Google کوکیز کو کس طرح استعمال کرتا ہے

یہ صفحہ Google کے ذریعے استعمال کی جانے والی کوکیز کی اقسام اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کی وضاحت کرتا ہے۔ یہ اس بات کی وضاحت بھی کرتا ہے کہ Google اور ہمارے پارٹنرز تشہیر میں کوکیز کا استعمال کس طرح کرتے ہیں۔

کوکیز ٹیکسٹ کے ایسے چھوٹے ٹکڑے کو کہتے ہیں جنہیں آپ کی زیر ملاحظہ ویب سائٹ کی جانب سے آپ کے براؤزر پر بھیجا جاتا ہے۔ ان سے اُس سائٹ کو آپ کے ملاحظے سے متعلق معلومات کو یاد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ یہ سائٹ دوبارہ ملاحظہ کرنے کے عمل کو زیادہ آسان اور سائٹ کو آپ کیلئے مزید مفید بھی بنا سکتی ہیں۔ ملتی جلتی ٹیکنالوجیز، بشمول کسی ایپ یا آلے کی شناخت کے لیے استعمال کیے جانے والے منفرد شناخت کنندگان، پکسل ٹیگز، اور مقامی اسٹوریج، ایک ہی طرح کے فنکشن کو انجام دے سکتی ہیں۔ ذیل میں بیان کردہ مقاصد کیلئے کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسا کہ اس صفحے پر بیان کیا گیا ہے۔

یہ جاننے کیلئے رازداری کی پالیسی دیکھیں کہ ہم کوکیز اور دیگر معلومات کے اپنے استعمال میں آپ کی رازداری کا تحفظ کس طرح کرتے ہیں۔

Google کے ذریعے استعمال کی جانے والی کوکیز کی اقسام اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز

ذیل میں بیان کردہ کچھ یا تمام کوکیز یا ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کو آپ کے براؤزر، ایپ یا آلے میں اسٹور کیا جا سکتا ہے۔ کچھ مخصوص کوکیز کے استعمال کو مسترد کرنے سمیت، کوکیز کے استعمال کے طریقے کا نظم کرنے کیلئے آپ g.co/privacytools ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنے براؤزر میں بھی کوکیز کا نظم کر سکتے ہیں (اگرچہ ممکن ہے کہ موبائل آلات کیلئے براؤزرز اس مرئیت کی پیشکش نہ کریں)۔ ان میں سے کچھ ٹیکنالوجیز کا نظم آپ کے آلے کی ترتیبات یا ایپ کی ترتیبات میں کیا جا سکتا ہے۔

فعالیت

فعالیت کیلئے استعمال کی جانے والی کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز آپ کو کسی سروس کی بنیادی خصوصیات تک رسائی حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔ سروس کے لیے بنیادی سمجھی جانے والی چیزیں جن میں انتخاب اور ترجیحات کو یاد رکھنا شامل ہے، جیسے آپ کی زبان کا انتخاب؛ آپ کے سیشن سے متعلقہ معلومات کو اسٹور کرنا، جیسے شاپنگ کارٹ کا مواد؛ خصوصیات کو فعال کرنا یا آپ کے ذریعہ درخواست کردہ ٹاسکس کو انجام دینا؛ اور پروڈکٹ آپٹمائزیشنز جو اس سروس کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے میں مدد کرتی ہیں۔

کچھ کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کا استعمال آپ کی ترجیحات کو برقرار رکھنے کیلئے کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، Google سروسز استعمال کرنے والے بیشتر لوگوں کے براؤزرز میں 'NID' یا '‎_Secure-ENID' نامی کوکی ہوتی ہے، جس کا انحصار ان کے کوکیز کے انتخابات پر ہوتا ہے۔ ان کوکیز کا استعمال آپ کی ترجیحات اور دیگر معلومات کو یاد رکھنے کیلئے کیا جاتا ہے، جیسے آپ کی ترجیحی زبان، آپ تلاش کے نتائج کے ایک صفحے پر کتنے نتائج دکھانے کو ترجیح دیتے ہیں (مثال کے طور پر، 10 یا 20) اور آیا آپ Google کا SafeSearch فلٹر آن رکھنا چاہتے ہیں۔ ہر 'NID' کوکی کی میعاد صارف کے آخری مرتبہ استعمال کرنے کے 6 ماہ بعد، جبکہ '‎_Secure-ENID' کوکی کی میعاد 13 ماہ بعد ختم ہو جاتی ہے۔ YouTube کیلئے 'VISITOR_INFO1_LIVE' اور '‎__Secure-YEC' نامی کوکیز کا استعمال اس سے ملتے جلتے مقصد کیلئے کیا جاتا ہے۔ اس کا استعمال سروس کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کا پتا لگانے اور انہیں حل کرنے کیلئے بھی کیا جاتا ہے۔ ان کوکیز کی میعاد بالترتیب 6 ماہ اور 13 ماہ بعد ختم ہوتی ہے۔

دیگر کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کا استعمال کسی مخصوص سیشن کے دوران آپ کے تجربے کو برقرار رکھنے اور اسے بہتر بنانے کیلئے کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، YouTube آپ کے ترجیحی صفحے کی کنفیگریشن اور آٹوپلے کے واضح انتخابات، مواد شفل کرنے اور پلیئر کے سائز جیسی پلے بیک کی ترجیحات جیسی معلومات اسٹور کرنے کیلئے 'PREF' کوکی کا استعمال کرتا ہے۔ YouTube Music کیلئے، ان ترجیحات میں والیوم، دہرانے والا موڈ اور آٹوپلے شامل ہیں۔ صارف کے آخری مرتبہ استعمال کرنے کے 8 ماہ بعد، اس کوکی کی میعاد ختم ہو جاتی ہے۔ کوکی 'pm_sess' آپ کے براؤزر سیشن کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتی ہے اور یہ 30 منٹ تک باقی رہتی ہے۔

Google سروسز کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھی کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، 'CGIC' کوکی کسی صارف کے ابتدائی ان پٹ پر مبنی تلاش کے استفسارات کی خودکار تکمیل کر کے تلاش کے نتائج کی ڈیلیوری کو بہتر بناتی ہے۔ یہ کوکی 6 مہینے تک باقی رہتی ہے۔

Google کسی صارف کی کوکیز کے انتخابات سے متعلق صورتحال کو اسٹور کرنے کیلئے 'SOCS' کوکی کا استعمال کرتا ہے جس کی میعاد 13 ماہ بعد ختم ہوتی ہے۔

سیکیورٹی

سیکیورٹی کیلئے استعمال کی جانے والی کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز صارفین کی تصدیق کرتی ہیں، دھوکہ دہی کو روکتی ہیں اور آپ کی جانب سے کسی سروس کے ساتھ تعامل کرتے وقت آپ کی حفاظت کرتی ہیں۔

صارفین کی تصدیق کیلئے استعمال کی جانے والی کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز سے یہ یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے کہ صرف کسی اکاؤنٹ کے اصل مالک کو ہی اس اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہو سکے۔ مثال کے طور پر، 'SID' اور 'HSID' نامی کوکیز میں کسی صارف کی Google اکاؤنٹ ID اور حالیہ ترین سائن ان کے وقت کے ڈیجیٹل لحاظ سے دستخط کردہ اور مرموز کردہ ریکارڈز شامل ہوتے ہیں۔ ان کوکیز کا مجموعہ Google کو حملے کی بہت ساری اقسام کو مسدود کرنے کی سہولت دیتا ہے، جیسے کہ Google سروسز میں جمع کرائے گئے فارمز کا مواد چرانے کی کوششیں۔

کچھ کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کا استعمال اسپام، دھوکہ دہی اور بیجا استعمال کا پتہ لگانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، 'pm_sess' اور 'YSC' کوکیز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کسی براؤزنگ سیشن کے اندر کی جانے والی درخواستیں صارف کے ذریعے کی گئی ہیں، دیگر سائٹس کے ذریعے نہیں۔ یہ کوکیز نقصان دہ سائٹس کو کسی صارف کے علم کے بغیر اُس صارف کی طرف سے کام کرنے سے روکتی ہیں۔ 'pm_sess' کوکی 30 منٹ تک باقی رہتی ہے، جبکہ 'YSC' کوکی صارف کے براؤزنگ سیشن کی مدت تک باقی رہتی ہے۔ '‎__Secure-YEC' اور 'AEC' کوکیز کا استعمال اسپام، دھوکہ دہی اور بیجا استعمال کا پتہ لگانے کے لیے کیا جاتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مشتہرین سے پر فریب یا بصورت دیگر غلط نقوش یا اشتہارات کے ساتھ تعاملات کے لیے غلط طور پر چارج نہیں کیا جاتا ہے، اور یہ کہ YouTube پارٹنر پروگرام میں YouTube کے تخلیق کاروں کو مناسب معاوضہ دیا جاتا ہے۔ 'AEC' کوکی 6 ماہ تک باقی رہتی ہے اور '‎__Secure-YEC' کوکی 13 ماہ تک باقی رہتی ہے۔

تجزیات

اینالیٹکس کیلئے استعمال کی جانے والی کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز ایسا ڈیٹا جمع کرنے میں مدد کرتی ہیں جو سروسز کو یہ سمجھنے کی سہولت دیتا ہے کہ آپ کسی مخصوص سروس کے ساتھ کیسے تعامل کرتے ہیں۔ یہ بصیرتیں سروسز کو دونوں کام کرنے، یعنی مواد کو بہتر بنانے اور صارف کے تجربے کو خوب تر بنانے والی بہتر خصوصیات تیار کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔

کچھ کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز سائٹس اور ایپس کی یہ سمجھنے میں مدد کرتی ہیں کہ ان کے ملاحظہ کاران ان کی سروسز کے ساتھ کس طرح مشغول ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، Google Analytics ان کاروباروں کی جانب سے معلومات اکٹھا کرنے کے لیے کوکیز کا ایک سیٹ استعمال کرتا ہے جو Google Analytics سروس کا استعمال کرتے ہیں اور ذاتی طور پر انفرادی ملاحظہ کاران کی شناخت کیے بغیر انہیں سائٹ کے استعمال کے اعداد و شمار کی اطلاع دیتے ہیں۔ Google Analytics کے ذریعے استعمال کی جانے والی بنیادی کوکی '‎_ga' کسی سروس کو مختلف ملاحظہ کاران کے درمیان امتیاز کرنے کا اہل بناتی ہے اور اس کی میعاد 2 سال بعد ختم ہوتی ہے۔ Google سروسز سمیت، Google Analytics نافذ کرنے والی ہر سائٹ '‎_ga' کوکی کا استعمال کرتی ہے۔ ہر '‎_ga' کوکی مخصوص پراپرٹی کیلئے منفرد ہوتی ہے، اسلئے غیر متعلقہ ویب سائٹس پر کسی دئے گئے صارف یا براؤزر کو ٹریک کرنے کیلئے اس کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

Google سروسز اینالیٹکس کیلئے، Google تلاش پر 'NID' اور '‎_Secure-ENID' کوکیز اور YouTube پر 'VISITOR_INFO1_LIVE' اور '‎__Secure-YEC' کوکیز کا استعمال بھی کرتی ہیں۔ Google موبائل ایپس اینالیٹکس کے لیے منفرد شناخت کنندگان کا بھی استعمال کر سکتی ہیں، جیسے کہ 'Google استعمال کی ID'۔

تشہیر

Google تشہیر کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے، جس میں (myadcenter.google.com اور adssettings.google.com/partnerads پر موجود آپ کی ترتیبات کی بنیاد پر) اشتہارات پیش اور رینڈر کرنا، اشتہارات کی ذاتی نوعیت سازی کرنا، کسی صارف کو دکھائے جانے والے اشتہار کی تعداد کو محدود کرنا، ان اشتہارات کو خاموش کرنا جنہیں آپ نے دیکھنا بند کرنے کا انتخاب کیا ہے اور اشتہارات کی اثر انگیزی کی پیمائش کرنا شامل ہے۔

سائن آؤٹ کردہ صارفین کیلئے Google سروسز میں Google اشتہارات دکھانے کی خاطر 'NID' کوکی کا استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ غیر Google سائٹس پر Google اشتہارات دکھانے کیلئے 'ANID'‏ ،'IDE' اور 'ID' کوکیز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ موبائل تشہیری IDs، جیسے کہ Android کی تشہیری ID ‏(AdID)، آپ کے آلے کی ترتیبات کی بنیاد پر، موبائل ایپس پر ملتے جلتے مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ نے ذاتی نوعیت کے اشتہارات کو فعال کر رکھا ہے، تو آپ کو نظر آنے والے اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے 'ANID' اور 'IDE' کوکیز کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر آپ نے ذاتی نوعیت کے اشتہارات کو آف کر دیا ہے، تو اس ترجیح کو یاد رکھنے کے لیے، 'ANID' اور 'ID' کوکیز کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ آپ کو ذاتی نوعیت کے اشتہارات نظر نہ آئیں۔ کسی صارف کے آخری مرتبہ استعمال کرنے کے 6 ماہ بعد، 'NID' کوکی کی میعاد ختم ہو جاتی ہے۔ 'ANID'‏ 'IDE' اور 'ID' کوکیز یوروپین اکنامک ایریا (EEA)، سوئٹزرلینڈ، اور سلطنت متحدہ (UK) میں 13 ماہ تک اور باقی جگہوں پر 24 ماہ تک باقی رہتی ہیں۔

آپ کے اشتہار کی ترتیبات کی بنیاد پر، YouTube جیسی دیگر Google سروسز تشہیر کیلئے 'VISITOR_INFO1_LIVE' کوکی جیسی ان اور دیگر کوکیز اور ٹیکنالوجیز کا استعمال بھی کر سکتی ہیں۔

تشہیر کیلئے استعمال کی جانے والی کچھ کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز ان صارفین کیلئے ہوتی ہیں جو Google سروسز استعمال کرنے کیلئے سائن ان کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، 'DSID' کوکی کا استعمال غیر Google سائٹس پر سائن ان کردہ صارف کی شناخت کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، تاکہ صارف کے اشتہارات کی ذاتی نوعیت سازی کی ترتیب کے مطابق اس کا احترام کیا جائے۔ 'DSID' کوکی 2 ہفتوں تک باقی رہتی ہے۔

Google کے تشہیری پلیٹ فارم کے ذریعے، کاروبار Google سروسز میں، نیز غیر Google سائٹس پر تشہیر کر سکتے ہیں۔ کچھ کوکیز Google کی فریق ثالث سائٹس پر اشتہارات دکھائے جانے کو سپورٹ کرتی ہیں اور آپ کی ملاحظہ کی جانے والی ویب سائٹ کے ڈومین میں سیٹ ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، '‎_gads' کوکی سائٹس کو Google اشتہارات دکھانے کا اہل بناتی ہے۔ '_gac_' کے ساتھ شروع ہونے والی کوکیز Google Analytics سے حاصل ہوتی ہیں اور مشتہرین صارف کی سرگرمی اور ان کی تشہیری مہمات کی کارکردگی کی پیمائش کرنے کیلئے ان کا استعمال کرتے ہیں۔ '‎_gads' کوکیز 13 مہینوں اور '_gac_' کوکیز 90 دنوں تک باقی رہتی ہیں۔

کچھ کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کا استعمال اشتہار اور مہم کی کارکردگی اور آپ کی ملاحظہ کی جانے والی کسی سائٹ پر Google اشتہارات کیلئے تبدیلی کی شرحوں کی پیمائش کیلئے کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، '_gcl_' کے ساتھ شروع ہونے والی کوکیز کا بنیادی طور پر استعمال اس امر کا تعین کرنے میں مشتہرین کی مدد کرنے کیلئے کیا جاتا ہے کہ ان کے اشتہارات پر کلک کرنے والے صارفین بالآخر کتنی بار ان کی سائٹ پر خریداری کرنے جیسی کوئی کارروائی کرتے ہیں۔ تبدیلی کی شرحوں کی پیمائش کیلئے استعمال کی جانے والی کوکیز کا استعمال اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانے کیلئے نہیں کیا جاتا ہے۔ '_gcl_' کوکیز 90 دنوں تک باقی رہتی ہیں۔ Android آلات پر تشہیری ID جیسی ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کا استعمال اشتہار اور مہم کی کارکردگی کی پیمائش کے لیے بھی کیا جا سکتا ہے۔ آپ اپنے Android آلہ پر اپنی تشہیری ID کی ترتیبات کا نظم کر سکتے ہیں۔

تشہیر کیلئے استعمال ہونے والی کوکیز کے بارے میں مزید معلومات یہاں دیکھیں۔

ذاتی نوعیت سازی

ذاتی نوعیت سازی کیلئے استعمال کی جانے والی کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز g.co/privacytools پر آپ کی ترتیبات یا آپ کی ایپ اور آلے کی ترتیبات کی بنیاد پر ذاتی نوعیت کا مواد اور خصوصیات فراہم کر کے آپ کے تجربے کو بہتر بناتی ہیں۔

ذاتی نوعیت کے مواد اور خصوصیات میں مزید متعلقہ نتائج اور تجاویز، حسب ضرورت YouTube ہوم پیج اور آپ کی دلچسپیوں کے مطابق تیار کردہ اشتہارات جیسی چیزیں شامل ہیں۔ مثال کے طور پر، 'VISITOR_INFO1_LIVE' کوکی ماضی کے ملاحظات اور تلاشوں کی بنیاد پر YouTube پر ذاتی نوعیت کی تجاویز کو فعال کر سکتی ہے۔ آپ کی جانب سے تلاش کی اصطلاحات ٹائپ کرنے کے دوران، 'NID' کوکی تلاش میں ذاتی نوعیت کی خود کار تکمیل کی خصوصیات کو فعال کرتی ہے۔ کسی صارف کے آخری مرتبہ استعمال کرنے کے 6 ماہ بعد، ان کوکیز کی میعاد ختم ہو جاتی ہے۔

دوسری کوکی 'UULE' آپ کے براؤزر سے Google کے سرورز کو قطعی مقام کی معلومات بھیجتی ہے تاکہ Google آپ کو آپ کے مقام سے متعلق نتائج دکھا سکے۔ اس کوکی کا استعمال آپ کے براؤزر کی ترتیبات اور اس بات پر منحصر ہوتا ہے کہ آیا آپ نے اپنے براؤزر کی خاطر مقام کو آن کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ 'UULE' کوکی 6 گھنٹے تک باقی رہتی ہے۔

اگرچہ آپ ذاتی نوعیت سازی کے لیے استعمال کی جانے والی کوکیز اور ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کو مسترد کرتے ہیں، پھر بھی آپ کو نظر آنے والے غیر ذاتی نوعیت کے مواد اور خصوصیات ابھی بھی سیاق و سباق کے عوامل سے متاثر ہو سکتے ہیں، جیسے کہ آپ کا مقام، زبان، آلہ کی قسم، یا وہ مواد جو آپ فی الحال دیکھ رہے ہیں۔

آپ کے براؤزر میں کوکیز کا نظم کرنا

بیشتر براؤزرز آپ کو براؤزنگ کرتے وقت کوکیز سیٹ اور استعمال کرنے کے طریقے کا نظم کرنے اور کوکیز اور براؤزنگ ڈیٹا صاف کرنے کی سہولت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ کے براؤزر میں ایسی ترتیبات ہو سکتی ہیں جو آپ کو سائٹ در سائٹ کی بنیاد پر کوکیز کا نظم کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ مثال کے طور پر، chrome://settings/cookies پر Google Chrome کی ترتیبات آپ کو موجودہ کوکیز کو حذف کرنے، تمام کوکیز کو اجازت دینے یا مسدود کرنے اور ویب سائٹس کیلئے کوکی کی ترجیحات سیٹ کرنے کی سہولت دیتی ہیں۔ Google Chrome پوشیدگی وضع کی پیشکش بھی کرتا ہے، جو آپ کی براؤزنگ کی سرگزشت کو حذف کر دیتی ہے ساتھ ہی آپ کی جانب سے اپنی سبھی پوشیدگی ونڈوز بند کرنے کے بعد آپ کے آلے پر موجود پوشیدگی ونڈوز سے کوکیز کو بھی صاف کر دیتی ہے۔

اپنی ایپس اور آلات میں ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کا نظم کرنا

بیشتر موبائل آلات اور ایپلیکیشنز آپ کو اس بات کا نظم کرنے کی سہولت دیتی ہیں کہ کسی ایپ یا آلے کی شناخت کیلئے استعمال ہونے والی منفرد شناخت کنندگان جیسی ملتی جلتی ٹیکنالوجیز کو کیسے سیٹ اور استعمال کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، آپ کے آلے کی ترتیبات میں Android آلات پر موجود تشہیری ID یا Apple کے تشہیری شناخت کار کا نظم کیا جا سکتا ہے، جبکہ ایپ کیلئے مخصوص شناخت کاران کا نظم عام طور پر ایپ کی ترتیبات میں کیا جا سکتا ہے۔

Google ایپس
اصل مینیو