رازداری اور شرائط
رازداری اور شرائط

نو عمروں سے متعلق رازداری کی گائیڈ

‫Google پر آپ کی رازداری

ہاں آپ رازداری کے بارے میں ہم سے پوچھے جانے والے کچھ سرفہرست سوالات کے جوابات تلاش کر سکتے ہیں، جیسے کہ ڈیٹا کیا ہے؟ نیز اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں تو رازداری کی پالیسی پر ایک نظر ڈالیں۔

آپ کا مقام

کیا Google میرا مقام جانتا ہے؟

آپ جب بھی انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں، تب ایپس اور سائٹس اس بات کا اندازہ لگا سکتی ہیں کہ آپ تقریباً کہاں ہیں اور یہی بات Google پر بھی لاگو ہوتی ہے۔ آپ کے آلے کی ترتیبات کی بنیاد پر Google آپ کا قطعی مقام بھی جان سکتا ہے۔ (میرا مقام کتنا درست ہے؟ دیکھیں)

جب آپ Google پر تلاش، Maps یا Google اسسٹنٹ جیسی ایپس کی مدد سے تلاش کرتے ہیں تو آپ کو زیادہ مفید نتائج فراہم کرنے کیلئے آپ کا موجودہ مقام استعمال کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ ریسٹورنٹس تلاش کرتے ہیں تو ممکنہ طور پر ریسٹورنٹس کیلئے سب سے زیادہ مفید نتائج اس جگہ سے قریب کے ہوتے ہیں جہاں آپ موجود ہیں۔

دیکھیں کہ آپ اپنے مقام کا نظم کیسے کر سکتے ہیں

میں مقام کو کیسے آن اور آف کر سکتا ہوں؟

جب آپ Google پر تلاش کریں گے تو Google ہمیشہ اس عمومی علاقے کا اندازہ لگائے گا جس سے آپ تلاش کر رہے ہیں۔ ‫Google، کسی بھی ایپ یا ویب سائٹ کی طرح جسے آپ استعمال کرتے ہیں جو انٹرنیٹ سے منسلک ہوتی ہے، آپ کے آلے کے IP پتہ کی بنیاد پر آپ کے مقام کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ مزید کے لیے، دیکھیں Google کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ میں کہاں ہوں؟۔

یہ منتخب کرنے کے لیے کہ آیا Google استعمال کرتے وقت اپنا قطعی مقام بھیجنا ہے، آپ انفرادی ایپس، سائٹس اور اپنے آلے کے لیے مقام کی اجازتیں آن یا آف کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے گھر اور دفتر کے پتے سیٹ کرتے ہیں اور Google کو لگتا ہے کہ آپ گھر یا دفتر میں ہیں تو آپ کی تلاش کیلئے صحیح پتہ استعمال کیا جائے گا۔

میرا مقام کتنا درست ہے؟

آپ کا عام علاقہ

جب آپ Google پر تلاش کریں گے تو Google ہمیشہ اس عمومی علاقے کا اندازہ لگائے گا جس سے آپ تلاش کر رہے ہیں۔ اس طرح Google آپ کو متعلقہ نتائج دے سکتا ہے، اور غیر معمولی سرگرمی کا پتہ لگا کر آپ کے اکاؤنٹ کو محفوظ رکھ سکتا ہے، جیسے نئے شہر سے سائن ان کرنا۔

ایک عمومی علاقہ 3 مربع کلومیٹر سے بڑا ہوتا ہے اور اس میں کم از کم 1,000 صارفین ہوتے ہیں تاکہ آپ کی تلاش کا عمومی علاقہ آپ کی شناخت نہ کرے، آپ کی رازداری کے تحفظ میں مدد کرے۔

آپ کا قطعی مقام

اگر آپ اپنی اجازت دیتے ہیں تو Google آپ کا قطعی مقام استعمال کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، Google کو آپ کے قطعی مقام کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ "میرے قریب آئس کریم" یا کسی اسٹور کی طرف موڈ در موڈ چلنے کی ڈائریکشنز جیسی تلاشیوں کے انتہائی متعلقہ نتائج فراہم کر سکے۔

قطعی مقام کا مطلب ہے بالکل صحیح آپ کہاں ہیں جیسے کوئی مخصوص پتہ۔

Google کو میرا مقام کیسے معلوم ہوتا ہے؟

آپ کا مقام مختلف ذرائع سے آتا ہے جن ذرائع کا استعمال اس بات کا اندازہ لگانے کیلئے کہ آپ کہاں ہیں ایک ساتھ کیا جاتا ہے۔

آپ کے آلے کا IP پتہ

‫IP پتے تقریباً جغرافیہ پر مبنی ہوتے ہیں فون نمبر کے ایریا کوڈز کی طرح۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ جو بھی ایپ یا ویب سائٹ استعمال کرتے ہیں، بشمول google.com، وہ آپ کے IP پتہ کی وجہ سے عام علاقے کا اندازہ لگا سکتی ہیں۔ آپ کا انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر آپ کے آلے کو آپ کے آلے کا IP پتہ تفویض کرتا ہے اور یہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کیلئے درکار ہوتا ہے۔

مزید جانیں

آپ کے آلے کا مقام

اگر آپ کسی Google ایپ یا سائٹ کو اپنے آلے کا مقام استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں تو اس بات کو سمجھنے میں مدد کیلئے کہ آپ کہاں ہیں اس معلومات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تقریباً تمام آلات میں آپریٹنگ سسٹم میں ایک مقام کی ترتیب ہوتی ہے، عام طور پر ترتیبات میں۔

مزید جانیں

‫Google پر آپ کی سرگرمی

آپ کی سابقہ Google تلاشیوں کی بنیاد پر Google آپ کے عمومی علاقے کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اکثر ممبئی میں پیزا تلاش کرتے ہیں، تو ممکنہ طور پر آپ ممبئی میں نتائج دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید جانیں

آپ کے لیبل کردہ مقامات

اگر آپ اپنے گھر یا دفتر کا پتہ سیٹ کرتے ہیں تو Google اس بات کا اندازہ لگانے کیلئے انہیں استعمال کر سکتا ہے کہ آپ کہاں ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اپنے گھر کا پتہ، IP پتہ، گزشتہ سرگرمی سیٹ کرتے ہیں، یا مقام کی معلومات کے دیگر ذرائع یہ بتاتے ہوں کہ آپ گھر کے قریب ہو سکتے ہیں تو اس صورت میں ہم آپ کہاں ہیں کے اندازے کے طور پر آپ کے گھر کے مقام کا استعمال کرتے ہیں۔

مزید جانیں

میرا مقام کون دیکھ سکتا ہے؟

یہ آپ پر منحصر ہے۔ اگر آپ Google مقام کا اشتراک استعمال کرتے ہیں تو آپ Google سروسز پر دوستوں اور فیملی کے ساتھ اپنے ریئل ٹائم مقام کا اشتراک کر سکتے ہیں۔

چیک کریں کہ کیا آپ اپنے مقام کا اشتراک کر رہے ہیں ۔

مقام کا اشتراک بطور ڈیفالٹ آف ہے۔ اگر آپ اپنے ریئل ٹائم مقام کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو منتخب کرنے اور اس بات کی تصدیق کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کس کے ساتھ اور کتنی دیر تک اشتراک کرنا چاہتے ہیں۔ آپ کسی بھی وقت اپنے مقام کا اشتراک روک سکتے ہیں۔

دوسروں کے ساتھ اپنے ریئل ٹائم مقام کا اشتراک دیکھیں۔

‫Google پر اشتراک کرنا

جب میں Google پر اشتراک کرتا ہوں تو دوسرے لوگ کیا دیکھ سکتے ہیں؟

‫Google سروسز پر دوسرے لوگ آپ کے بارے میں کیا دیکھ سکتے ہیں اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کیا اور کیسے اشتراک کرتے ہیں:

عوامی طور پر اشتراک کرنا

اگر آپ Google Maps جیسی ایپس میں تعاون کرتے ہیں تو دوسرے لوگ آپ کا نام اور تصویر دیکھ سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اپنے پسندیدہ آئس کریم اسٹور کی درجہ بندی کرتے ہیں اور دوسرے لوگ Google Maps پر اسی اسٹور کو دریافت کرتے ہیں تو وہ آپ کی درجہ بندی، نام اور تصویر دیکھ سکتے ہیں۔

نجی طور پر اشتراک کرنا

اگر آپ دوسروں کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات کا اشتراک کرتے ہیں تو آپ کا نام اور تصاویر ان لوگوں کو دکھائی دے گی جنہیں آپ بھیج رہے ہیں اسکے علاوہ وہ چیز بھی جس کا آپ اشتراک کر رہے ہیں۔

دوسروں کے ساتھ اشتراک کرنے سے پہلے احتیاط سے سوچیں، اور سمجھیں کہ آپ کس لیول تک رسائی دے رہے ہیں۔ مثال کے طور پر، Google Drive میں فولڈرز، یا Google تصاویر میں البمز جیسی چیزوں تک رسائی کا اشتراک کیے جانے پر آپ کے نئے مواد شامل کرنے پر بھی لوگوں کے پاس مسلسل رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

جن چیزوں کا میں اشتراک کرتا ہوں، جیسے تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات، ان کو کون دیکھ سکتا ہے؟

آپ ان Google سروسز میں جو آپ استعمال کرتے ہیں، دیگر لوگوں کے ساتھ مخصوص مواد کا اشتراک کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

یہ نہ بھولیں کہ جب آپ اشتراک کرتے ہیں تو دوسرے لوگوں کیلئے دوبارہ اشتراک کرنا ممکن ہے، یہاں تک کہ Google سے باہر کی ایپس میں اور سائٹس پر بھی۔

آپ کسی بھی وقت اپنے اکاؤنٹ سے اپنا مواد حذف کر سکتے ہیں لیکن اس سے وہ کاپیاں حذف نہیں ہوتی ہیں جن کا اشتراک آپ پہلے ہی کر چکے ہیں۔

اس بارے میں محتاط رہیں کہ آپ کس چیز کا اشتراک کرتے ہیں اور صرف ان لوگوں کے ساتھ اشتراک کریں جن پر آپ اعتماد کرتے ہیں۔

کیا Google کبھی بھی میری ذاتی معلومات کا دوسروں کے ساتھ اشتراک کرتا ہے؟

ہم آپ کی ذاتی معلومات کمپنیوں، تنظیموں یا Google سے باہر کے افراد کے ساتھ اشتراک نہیں کرتے سوائے محدود معاملات کے جب کہ ہمیں قانونی طور پر ضرورت ہو۔

اگر آپ کے پاس اپنے اسکول کے ذریعے ایک Google اکاؤنٹ ہے (Google Workspace for Education اکاؤنٹ) تو اسکول کا منتظم جو آپ کے اکاؤنٹ کا انتظام کرتا ہے اسے آپ کی معلومات تک رسائی حاصل ہوگی۔

اسکول کے منتظمین کے ذریعے رسائی

آپ کے اسکول کا منتظم آپ کے Google Workspace for Education اکاؤنٹ میں درج ذیل معلومات تک رسائی کا اہل ہو سکتا ہے:

  • آپ کے اکاؤنٹ میں اسٹور کردہ معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور انہیں برقرار رکھ سکتے ہیں جیسے کہ آپ کی ای میل
  • آپ کے اکاؤنٹ کے اعداد و شمار دیکھ سکتے ہیں جیسے کہ کتنی ایپس آپ نے انسٹال کی ہیں
  • آپ کے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ تبدیل کرسکتے ہیں
  • آپ کی اکاؤنٹ تک رسائی معطل یا منسوخ کر سکتے ہیں
  • قابل اطلاق قانون، ضابطہ، قانونی کارروائی یا قابل نفاذ سرکاری درخواست پوری کرنے کے واسطے آپ کے اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں
  • آپ کی رازداری کی ترتیبات یا آپ کی معلومات حذف کرنے یا ان میں ترمیم کرنے کی آپ کی صلاحیت محدود کر سکتے ہیں

‫Google آپ کی معلومات کا اشتراک کیوں کر سکتا ہے

جب آپ ہمیں اجازت دیتے ہیں

مثال کے طور پر، اگر آپ پیزا آرڈر کرنے کیلئے Google اسسٹنٹ کا استعمال کرتے ہیں تو ریسٹورنٹ کے ساتھ آپ کا نام اور فون نمبر کا اشتراک کرنے سے پہلے ہم آپ کی اجازت لیں گے۔ دیکھیں کہ Google فریق ثالث کی ایپس اور سروسز کے ساتھ محفوظ طریقے سے ڈیٹا کا اشتراک کرنے میں آپ کی کیسے مدد کرتا ہے

ڈومین منتظمین کے ساتھ جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا۔

بیرونی پروسیسنگ کے لیے ہم ان کمپنیوں کو ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں جن کے ساتھ ہم ان کو فراہم کردہ ہدایات کی بنیاد پر ڈیٹا پر کارروائی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ہم کسٹمر سپورٹ میں ہماری مدد کے لیے بیرونی کمپنیوں کا استعمال کرتے ہیں، اور صارف کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے کمپنی کے ساتھ ذاتی معلومات کا اشتراک کرنا پڑتا ہے۔

قانونی وجوہات کیلئے

ہم Google سے باہر ذاتی معلومات کا اشتراک کریں گے اگر ہمیں یقین ہو کہ اسے فراہم کرنا ضروری ہو سکتا ہے:

  • کسی بھی قابل اطلاق قانون، ضابطے، قانونی کارروائی یا قابل نفاذ سرکاری درخواست پر عمل درآمد کرنے کیلئے؛
  • قابل اطلاق سروس کی شرائط، بشمول امکانی خلاف ورزیوں کی چھان بین بروئے کار لانے کیلئے۔
  • دھوکہ، سیکیورٹی یا تکنیکی مسائل کا پتہ لگانے، روکنے، یا بصورت دیگر ان کا ازالہ کرنے کیلئے۔
  • ‫Google، ہمارے صارفین یا عوام کے حقوق، املاک یا سلامتی کو لاحق نقصان سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے جیسا کہ قانون کے ذریعہ مطلوب یا مجاز ہے۔

ڈیٹا اور ذاتی نوعیت سازی

میرے بارے میں Google کیا ڈیٹا جمع کرتا ہے؟

جب آپ Google سروسز استعمال کرتے ہیں تو ہمیں جن معلومات کی ضرورت ہوتی ہے ہم انہیں اکٹھا کرتے ہیں تاکہ انہیں آپ کو فراہم کر سکیں، انہیں آپ کیلئے مزید مفید بنا سکیں اور دیگر وجوہات ہیں جو کہ Google ڈیٹا کیوں جمع کرتا ہے؟ میں بیان کی گئی ہیں۔

اپنی ترتیبات کے ساتھ، آپ ہمارے جمع کردہ ڈیٹا اور اس ڈیٹا کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے کو محدود کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ نہیں چاہتے کہ ہم آپ کی YouTube کی سرگزشت کو آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کریں تو آپ YouTube کی سرگزشت کو آف کر سکتے ہیں۔ دیکھیں میں کیسے فیصلہ کر سکتا ہوں کہ Google کیا محفوظ کرتا ہے؟

ڈیٹا کیا ہے؟

آپ کی ذاتی معلومات میں وہ چیزیں شامل ہیں جو آپ ہمیں فراہم کرتے ہیں جو ذاتی طور پر آپ کی شناخت کرتی ہیں، جیسے آپ کا نام یا ای میل پتہ۔ اس میں دیگر ڈیٹا بھی شامل ہیں جو Google کے ذریعے معقول طور پر آپ سے منسلک ہو سکتے ہیں، جیسے کہ وہ معلومات جو ہم آپ کے Google اکاؤنٹ میں آپ کے ساتھ منسلک کرتے ہیں۔

آپ کی ذاتی معلومات میں دو طرح کی چیزیں شامل ہیں: ۔

وہ چیزیں جو آپ فراہم کرتے یا تخلیق کرتے ہیں

جب آپ Google اکاؤنٹ بناتے ہیں تو آپ ہمیں اپنا نام اور پاس ورڈ جیسی ذاتی معلومات فراہم کرتے ہیں۔

آپ دوسروں سے تخلیق، اپ لوڈ یا موصول کرنے والے مواد کو بھی محفوظ کر سکتے ہیں جیسے ای میل پیغامات اور تصاویر۔

وہ کام جو آپ Google پر کرتے ہیں

بہتر تجربہ فراہم کرنے کیلئے ہم اپنی سروسز میں آپ کی سرگرمی کے بارے میں معلومات اکٹھا کرتے ہیں جس میں اس طرح کی چیزیں شامل ہو سکتی ہیں جیسے آپ جو اصطلاحات تلاش کرتے ہیں اور آپ جو ویڈیوز دیکھتے ہیں اور جن لوگوں سے آپ مواصلت کرتے ہیں یا مواد کا اشتراک کرتے ہیں اور آپ کے Chrome کی براؤزنگ کی سرگزشت۔

ہم ان ایپس، براؤزرز اور آلات کے بارے میں معلومات اکٹھا کرتے ہیں جو آپ Google سروسز تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں جس سے ہمیں آپ کی بیٹری کم ہونے پر آپ کی اسکرین کو مدھم کرنے جیسی خصوصیات فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

ہم آپ کے مقام پر کارروائی کرتے ہیں، جیسے کہ جب آپ موڈ در موڈ ڈائریکشنز جیسی خصوصیات کا استعمال کرتے ہیں۔ مزید کیلئے، مقام کا سیکشن دیکھیں۔

‫Google ڈیٹا جمع کیوں کرتا ہے؟

اپنی سروسز فراہم کرنے، انہیں آپ کیلئے مزید مفید بنانے، اور ہمارے ڈیٹا کے استعمال کے طریقے میں بیان کردہ دیگر وجوہات کیلئے ہمیں جن معلومات کی ضرورت ہوتی ہے ہم انہیں اکٹھا کرتے ہیں۔

مثال کے طور پر، Google Maps ٹریفک سے بچا کر آپ جہاں جا رہے ہیں وہاں آپ کو جانے میں مدد کر سکتا ہے کیوںکہ یہ آپ کہاں ہیں (آپ کے ڈیٹا) کے بارے میں معلومات کو عوامی ڈیٹا (نقشے اور عوامی مقامات کے بارے میں معلومات) کو جوڑتا ہے۔

ہمارے ڈیٹا استعمال کرنے کے طریقے

ہماری سروسز کی فراہمی

ہم اپنی سروسز فراہم کرنے کے لیے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، جیسے نتائج لوٹانے کے لیے آپ جن اصطلاحات کو تلاش کرتے ہیں انہیں پروسیس کرنا۔

ہماری سروسز کو برقرار رکھنا اور بہتر بنانا

ڈیٹا ہماری سروسز کو برقرار رکھنے اور بہتر بنانے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہم آؤٹیجز کو ٹریک کر سکتے ہیں۔ اور یہ سمجھنا کہ کون سی تلاش کی اصطلاحات اکثر غلط ہجے کی جاتی ہیں ہمیں ہماری سروسز میں استعمال ہونے والی ہجے چیک کی خصوصیات کو بہتر کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

نئی سروسز بنانا

ڈیٹا نئی سروسز ڈیولپ کرنے میں ہماری مدد کرتا ہے۔ مثال کے طور پر، ہم یہ سمجھ سکے کہ لوگوں نے ہماری پہلی تصویری ایپ، Picasa میں اپنی تصاویر کو کس طرح منظم کیا اور اس ڈیٹا کو Google تصاویر کو ڈیزائن اور لانچ کرنے میں مدد کے لیے استعمال کیا۔ اور ہم ان سروسز کو تیار کرنے اور بہتر بنانے کے لیے اپنی سروسز، بشمول ہمارے تخلیق کر سکنے والے AI پروڈکٹس کے ساتھ آپ کے تعاملات کا استعمال کر سکتے ہیں۔

ذاتی نوعیت کی سروسز فراہم کرنا، بشمول مواد اور اشتہارات

ہم ذاتی مواد فراہم کرنے کے لیے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، مثال کے طور پر، ان ویڈیوز کے لیے تجاویز جو آپ کو پسند آئیں۔ آپ کی ترتیبات اور آپ کی عمر کے لحاظ سے، ہم آپ کی دلچسپیوں کی بنیاد پر آپ کو ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھا سکتے ہیں۔

کارکردگی کی پیمائش کریں

ہم کارکردگی کا اندازہ لگانے اور ہماری سروسز کے استعمال کے طریقے کو سمجھنے کے لیے بھی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں

آپ کے ساتھ بات چیت

اگر ہمیں مشکوک سرگرمی کا پتہ چلتا ہے تو ہم آپ کو ایک اطلاع بھیجنے کے لیے آپ کا ای میل پتہ استعمال کر سکتے ہیں

Google، ہمارے صارفین اور عوام کی حفاظت کریں

ہم لوگوں کو آن لائن محفوظ رکھنے کے لیے ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں، جیسے دھوکہ دہی کا پتہ لگانا اور روکنا

‫Google کس طرح چیزوں کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے ڈیٹا استعمال کرتا ہے؟

ہم اپنی ایپس اور سائٹس کو آپ کے مطابق بنانے کے لیے جمع کی گئی معلومات کا استعمال کرتے ہیں، مثال کے طور پر:

  • ان ویڈیوز کے لیے تجاویز جو آپ کو پسند آئیں
  • آپ کے Google سروسز استعمال کرنے کے طریقے کے مطابق سیکیورٹی کی تجاویز (سیکیورٹی چیک اپ دیکھیں)

ہم اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے بھی ڈیٹا کا استعمال کرتے ہیں سوائے اس صورت کے کہ جب ترتیب آف ہو یا مخصوص عمر کے لیے ہو۔

کیا Google ان اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بناتا ہے جو میں دیکھ رہا ہوں؟

ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہم جو اشتہارات دکھاتے ہیں وہ زیادہ سے زیادہ مفید ہوں۔ لیکن ہم مخصوص عمر کے افراد یا ان لوگوں کیلئے جو اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنانا آف رکھتے ہیں اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا نہیں بناتے ہیں۔

ہم اشتہارات کو ذاتی نوعیت کا بنائے بغیر بھی انہیں مفید بنا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر، اگر آپ "نئے جوتے" کے نتائج کے صفحے کو دیکھ رہے ہیں تو آپ کو ایک سنیکر کمپنی کا اشتہار نظر آ سکتا ہے۔ اشتہار عمومی عوامل پر مبنی ہو سکتا ہے جیسے دن کا وقت، آپ کا عمومی مقام، اور اس صفحے کا مواد جسے آپ دیکھ رہے ہیں۔

یہ سب آپ کے زیر کنٹرول ہے

میں کیسے فیصلہ کر سکتا ہوں کہ Google میرے اکاؤنٹ میں کیا محفوظ کرتا ہے؟

جیسا کہ آپ تصاویر جیسی Google سروسز استعمال کرتے ہیں، کچھ ایسی ترتیبات ہیں جن سے آپ ایسی چیزوں کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کیا آپ اپنی تصاویر کا بیک اپ لینے اور انہیں مطابقت پذیر بنانا چاہتے ہیں۔

ایسی ترتیبات بھی ہیں جو آپ کو یہ فیصلہ کرنے دیتی ہیں کہ آیا Google سروسز پر آپ کی سرگرمی کے بارے میں معلومات آپ کے Google اکاؤنٹ میں بطور سرگزشت محفوظ کی جائیں اور آیا Google سروسز آپ کے تجربے کو ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے آپ کے Google اکاؤنٹ میں موجود معلومات کا استعمال کر سکتی ہیں۔

تلاش کی سروسز میں ذاتی نوعیت کی تجاویز

آپ کو یہ منتخب کرنے دیتی ہے کہ آیا تلاش کی سروسز، جیسے تلاش، Maps، شاپنگ، ہوٹلز، فلائٹس، ترجمہ اور News، آپ کے Google اکاؤنٹ میں موجود معلومات کی بنیاد پر آپ کو ذاتی نوعیت کی تجاویز دے سکتی ہیں، جیسے آپ کی پروفائل کی معلومات اور محفوظ کردہ سرگزشت۔ مثال کے طور پر، تلاش کی سروسز اس معلومات کا استعمال آپ کی دلچسپیوں کے مطابق AI ریسپانسز فراہم کرنے کے لیے کر سکتی ہیں۔

Search Services History

تلاش کی سروسز پر آپ کی سرگرمی کو محفوظ کرتی ہے، جیسے آپ کی تلاشیں اور متعلقہ معلومات جیسے آپ کا عام مقام۔ آپ کی سرگرمی کا استعمال تلاش کی سروسز پر آپ کے تجربات کو موزوں بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، جب آپ ٹائپ کرنا شروع کرتے ہیں تو آپ ماضی کی تلاشوں کو تجاویز کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔ ‫Google آپ کی تلاش کی سروسز کی سرگزشت کے ڈیٹا کو Google سروسز اور ٹیکنالوجیز، بشمول AI ماڈلز کو بہتر بنانے اور Google، اس کے صارفین اور عوام کی حفاظت میں مدد کے لیے بھی استعمال کرتا ہے۔

‫Play کی ذاتی نوعیت سازی

آپ کو یہ منتخب کرنے کی اجازت دیتی ہے کہ آیا Google Play آپ کے Google اکاؤنٹ میں موجود معلومات، جیسے کہ Play اسٹور سے آپ کے خریدے اور ڈاؤن لوڈ کردہ آئٹمز، آپ کے تجربے کو مزید ذاتی نوعیت کا بنانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، Play آپ کے لیے ایپس کی بہتر تجویز کرنے کے لیے آپ کی استعمال کردہ ایپس سے سیکھ سکتا ہے۔

‫Play کی سرگزشت

آپ کی Play سرگرمی، جیسے کہ آپ اپنے آلے پر جو ایپس کھولتے ہیں، آپ کے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کرتا ہے۔ اس سرگرمی کو Google سروسز پر آپ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ آپ کو مطلوبہ ایپس کو زیادہ تیزی سے تلاش کرنے میں مدد کرنا۔

ویب اور ایپ سرگرمی

‫Google TV جیسی کچھ Google سائٹس اور ایپس سے آپ کی سرگرمی کو محفوظ کرتی ہے اور اس میں مقام جیسی وابستہ معلومات شامل ہوتی ہے۔ یہ Chrome کی سِنک کردہ سرگزشت اور Google سروسز کا استعمال کرنے والی سائٹس، ایپس اور آلات کی سرگرمی کو بھی محفوظ کرتی ہے۔ آپ کی سرگرمی آپ کو Google سروسز میں بہتر تجاویز اور مزید ذاتی نوعیت کے تجربات فراہم کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

‫YouTube کی سرگزشت

جب آپ YouTube استعمال کرتے ہیں تو آپ جو ویڈیوز دیکھتے ہیں اور جن چیزوں کو تلاش کرتے ہیں ان کو محفوظ کرتا ہے۔ آپ کی YouTube کی سرگزشت کا استعمال آپ کو بہتر تجاویز دینے اور جہاں سے آپ نے چھوڑا تھا وہاں سے شروع کرنے میں آپ کی مدد کرنے جیسی چیزیں کرنے کے لیے کیا جاتا ہے۔

‫Gemini ایپس کی سرگرمی

آپ کو یہ منتخب کرنے دیتی ہے کہ آیا Google آپ کی Gemini سرگرمی، جیسے آپ کی چیٹس اور آپ Gemini کے ساتھ جو اشتراک کرتے ہیں (جیسے فائلز اور تصاویر) کا استعمال Google سروسز، بشمول AI ماڈلز کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے کر سکتا ہے۔ آپ کی Gemini ایپس کی سرگرمی کو آپ کو کسی بھی وقت چیٹس شروع کرنے کی اجازت دینے جیسی چیزیں کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جہاں آپ نے چھوڑا تھا۔

میں اپنا ڈیٹا کیسے حذف کروں؟

آپ اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ ڈیٹا کو حذف کر سکتے ہیں۔ جو ڈیٹا آپ مستقل طور پر حذف کرنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ ہمارے سسٹم سے ہٹا دیا جاتا ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک محتاط کارروائی کی پیروی کرتے ہیں کہ یہ ڈیٹا ہمارے سرورز سے مکمل طور پر ہٹا دیا گیا ہے یا صرف اس شکل میں رکھا گیا ہے جو آپ کے ساتھ منسلک نہیں ہو سکتا۔

اپنے Google اکاؤنٹ میں محفوظ کردہ سرگرمی کا جائزہ لینے کے لیے میری سرگرمی ملاحظہ کریں، جیسے کہ وہ پرامپٹس جو آپ نے درج کیے ہیں اور وہ چیزیں جنہیں آپ نے تلاش کیا، پڑھا اور دیکھا ہے۔ آپ سرگرمی کے مخصوص ٹکڑوں یا اپنی تمام سرگرمیوں کو ایک مخصوص وقت کی حد کے اندر حذف کر سکتے ہیں۔

آپ اپنی سرگرمی کو خودکار طور پر حذف کرنے کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔

میں اپنا مواد کیسے ڈاؤن لوڈ کروں؟

آپ کے مواد میں ای میلز، تصاویر، ویڈیوز، docs, sheets تبصرے، رابطے اور کیلنڈر ایونٹس شامل ہیں۔

اگر آپ کوئی مختلف سروس آزمانا چاہتے ہیں تو اپنے مواد کا آرکائیو بنانے کیلئے یا تو اس کا بیک اپ لینے یا اسے دوسری کمپنی میں لے جانے کیلئے اپنا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کریں ملاحظہ کریں۔

جب میں سائن آؤٹ ہوتا ہوں تو میرے پاس کیا کنٹرولز ہوتے ہیں؟

آپ کے پاس ایسے کنٹرولز ہیں جس سے آپ Google کے استعمال کا طریقہ منتخب کر سکتے ہیں یہاں تک کہ جب آپ سائن آؤٹ ہوں تب بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ جب آپ سائن آؤٹ ہوں تو ان ترتیبات کو تبدیل کرنے کیلئے g.co/privacytools ملاحظہ کریں:

تلاش کو حسب ضرورت بنانا

مزید متعلقہ نتائج اور تجاویز کے لیے اس براؤزر سے آپ کی Google کی تلاشیاں استعمال کرتا ہے۔

‫YouTube تلاش اور دیکھنے کی سرگزشت

‫YouTube کو آپ کیلئے ذاتی نوعیت کا بنانے کیلئے YouTube پر آپ کی سرگرمی کا استعمال کرتا ہے جیسے جو ویڈیوز آپ دیکھتے ہیں اور جو چیزیں آپ تلاش کرتے ہیں۔

آپ اپنے براؤزر میں کچھ یا تمام کوکیز کو بھی مسدود کر سکتے ہیں، لیکن اس کی وجہ سے ویب پر کچھ خصوصیات کام کرنا بند کر سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، کئی ویب سائٹس پر سائن ان کرنے کیلئے کوکیز کا آن ہونا ضروری ہوتا ہے۔

سائن آؤٹ ہونے والے صارفین یہ بھی منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا وہ ذاتی نوعیت کے اشتہارات دیکھنا چاہتے ہیں، حالانکہ ہم مخصوص عمر کے اشتہارات کو ذاتی نہیں بناتے ہیں۔

نئے ٹیب میں کھلتا ہے(فٹ نوٹ کھولتا ہے)
  • Afrikaans
  • Bahasa Indonesia
  • Bahasa Melayu
  • Català
  • Čeština
  • Dansk
  • Deutsch
  • Eesti
  • English
  • English (India)
  • English (United Kingdom)
  • Español
  • Español (Latinoamérica)
  • Euskara
  • Filipino
  • Français
  • Français (Canada)
  • Gaeilge
  • Galego
  • Hrvatski
  • Isizulu
  • Íslenska
  • Italiano
  • Kiswahili
  • Latviešu
  • Lietuvių
  • Magyar
  • Malti
  • Nederlands
  • Norsk
  • Polski
  • Português (Brasil)
  • Português (Portugal)
  • Română
  • Slovenčina
  • Slovenščina
  • Srpski
  • Suomi
  • Svenska
  • Tiếng Việt
  • Türkçe
  • অসমীয়া
  • Ελληνικά
  • Български
  • ଓଡିଆ
  • Русский
  • Српски
  • Українська
  • ‫עברית‬
  • ‫اردو‬
  • ‫العربية‬
  • ‫فارسی‬
  • አማርኛ
  • मराठी
  • हिन्दी
  • বাংলা
  • ગુજરાતી
  • தமிழ்
  • తెలుగు
  • ಕನ್ನಡ
  • മലയാളം
  • ไทย
  • 한국어
  • 中文 (香港)
  • 中文(简体中文)
  • 中文(繁體中文)
  • 日本語
Google ایپس
اصل مینیو