ان کا نام ٹائپ کرنا شروع کرنے پر Google خود بخود ان کا نام مکمل کر کے اس کو آسان بنا دیتا ہے۔ یہ خصوصیت اپنے شناسا لوگوں کے ساتھ چیزوں کا اشتراک کرنے کو آسان تر بناتی ہے۔ مزید جانیں
  • Google ایپ آپ کی ترتیبات کی بنیاد پر ذاتی نوعیت کے مواد دکھانے کے لئے دیگر Google پروڈکٹس میں آپ کا اسٹور کردہ ڈیٹا استعمال کر سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی میں تلاشیاں اسٹور شدہ ہیں تو Google ایپ آپ کی سرگرمی پر مبنی اسپورٹس کے اسکورز جیسی دلچسپیوں کے بارے میں آپ کو خبروں کے مضامین اور دیگر معلومات دکھا سکتی ہے۔
  • اگر آپ اپنے Google Home سے اپنا Google اکاؤنٹ منسلک کرتے ہیں تو آپ Google اسسٹنٹ کے ذریعے چیزوں کو کر سکتے ہیں اور اپنی معلومات کا نظم کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، آپ اپنے Google کیلنڈر میں ایوینٹس شامل کرسکتے ہیں یا دن کے لئے اپنا شیڈول تیار کر سکتے ہیں، اپنی آئندہ کی پروازوں کے بارے میں صورتحال کے اپ ڈیٹس طلب کر سکتے ہیں یا اپنے فون پر ڈرائیونگ کی ڈائریکشنز جیسی معلومات بھیج سکتے ہیں۔ مزید جانیں
  • اگر آپ EU میں صارف ہیں تو سروسز کو لنک کرنے کے بارے میں آپ جو فیصلے کرتے ہیں اس سے اس بات پر اثر پڑے گا کہ Google کی مخصوص سروسز ہماری سروسز میں ڈیٹا کو کس طرح استعمال کر سکتی ہیں۔

ہٹائیں

مثال کے طور پر، جیسا کہ اوپر وضاحت کی گئی ہے، آپ قابل اطلاق قانون (بشمول ڈیٹا کے تحفظ کے قانون) اور ہماری پالیسیوں کی بنیاد پر، مخصوص Google سروسز سے مواد، بشمول آپ کی معلومات پر مشتمل مواد کو ہٹانے کی درخواست کر سکتے ہیں۔

ہماری سروسز کو حسب ضرورت بنانا

مثال کے طور پر، ہم آپ کے ملک کے خاص ایونٹ کی یادگار میں تلاش کے ہوم پیج پر Google Doodle دکھا سکتے ہیں۔

ہماری سروسز کی فراہمی

اپنی سروسز فراہم کرنے کے لئے ہم آپ کی معلومات کیسے استعمال کرتے ہیں اس کی مثالیں درجہ ذیل پر مشتمل ہیں:

  • ہم آپ کے آلہ پر تفویض کردہ IP پتہ استعمال کرتے ہیں تاکہ آپ کو آپ کا درخواست کردہ ڈیٹا بھیجا جا سکے جیسے کہ YouTube ویڈیو لوڈ کرنا
  • ہم آپ کے آلہ پر موجود کوکیز میں اسٹور کردہ منفرد شناخت کاران کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ہم یہ تصدیق کر سکیں کہ آپ ہی وہ شخص ہیں جس کو آپ کے Google اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہونی چاہئے
  • Google تصاویر پر آپ کی جانب سے اپ لوڈ کی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کا استعمال البمز، کولاجز اور ایسی دیگر تخلیقات بنانے میں آپ کی مدد کرنے کیلئے کیا جاتا ہے جن کا آپ اشتراک کر سکتے ہیں۔ مزید جانیں
  • آپ کو موصول ہونے والی پرواز کی تصدیقی ای میل کا استعمال چیک ان بٹن بنانے کے لئے کیا جا سکتا ہے جو آپ کے Gmail میں ظاہر ہوتا ہے
  • جب آپ ہم سے سروسز یا مادی اشیاء خریدتے ہیں تو آپ ہمیں اپنے ترسیل کے پتے یا ڈیلیوری کی ہدایات جیسی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔ آپ کے آرڈر پر کارروائی کرنے، پورا کرنے اور ڈیلیور کرنے جیسی چیزوں کیلئے، اور آپ کے خریدے جانے والے پروڈکٹ یا سروس کے حوالے سے سپورٹ فراہم کرنے کیلئے ہم ان معلومات کا استعمال کرتے ہیں۔

ہمارے صارفین

مثال کے طور پر، بیجا استعمال کو روکنے اور ہمارے آن لائن مواد کے اعتدال کے طریقوں پر شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ کرنے کے لیے، Google ہماری سروسز سے مواد کو ہٹانے کی درخواستوں کے بارے میں ڈیٹا کا اشتراک Lumen کے ساتھ کرتا ہے، جو انٹرنیٹ صارفین کو ان کے حقوق کو سمجھنے میں مدد کرنے کے لیے تحقیق کی سہولت کے لیے ان درخواستوں کو جمع کرتا ہے اور ان کا تجزیہ کرتا ہے۔ مزید جانیں۔

یقین دہانی اور بہتری

مثال کے طور پر، ہم اپنے اشتہارات کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے یہ تجزیہ کرتے ہیں کہ کیسے لوگ تشہیر کے ساتھ تعامل کرتے ہیں۔

یہ یقین دہانی کہ ہماری سروسز حسب تقاضہ کام کر رہی ہیں

مثال کے طور پر، مسائل کا پتہ لگانے کے لئے ہم مسلسل آپ کے سسٹمز کو مانیٹر کرتے ہیں۔ اور اگر ہم کسی خاص خصوصیت میں کوئی خرابی پاتے ہیں تو مسئلہ شروع ہونے سے پہلے جمع کردہ سرگرمی کی معلومات کا جائزہ لینے سے ہمیں چیزوں کو زیادہ جلدی سے ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے۔

Google ایپس کے ساتھ Android آلہ

Google ایپس والے Android آلات Google یا ہمارے کسی پارٹنر کے فروخت کردہ آلات پر مشتمل ہیں اور فونز، کیمرے، گاڑیاں، ویئرایبلز اور ٹیلی ویژنز پر مشتمل ہیں۔ یہ آلات Google Play کی سروسز اور دیگر پیشگی انسٹال کردہ ایپس استعمال کرتے ہیں جن میں Gmail, Maps، آپ کے فون کا کیمرا اور فون ڈائلر، ٹیکسٹ ٹو اسپیچ تبدیلی، کی بورڈ ان پٹ اور سیکيورٹی کی خصوصیات شامل ہوتی ہیں۔ Google Play سروسز کے بارے میں مزید جانیں۔

Google سروسز پر سرگرمی

اگر آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان ہیں اور آپ کی ویب اور ایپ سرگرمی آن ہے تو Google سائٹس، ایپس اور سروسز پر آپ کی سرگرمی کا ڈیٹا آپ کے اکاؤنٹ کی ویب اور ایپ سرگرمی میں محفوظ ہو سکتا ہے۔ کچھ سرگرمی میں اس عام علاقے کے بارے میں معلومات شامل ہو سکتی ہے جہاں آپ Google سروس استعمال کرتے وقت تھے۔ جب آپ کسی عام علاقے کا استعمال کرتے ہوئے کچھ تلاش کرتے ہیں تو آپ کی تلاش میں کم از کم 3 مربع کلومیٹر کا رقبہ استعمال ہوگا یا اس وقت تک پھیلے گا جب تک کہ یہ علاقہ کم از کم 1,000 لوگوں کے مقامات کی نمائندگی نہ کرے۔ اس سے آپ کی رازداری کا تحفظ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کچھ معاملات میں، ماضی میں آپ کے تلاش کردہ علاقوں کا استعمال آپ کی تلاش کے لیے متعلقہ مقام کا تخمینہ لگانے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ لاہور میں چائے کی دکانیں تلاش کرتے ہیں تو Google مستقبل کی تلاشوں میں لاہور کے نتائج دکھا سکتا ہے۔

آپ میری سرگرمی میں اپنی ویب اور ایپ سرگرمی کو دیکھ اور اسے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

Google کے ساتھ شراکت کریں

2 ملین غیر Google ویب سائٹس اور ایپس ہیں جو اشتہارات دکھانے کے لئے Google کے ساتھ شراکت کرتی ہیں۔ مزید جانیں

Google ایپس
اصل مینیو