یہ مواد ہماری رازداری کی پالیسی کے ایک آرکائیو کردہ ورژن سے ہے۔ یہاں ہماری موجودہ رازداری کی پالیسی دیکھیں۔

"اشتہارات جو آپ کو سب سے زیادہ مفید لگیں گے"

مثالیں

  • مثلاً، اگر آپ اکثر باغبانی کے بارے میں ویب سائٹس یا بلاگز دیکھتے ہیں تو ویب براؤز کرتے وقت آپ کو باغبانی سے متعلق اشتہارات نظر آ سکتے ہیں۔ اور اگر آپ YouTube پر بیکنگ کے بارے میں ویڈیوز دیکھتے ہیں تو آپ کو بیکنگ سے متعلق مزید اشتہارات نظر آسکتے ہیں۔ مزید جانیں۔
  • ہم آپ کے تخمینی مقام کا تعین کرنے کیلئے آپ کا حالیہ IP پتہ استعمال کرتے ہیں تاکہ اگر آپ "پزا" کی تلاش کریں تو ہم آپ کو قریب میں پزا ڈیلیوری سروس کے اشتہارات پیش کرسکیں یا اگر آپ "سنیما" تلاش کریں تو ہم قریب ترین سنیما کے شو کے اوقات آپ کو دکھا سکیں۔ مزید جانیں۔
  • ہمارا سسٹم آپ کو مزید متعلقہ اشتہارات پیش کرنے کیلئے ہماری سروسز، جیسے Gmail میں ای میلز، میں موجود مواد کو خود بخود اسکین کر سکتا ہے۔ لہذا بطور مثال، اگر آپ کو حال ہی میں فوٹوگرافی یا کیمروں کے بارے میں بہت سارے پیغامات موصول ہوئے ہیں تو کسی مقامی کیمرا اسٹور پر کسی ڈیل کے بارے میں سننے میں آپ کی دلچسپی ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف، اگر آپ نے ان پیغامات کی اطلاع سپام کے بطور دی ہے تو شاید آپ اس ڈیل کو دیکھنا نہیں چاہتے ہیں۔ بہت سی ای میل سروسز اس قسم کی خودکار کارروائی کے ذریعے سپام فلٹر کرنے اور املاء چیک کرنے جیسی خصوصیات فراہم کرتی ہیں۔ Gmail میں اشتہار کا ہدف بنانا کلی طور پر خودکار ہے اور کوئی بھی انسان آپ کو اشتہارات یا متعلقہ معلومات دکھانے کیلئے آپ کا ای میل یا Google اکاؤنٹ کی معلومات نہیں پڑھتا ہے۔ Gmail میں اشتہارات کے بارے میں یہاں مزید جانیں۔
Google ایپس
اصل مینیو